Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

Humaira Khan ki lash 8 month baad mili | qasoorwar kon

Posted on July 16, 2025July 16, 2025 by admin

عائشہ خان مشہور اداکارہ ایک ہفتے پرانی لاش ملی، اور اب حمیرا نامی اداکارہ کی ایک مہینہ پرانی لاش ملی ہے۔

عائشہ خان بال بچے دار بوڑھی خاتون تھیں انکے بچوں کو ایک ہفتے تک ماں کی خیریت معلوم کرنے کی جستجو نہ ہوئی

حمیرا جوان غیر شادی شدہ تھیں۔ سننے میں آیا ہے والد بھائی سب موجود انکو ایک مہینے بیٹی کس حال میں ہے خبر نہ ہوئی۔

عائشہ کی دفعہ انکے بچوں کو الزام دیا گیا، اور حمیرا کی دفعہ خود حمیرا کو کہ جانے کتنا دل دکھایا ہوا تھا والدین کا کہ تدفین کیلئے رابطہ کیا گیا تو بھی والد نے غصے سے منع کردیا۔

مسلئہ آخر ہے کیا کس کو الزام دیں۔

میں بتائوں خود کو۔ آپ ذمہ دار ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں آج کہ پڑوس میں کتنے لوگ رہتے کیا کرتے؟ زندہ بھی ہیں یا مرچکے۔ یہ ہم مسلمان وہ اسلام جس نے پڑوسیوں کے اتنے حقوق بتائے کہ صحابہ کو گمان گزرا کہ کبھی یہ بھی سننے میں آئے گاکہ پڑوسیوں کا جائداد میں بھی حصہ ہے۔ کوئی عزیز رشتے دار اتنا قریب نہیں ہوتا جتنا پڑوسی۔

مڈل کلاس پڑوس میں یہ روائت آج بھی ہے کہ کوئی اچھی چیز پکے تو برابر والے گھر میں یونہی دے دی جائے یا باہر نکلتے سلام دعا کرلی روز ملنا حالانکہ ایک دوسرے کے گھر مہینوں جانے کا موقع نہ ملنا۔مگر یہ جو ہائوسنگ سوسائٹیز کا دور ہے نا یہ خرابی ہے۔ بلا وجہ پڑوس کی آواز آئے تو انتظامیہ کو شکایت کردی جاتئ ہے کہ شور کررہے ہیں۔ ملنا ملانا دور پڑوس کا گھر خالی ہے یا نہیں یہ بھی نہیں پتہ۔

میں خود ایسی ہی سوسائٹی میں رہ رہی ہوں۔ مجھے نہیں پتہ سامنے پڑوسی یا دائیں بائیں لوگ کتنے رہتے ۔ کیا کرتے کون سا گھر خالی کونسا نہیں۔

یہ اسٹیٹس سمبل ہے اپنے کام سے کام رکھنا۔ محلہ گلی والا ماحول نہیں کوئی کسی کے معاملے میں دخل نہیں دیتا۔ گھر اتنے بند بند ہیں کسی پڑوس کے گھر پکنے کی خوشبو باہر نہیں آتی کجا کوئی کسی کو ایک پلیٹ بھجوائے۔بڑا اچھا لگتا تھا مجھے بھی ہماری پرائیویسی ہے۔مگر ان پے در پے دو واقعات نے مجھے ہلا دیا ہے۔

مگر کسی کے بچے ،کسی کے والدین بے خبر ہیں انکے خون کے رشتوں پر کیا گزر رہی ہے یہ عالم بے حسی ہے تو ہم تو محض پڑوسی ہیں۔۔۔۔

Ayesha khan ki ek hafta purani laash baramad|ibrat ki jah ya Behis Maashra
Raphanzel mer gai | urdu horror story of a housewife
Silent Love | a unique tale of a mute boy fell in love with blind girl

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme