Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

Panch saal se kam umar bachay aur coco melon

Posted on September 27, 2024September 27, 2024 by admin

مجھے پتہ ہے اس پیج کا موضوع نہیں مگر مجھے جو رونے ڈالنے ہوتے ہیں وہ کہاں ڈالوں۔ سو سنو۔میرے پڑوس میں نیا بچہ پیدا ہوا ہے ابھی چھے مہینے کا ہوا ہوگا مگر پچھلے تین چار مہینے سے بلند ترین آواز میں اسے کوکو میلن ، میں طوطا اور جانے کون کون سی رائمز سنوائی جاتی ہیں۔ بلکہ دکھوائی جاتی ہیں۔ مجھے یہ سب سن سن کے یاد ہوگئ ہیں اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ایسی نظمیں اسکول میں بھی نرسری کے جی میں سننے کو ملی تھیں انکا دورانیہ بھی بس ذیادہ سے زیادہ دن میں ایک آدھ گھنٹہ تھا اور بس۔ جبھی اپنے بچپن کی کئی نظمیں یاد بھئ نہیں اب۔ اب ایسا بچہ جس کے ابھی سننے دیکھنے والی حسیات بن رہی ہیں اسکو بلند آواز میں یہ سب سنوانے کا مطلب؟ وہ روتا نہیں اس سب کو دیکھ کر اچھا۔ بس وہ روئے نا اس لیئے اسے ابھی سے ٹی وی دیکھنے پر لگا دو ، گانے سننے پر لگا دو اور جب وہ بڑا ہو کر انہی دو چیزوں کا عادی ہوگا تو برا لگے گا بس گانے بجانے پر دھیان ہے اسکا۔

چار سال سے کم عمر بچوں کو ٹی وی موبائل فون دینے سے منع کرتے ہیں ڈاکٹر کیونکہ انکی آنکھوں کیلئے نقصان دہ ہیں انکے کان نازک ہوتے ہیں ۔ اور نفسیاتی مسائل الگ۔ ایک افسوسناک واقعہ سننے میں آیا۔ ایک نوجوان ماں جو اکیلی رہتی تھی سسرال سے الگ اس نے سارا دن بچے کو ٹی وی پر دنیا جہان کے کارٹون دکھائے۔ بچہ بڑا ہوا تو جو سب سے پہلی بات اس نے سیکھی وہ دونوں ہاتھ پائوں پر چلنا۔ ایکدم سے اچھل کر ادھر اچھل کر ادھر بچہ اچھا خاصا ٹارزن کی اولاد لگنے لگا تو ڈاکٹر کے پاس لیکر گئے۔ ڈاکٹر نے جو وجہ بتائی اسے سن کر آپکو بھی دھچکا لگے گا۔ بچپن سے وہ جس کارٹون کردار کو دیکھ رہا تھا اس نے ایک ایک حرکت اسی کی سیکھی۔ اسی کی طرح اچھلنا کودنا بے معنی آوازیں نکالنا اور اسی کی طرح چلنا۔ جو بچہ اس دنیا میں آیا ہے وہ ابھی اس دنیا کے چلن سے نا واقف ہے اسکو آپ نے ایک اور خیالی دنیا کا مکین بنا ڈالا کیوں؟ صرف اسلئے کہ کون اسکو بار بار بہلائے چپ کرائے۔ اپنی سہولت کیلئے۔آپکو اپنی مثال دوں۔

مشترکہ خاندانی نظام کی پیداوار ہوں۔ سر پر پھپو تایا تائی دادی اماں ابا کے علاوہ دیکھنے کیلئے ہوتے تھے۔ ہم بہن بھائی توتلے کبھی نہیں رہے بلکہ ہم نے بہت جلدی بولنا سیکھا۔ اور اتنا صاف لب و لہجہ ہوتا تھا کہ اکثر استاد تعریف کرتے تھے۔ وجہ گھر میں سب بڑے تھے سب کے لب و لہجے سے درست تلفظ سے بولنا سیکھا۔ جب بچے فراٹے سے بول نہیں پاتے تھے اس وقت اخبارپڑھنا شروع کیا بلکہ کہانیاں بھی لکھ کر بھیجا کرتے تھے۔ مانا خاندانی نظام اب اتنا نہیں رہا بچے کے ساتھ ہر وقت کھیلنے والا کوئی نہیں ہوتا تو بھی اسے وقت سے پہلے اتنی نقصان دہ چیز کا عادی بنانا کہاں کی دانشمندی ہے۔ یہ ہر طرح سے ظلم ہے۔ اوپر سے بھارتی لب و لہجے میں نظمیں کارٹون پھر حیران ہوتے ہیں بچے ہندی کہاں سے سیکھ رہے۔ اسکول میں تو ہندی نہیں پڑھائی جاتی نا۔ اپنے بچوں کے ساتھ خود وقت گزاریں انکی تربیت بھارت کے ہاتھوں نا ہونے دیں۔ دشمن کے بچوں کو پڑھانے کے خواب دیکھنا اور دشمن سے اپنے بچوں کی تربیت کروانا کیا بات ہے پاکستانیوں کی۔ برائے مہربانی اپنی نئی بھابیوں بہنوں یا سہیلیوں کو سمجھائیں اپنے بچوں پر یہ والا ظلم نہ کریں۔ اسکول بھی چار گھنٹے پڑھا کر چھوڑ دیتا کجا آپ چوبیس گھنٹے انکو ان چیزوں میں لگا رہی ہیں۔ یہ بھی میں بہت چھوٹے بچوں کی بات کر رہی ہوں۔جو بولنے والے بچے اینی میٹڈ کہانیوں سے مغربی طرز معاشرت اور ہم جنس پرستی پر مبنی مواد دیکھ رہے ہیں اسکا زکر پھر سہی۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme