Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • ہمارے بارے میں (About Us)
Menu

وہ شیطانی قوت جو دماغ جکڑتی ہے: منفی سوچیں، خودکشی پر اکسانے والے لمحات اور اسلامی حفاظتی حصار

Posted on July 26, 2026July 22, 2026 by admin

ایک بلا ایسی ہے جو دماغ جکڑتی ہے اور آپکو اپنے ہی پیاروں کو مارنے پر اکساتی ہے۔
عجیب لگا نا سن کے۔
کنجورنگ سیریز جو جو دیکھتا رہا ہے وہ جانتا ہے اس بلا کے بارے میں۔ کنجورنگ انگریزی سیریز ہے جس میں غیر مرئی قوتوں پر تحقیقات کر نے والے جوڑے کے ساتھ پیش آنے والے حقیقی واقعات کو فلمبند کیا گیا ہے ۔
اسی کی ایک قسط میں ایک خاتون ایک بلا کے زیر اثر آکر اپنی بیٹی کی جان کے درپے ہو جاتی ہیں۔
اسی کی ایک اور قسط میں ایک لڑکا اپنے گرد لوگوں میں بھوت دیکھتا ہے یہ بھوت اسکو ڈراتے ہیں عاجز کرتے ہیں یہ خود کو بچانے کی کوشش میں ان بھوتوں کو مارتا ہے اور بھوت کے مرتے ہی اسے ہوش آتا ہے تو پتہ لگتا ہے وہ بھوت نہیں در اصل عام انسانوں کو مار چکا ہے۔
یہ بھوت اس سے قبل اسکو تنگ نہیں کررہے تھے اور قتل کے بعد بھی اسکا پیچھا چھوڑ گئے یعنی انکا اصل مقصد صرف معصوم جانیں لینا تھا۔

مغرب اور مشرق کا روحانی و عملی فرق


باہر کے ممالک میں یہ چیزیں بہت ذیادہ ہیں کیونکہ وہاں ناپاکی ہے۔ جس پر شیطان پلتے ہیں
ایک ہم ہیں کہ صفائی نصف ایمان کا درجہ رکھتی ہے ۔
وہاں ہفتے مہینے یا سالوں میں ایک بار خدا کو یاد کرنا اچھا انسان ہونے کیلئے کافی ہے۔
ہم پر دن میں پانچ بار اللہ کو یاد کرنا فرض ہے۔
وہاں کلام اللہ تحریف شدہ ہے
ہمارے پاس لوح محفوظ میں محفوظ کلام قرآن پاک کے طور پر موجود ہے۔
وہاں بھی غربت ہے چوری چکاری ہے جرائم ہے قتل وغارت ہے۔
یہاں بھی۔
فرق کہاں پڑتا۔
جب ہم انکی طرح جینے کا نظریہ اپناتے ہیں۔

