Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • ہمارے بارے میں (About Us)
Menu

Women’s Health and Nutrition (Urdu Blog)

Posted on April 18, 2026April 21, 2026 by admin

دبلا ہونا بمقابلہ صحت مند ہونا: بیٹیوں کی غذائیت اور ہمارے معاشرتی رویے

لڑکیوں کو کم کھانا چاہیئے یا لڑکیاں کم کھاتی ہیں۔
یہ معاملہ نہایت اہم ہے۔ ہم نے لڑکیوں کو شروع سے مصیبت ڈال کر رکھی ہے کہ دبلی رہو۔ نتیجتا ٹین ایج میں جب آپکی جسمانی ضروریات آپکو ذیادہ کھانا کھانے پر اکساتی ہیں لڑکیاں اس ڈر سے کہ موٹی نہ ہوجائیں کم کھاتی ہیں اور نتیجتا ان کی جسمانی نشونما میں کمی آتی ہے۔ اب تو شائد کم ہوگیا ہے مگر پہلے تو بیٹیوں کو بوٹیاں کم دی جاتی تھیں کہ یہ جلدی بڑی ہوجائیں گی یا بیٹی کو کم کھانا کھانے کی عادت ہونی چاہیئے یہ سوچ ہوتی تھی گھر کی خواتین کی۔ کھانا کم پڑ رہا ہے تو بیٹی قربانی دے چٹنی کی طرح لگا کر سالن کھا لے بھائی کیلئے چھوڑ دے۔ کھانے پینے کی چیزوں کی تقسیم میں بھی یہ ڈنڈی بہت ماری جاتی تھی بیٹی کو پھل کم دینا چاہے اسے پسند ہو وغیرہ۔
مگر کیا واقعی لڑکیوں کو کم کھانا کھانا چاہیئے؟
سائنس کے مطابق، لڑکیوں کو مردوں کے مقابلے میں عموماً کم کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن “کم کھانا” کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ بھوکی رہیں یا غذائیت سے محروم ہوں۔

یہ فرق جسمانی ساخت، ہارمونی نظام، اور توانائی کی ضروریات کی بنیاد پر ہونا چاہیئے، نہ کہ کسی سماجی دباؤ یا خوبصورتی کے معیار پر۔

🔬 سائنسی بنیاد پر مرد و خواتین کی غذائی ضروریات کا فرق

پہلومردخواتین
جسمانی ساختزیادہ عضلاتی ماس (muscle mass)نسبتاً کم عضلاتی ماس
میٹابولزمتیز میٹابولک ریٹسست میٹابولک ریٹ
کیلوریز کی ضرورتزیادہ (تقریباً 2500 یومیہ)کم (تقریباً 2000 یومیہ)
اہم غذائی اجزاءپروٹین، میگنیشیمآئرن، کیلشیم، فولک ایسڈ
ہارمونی اثراتٹیسٹوسٹیرون عضلات بڑھاتا ہےایسٹروجن چربی ذخیرہ کرنے میں کردار ادا کرتا ہے
🍽️ کیا لڑکیاں واقعی کم کھاتی ہیں؟
  • حقیقت: سائنسی طور پر، خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے وہ عموماً کم کھاتی ہیں۔
  • سماجی دباؤ: کئی معاشروں میں خواتین پر دباؤ ہوتا ہے کہ وہ “کم کھائیں” تاکہ وہ دبلی پتلی نظر آئیں، جو کہ ایک غیر صحت مند رجحان ہے۔

– نتیجہ: اگر کوئی لڑکی اپنی جسمانی ضروریات کے مطابق متوازن غذا کھاتی ہے، تو وہ “کم کھانے” کے زمرے میں نہیں آتی — وہ صحت مند کھا رہی ہوتی ہے۔

✅ اہم نکتہ
“کم کھانا” کا مطلب یہ نہیں کہ لڑکیاں بھوکی رہیں یا صرف سلاد پر گزارا کریں۔ انہیں اپنی جسمانی ساخت، عمر، سرگرمی کی سطح، اور صحت کے مطابق مکمل غذائیت لینی چاہیے — چاہے وہ مقدار میں مردوں سے کم ہو۔
اب ذرا پاکستانی لڑکیوں کا حال سنیں۔ بڑا گوشت نہیں پسند ہیک آتی ہے۔ اس فالتو نخرے کی وجہ سے کتنی بڑی غذائیت سے آپ محروم رہ گئیں پروٹین۔ جو آپکے جسم کیلئے اہم جز ہے۔

گوشت نہ کھانے والے افراد، خاص طور پر لڑکیاں، بعض اہم غذائی اجزا سے محروم ہو سکتی ہیں جیسے آئرن، وٹامن B12، پروٹین، زنک، اور اومیگا-3 فیٹی ایسڈز — جن کی کمی سے تھکن، کمزوری، ہارمونی مسائل اور ہڈیوں کی کمزوری جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

🥦 گوشت نہ کھانے سے کون سے غذائی اجزا کی کمی ہو سکتی ہے؟

غذائی جزگوشت میں موجودکمی کی صورت میں اثرات
آئرن (Iron)
سرخ گوشت، کلیجیخون کی کمی (anemia)، تھکن، چکر
وٹامن B12
صرف حیوانی ذرائع میںاعصابی کمزوری، یادداشت کی خرابی
پروٹینگوشت، انڈے، مچھلیپٹھوں کی کمزوری، بالوں کا گرنا
زنک (Zinc)گوشت، مچھلیمدافعتی نظام کی کمزوری، زخم دیر سے بھرنا
اومیگا-3 فیٹی ایسڈزمچھلی، انڈےدماغی صحت متاثر، جلد خشک ہونا
کریٹینین، کارنوسین
صرف گوشت میں
پٹھوں کی کارکردگی میں کمی
👩‍⚕️ خواتین کے لیے خاص خطرات
  • حیض کی وجہ سے آئرن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اس لیے گوشت نہ کھانے والی لڑکیاں آئرن کی کمی کا زیادہ شکار ہو سکتی ہیں۔
  • حمل اور دودھ پلانے کے دوران وٹامن B12، آئرن، اور پروٹین کی کمی بچے کی نشوونما پر اثر ڈال سکتی ہے۔

– ہارمونی توازن متاثر ہو سکتا ہے اگر چکنائی اور پروٹین کی مقدار مناسب نہ ہو۔

✅ حل کیا ہے؟
اگر کوئی لڑکی گوشت نہیں کھاتی تو درج ذیل اقدامات ضروری ہیں:

پودوں سے حاصل شدہ آئرن (مثلاً پالک، دالیں) کے ساتھ وٹامن C لیں تاکہ جذب بہتر ہو۔

B12 سپلیمنٹس یا فورٹیفائیڈ فوڈز (جیسے B12 والا دودھ یا سیریلز) استعمال کریں۔

پروٹین کے متبادل جیسے دالیں، چنے، سویابین، اور کوئنوا کو خوراک میں شامل کریں۔

اومیگا-3 کے لیے السی کے بیج، اخروٹ، یا سپلیمنٹس لیں۔
مگرکیا آپ یہ سب چیزیں لیتی ہیں؟
نہیں نا۔ پھر بال گر رہے ہیں، چکر آرہے ہیں، جلد روکھی بے رونق ہورہی ہے، ہر وقت جسم میں درد رہتا ہے، تھکی تھکی رہتی ہوں۔قد ہئ چھوٹا رہ گیا ہے۔ کی شکایت کیوں؟
زندگی ایک بار ملی ہے اسکو کھل کر جینے کیلئے اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ کھانا کھائیں یہ نعمت ہے اسکا حساب آپکو دیناہے کہ جب سب میسر تھا کیوں خود کو محروم رکھا؟
کم کھانا خوبی نہیں ، دبلا ہونا اچھی بات ہے مگر چست ہونا ضروری بات ہے۔
آپکو کم کھانے پر کوئی میڈل نہیں ملے گا۔ یہ تو فلاں چیز نہیں کھاتی ، یہ تو بہت کم کھاتی ہے، اسکو تو کھانے کا شوق نہیں ، یہ سب ناشکری ہے۔ اللہ نے آپکو جو سہولتیں نعمتیں دی ہیں انکا شکر ادا کریں ان غریبوں کا سوچیں جن کو ایسا کوئی دکھاوے کا شوق نہیں مگر اچھا کھانا تو چھوڑ دووقت پیٹ بھرکر کھانا میسر ہی نہیں ہے۔
دودھ پیئیں جان بنائیں آپکے اندر ایک نئی زندگی نے پلنا ہے آج کھائیں پیئیں تو کل کسی خوشخبری کا وقت آپکے گھروالوں کیلئے پریشا نی کا باعث نہ بنے۔
ماں ہیں تو بچوں میں فرق نہ کریں بیٹی کو شروع سے اچھا کھانے کی عادت ڈالیں۔ ٹین ایج میں بچے ضرورت سے ذیادہ کھاتے ہیں ضرورت سے ذیادہ ہائپر ہوتے ہیں۔بچیاں بھئ۔ مگر آپ ٹئن ایجر بچیوں کو کھیلنے سے روک دیتی ہیں، چھت پر جانے نہیں دیتیں دوپٹے پر ٹوک ٹوک کر انکو گھر میں سکون سے چلنا پھرنا منع کردیتی ہیں ، ذیادہ کھائیں تو بیٹی موٹی نہ ہوجائے کا ڈر ستاتا ہے کیوں؟ یہ ہارمونل تبدیلیوں کا وقت گزرے گا خودبخود خوراک میں کمی آئے گی ، چلنے پھرنے کھیلنے کودنے کی عادت ہوگی تو جسم بڑھے گا نا ہر وقت سر پر دوپٹہ ڈال کر کونے میں بٹھا دیا جائے گا تو اس بچی کا قد بڑھے گا؟ جن باتوں کا اسکے ذہن میں گزر نہیں ہونا پکڑ پکڑ کر بتا کر اسکو وقت سے پہلے بڑا کردینا ذیادتی ہے۔ ٹین ایجر لڑکی کو عورت بنانا اور ٹین ایجر لڑکے کو بچہ تصور کرنا یہ سب ختم کریں ایک نئے معاشرے کی بنیاد رکھیں جہاں بیٹی خودپر فخر کرنا سیکھے خود سے ڈر ڈر کر کم کھاپی کر کمزور اور پریشان عورت نہ بن جائے۔

summary

کیا آپ کے گھر میں بھی بیٹوں اور بیٹیوں کی خوراک میں فرق کیا جاتا ہے؟ اپنی رائے کا اظہار کریں

WomenHealth #NutritionTips #StopGenderDiscrimination #HealthyPakistan #TeenageNutrition #IronDeficiency #DesiKimchi

بیٹی موٹی ہو جائے گی” – ایک جملہ جو نسلیں کمزور کر رہا ہے

تعارف: ہمارے ہاں لڑکیوں کو بچپن سے ایک ہی سبق پڑھایا جاتا ہے: “کم کھاؤ تاکہ دبلی رہو”۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹین ایج (Teenage) میں جب جسم کو سب سے زیادہ توانائی چاہیے ہوتی ہے، تب غذائیت کی یہ کمی لڑکیوں کے لیے عمر بھر کی بیماریاں بن جاتی ہے؟

سائنس کیا کہتی ہے؟ سائنسی طور پر خواتین کو مردوں سے کم کیلوریز (تقریباً 2000 یومیہ) چاہیے ہوتی ہیں، لیکن اس کا مطلب “بھوکا رہنا” ہرگز نہیں۔ خواتین کو آئرن، کیلشیم اور فولک ایسڈ کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر حیض اور جسمانی نشونما کے دوران۔

گوشت سے دوری اور اس کے نقصانات: پاکستانی لڑکیوں میں “بڑا گوشت نہیں پسند” کا نخرہ دراصل آئرن اور وٹامن B12 کی شدید کمی کا باعث بنتا ہے۔

  • آئرن کی کمی: تھکن، چکر آنا اور خون کی کمی (Anemia)۔
  • وٹامن B12: اعصابی کمزوری اور یادداشت کی خرابی۔
  • پروٹین: بالوں کا گرنا اور پٹھوں کی کمزوری۔

ماؤں کے لیے پیغام: بیٹیوں کو کونے میں بٹھانے اور “دوپٹہ سنبھالو” کی ٹوک ٹاک کے بجائے انہیں کھیلنے کودنے اور پیٹ بھر کر کھانے دیں۔ ٹین ایج میں ہارمونز کی تبدیلیوں کی وجہ سے بھوک زیادہ لگتی ہے، اسے سماجی دباؤ سے مت کچلیں۔ ایک مضبوط ماں ہی ایک مضبوط خاندان کی بنیاد رکھتی ہے۔

حاصلِ کلام: کم کھانا کوئی میڈل جیتنے والی بات نہیں، بلکہ یہ ناشکری ہے۔ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں سے اپنی صحت بنائیں تاکہ کل کو آپ ایک توانا زندگی گزار سکیں۔

بنیادی عنوان: اپنی زندگی کے حالات کے ذمہ دار آپ خود ہیں: انتخاب کی طاقت
A unique tale of lovers living in two different dimensions | Philippines movie My Future you| worth watching

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2026 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme