جس کو لگتا ذرا سا لڈو کی گوٹیں آگے پیچھے کرنے سے وہ جیت سکتا ہے اس میں کوئی برائی نہیں۔کسی کو لگتا کیا ہوا جو ذرا سا جھک کرکسی کے امتحانی پرچےسے نقل کرلی ، پاس ہونا ضروری ہے،کسی کو لگتا کیا ہوا جو بچہ ذرا سا لالچی ذیادہ ہے خود ذیادہ کھا بیٹھتا ہے بانٹنے میں چور ہے۔ کسی کو لگتا کیا ہوا جو اس بچے نے ذرا سا سچ چھپا لیا کہ ماں باپ سے ڈانٹ نہ پڑےجھوٹ تو نہیں بولا نا۔۔تو پھر کیا ہوا جو بچپن میں ذرا سی بے ایمانی کرکے جیت جاتا تھا وہ بڑا ہو کر بھی ہارنے سے بچنے کیلئے ہر حربہ آزماناجائز سمجھتا ہے، کیا ہوا جو کوئئ نقل مار کر اچھی ڈگری تو لے بیٹھا ہے مگر قابلیت نام کو نہیں اس میں اپنی ہی فیلڈ کا ناکام انسان ہےکیا ہوا جو کم تولتا رہا اسکو بھی خالص و مکمل کچھ نہیں ملتا۔کیا ہواجو سچ چھپاتا رہا آج ایک جھوٹ اسکی زندگئ پر حاوی ہے۔ کیا ہوا جو ہم نے بچپن سے یہی سب سیکھا ہم سب بڑے ہو کر بھی منافق بے ایمان کم ہمت ، نقال و جھوٹے ہی ہیں۔