منفی سوچیں، خودکشی اور شیطانی وسوسے


نماز کون روز پڑھے، آج کی چھٹ گئ کل چلو۔۔۔۔ جمعہ تو پڑھتے ہی ہیں۔
قرآن ہاں بچپن میں پڑھا تھا۔
اوہو چھینٹ پڑ گئ۔ جانے دو کونسا نماز پڑھنی ہے۔
قرآن ترجمے سے تو نہیں ہاں ویسے پڑھا ہے پڑھنا تو آتا ہے ہمیں قرآن۔
آیت الکرسی آتی ہے مگر کون ہر بار باہر جاتے پڑھتا ہے؟
نتیجہ : جو نماز نہیں پڑھتا اسکے پیچھے شیاطین لگ جاتے ہیں۔اب آپکا ایمان کتنا مضبوط ہے یا اورا کتنا مضبوط ہے کہ ایسی سوچوں کا آپ مقابلہ کر لیتے ہیں یا نہیں۔
آپ شیاطین جنات کی سب اقسام کے بارے میں نہیں جانتے کیونکہ یہ دکھائی نہیں دیتی ہیں ہم جن مخلوقات کو دیکھ سکتے جیسے جانور چرند پرند اشجار مگر ہم ان سب کے بارے میں بھی نہیں جانتے ان میں سے کچھ کے بارے میں ہی جانتے ہیں تو ہم کیسے بے فکر ہو کر رہ سکتے ہیں ان خطرات سے جنکو ہم دیکھ بھی نہیں سکتے۔
غازی آباد میں ایک شخص نے اپنے تین معصوم بچوں کو زہر دیا حالات سے تنگ آکر اور بیوی کو بھئ زخمی کیا خود بھی خود کشی کی کوشش کی ۔
اب المیہ یہ ہے کہ بیوی اور شوہر بچ چکے ہیں مگر بچے۔۔
پاکستان میں سطح غربت سے بھی نیچے رہنے والے لوگ زندہ ہیں زندگی گزار رہے ہیں خود کشی نہیں کر رہے ۔ پھر ایک متوسط یا اپر مڈل کلاس والا کیوں خود کشی کررہا ہے؟
ایک طالب علم ایک مضمون میں نہ بیٹھ سکنے پر مایوس ہو کر اپنی یونیورسٹی کی چھت سے کود گیا۔
جبکہ کتنے ہی طلباء ہوں گے جنہوں نے پڑھائی چھوڑ دی ہوگی مسائل کی بنا پر مضمون بدل لیا ہوگا۔ کوئی فیل ہوگیا ہوگا کوئی پاس ہو کر بھی اچھی نوکری نہ کرپا رہا ہوگا۔ خود کشی صرف ایک نے کی کیوں؟
یہ وہ قتل پر یا خودکشی پر اکسانے والا لمحہ ہے جس کے قابو میں آپ آجائیں یا آپ قابو کرلیں۔ یاد رکھئیئے انٹروسیو تھاٹس سب کو آتئ ہیں مگر ہم سب جھٹک سکتے ہیں ان سوچوں کو کیو نکہ شیطان صرف آپکو اکسا سکتا ہے آپ خود مختار ہیں اپنے آپ پر۔

اکسانے والا لمحہ” (The Triggering Moment)

یہ وہ مخصوص لمحہ ہوتا ہے جب شیطانی وسوسے یا Intrusive Thoughts (دماغ میں آنے والی شدید منفی سوچیں) انسان کے حواس پر قابو پا لیتی ہیں۔ شیطان انسان کو صرف اکسا سکتا ہے، مجبور نہیں کر سکتا، کیونکہ ہر انسان کو اللہ نے ارادہ و اختیار کی خود مختاری دی ہے۔

3. منفی اور خود کشی کی سوچوں سے بچنے کے فوری اور عملی حل

اگر کبھی آپ کے ذہن میں خود کو یا کسی اور کو نقصان پہنچانے، شدید مایوسی یا خوف کی سوچ آئے، تو فوراً ان اقدامات پر عمل کریں:

لاحول کا ورد کریں: فوری طور پر لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ پڑھیں تاکہ شیطانی اثر ٹوٹے۔

تنہائی ختم کریں: کبھی بھی ایسے لمحے میں اکیلے نہ رہیں۔ اکیلے ہیں تو فوراً جگہ بدل لیں، گھر سے باہر نکل جائیں یا مسجد چلے جائیں۔

وضو کریں: غصہ اور منفی خیالات آگ کی مانند ہوتے ہیں، اور وضو کا پانی انہیں ٹھنڈا کر دیتا ہے۔

قرآنِ پاک کھولیں: ذہن کو فوری طور پر دوسری طرف منتقل کریں اور اللہ کے کلام سے دل کو سکون دیں۔

یاد رکھیں: یہ شدید ترین مایوسی کا لمحہ صرف چند منٹوں کا ہوتا ہے۔ اگر آپ یہ وقت نکال جائیں، تو یہ طوفان گزر جاتا ہے

حاصلِ کلام (Conclusion)

انسان کو ان دیکھے خطرات اور شیاطین کے شر سے بچنے کے لیے اپنے رب سے اپنا تعلق مضبوط رکھنا ہوگا۔ موت تو اپنے مقررہ وقت پر آنی ہی ہے، پھر کسی عارضی پریشانی یا شیطانی وسوسے میں آ کر اپنی دنیا اور آخرت تباہ کیوں کی جائے؟ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر قسم کے شیطانی شر سے محفوظ فرمائے۔ (آمین)

سو تب تک اللہ کرے تم سب جیتے رہو خوش رہو

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2026 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme