میں نے کیس نمبر 9 دیکھا پہلی دو اقساط اسکے بعد میں نے نہیں دیکھا۔ کل چار مزید اقساط آچکی تھیں سو حسب عادت 2×پر دیکھنے بیٹھ گئ۔
“کیس نمبر 9”: ایک سکرپٹ جو نیٹ فلیکس کے معیار پر پورا اترتا ہے!
اور ایک کے بعد ایک پوری چاروں اقساط دیکھ ڈالیں میں نے۔ اور سوچ رہی ہوں نیٹ فلیکس کیلئے یہ والا اسکرپٹ لینا چاہیئے تھا بجائے وہ فرحت اشتیاق کا گھسا پٹا اسکرپٹ جس کو شوٹ ہونے کے بعد اب دوبارہ شوٹ کروایا جا رہا ہے کیونکہ* وہ نیٹ فلیکس کے معیار* کے مطابق نہیں تھا۔ ( سمجھو تو ہمارے بچت خور پروڈیوسرز کے منہ پر طمانچہ ہے یہ)
کہانی پر آتے ہیں۔
انصاف کے نظام پر ڈرامے کا طاقتور تاثر
سحر اور اسکے باس کی ماضی کی کہانی آگے چلی ہے کیسے کس طرح وہ اسکو گھیرنے کی کوشش کرتا رہا پولیس والے، وکیل ، مجسٹریٹ سب کے رویئے سب کی باتیں محلے والوں کی باتیں اف سب کچھ اتنا مکمل اتنا اچھا تجسس برباد کیئے بنا چلتا رہا۔ کورین ڈراموں کی ایک بات مجھے اچھی لگتی تھی چھوٹی سے چھوٹی تفصیل بتاتے اور یہ نہیں پوری کہانی سیدھی چلتی جائے یہ ہوا مگر اسکے آگے کیا ہوا یہ تب بتایا جائے گا جب ضرورت ہوگی سحر اور اسکے باس کے مناظر آہستہ آہستہ بعد میں دکھائے گئے کہ تجسس قائم رہا۔ پھر کردار سازی اتنی مکمل اتنی اچھی۔
: گوہر رشید کا کردار: تجسس، کمینی باتیں، اور مکالمے کی جان
مجھے ذاتی طور پر پولیس والا اتنا اچھا لگا ۔ اسکی کمینی باتیں ایکدم سے سادی بات کرکے دراصل دوسرے کو آگ لگانے والا انداز۔ لعنت بھیجنے کا انداز اور ذومعنی غلطیاں جیسے سحر کے گھر اسکے کہنے کے باوجود کہ وہ دوگھنٹے بعد آئے گی فورا پہنچنا اور بلا وجہ سائرن بجوانا ،پھر بیان لینے آنا ضروری کام ہے کہنا مگر بیان لکھنا ہی نہیں۔ جیسے سحر نے کہا آپ نے بیان لکھا کیوں نہیں تو کہنا کہ سب یہاں ذہن میں لکھا ہے پورنوگرافک میموری ۔۔
سحر نے ٹوکا کہ فوٹوگرافک میموری ہوتا ہے تو ہنس کر بولنا کہ جانتا ہوں۔ اسکی تکلیف دینے والی جان بوجھ کر کی گئ غلطیاں وہ مکالمہ کہ میں اصول کی بات کرر ہا ہوں وصول کی نہیں۔۔۔
اف یہ مکالمے اور پھرگوہر رشید کا انداز بیان تاثرات ۔۔ اف میرا دماغ ہل ہل گیا اگر کہوں کہ پچھلی چاراقساط کی جان یہ بندہ ہے اور شاہزیب خانزادہ نے بڑے بڑے ڈرامہ نگاروں کی چھٹی کردی ہے تو غلط نہ ہوگا۔
ایک ایک منظر ایک ایک کردار کا ردعمل نا صرف حقیقی ہے بلکہ کہانی جس طرح آہستہ آہستہ کھل رہی ہے آہ بہت بہت مزے کا ڈرامہ ہے ۔ یہ ڈرامہ نیٹ فلیکس کی سیریز کا مقابلہ کرتا ہے۔ اس سے قبل میں نےایک انڈین سیریز دیکھی تھی جس میں ایک وکیل کی کہانی تھی جسے جج بننے کا موقع ملتا وہ ڈرامہ اور اسکے مکالمے مجھے ایسے مسحور کرگئے تھے اور اب یہ ڈرامہ
ہدایت کاری اور کردار نگاری: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نئی مثال
اعلی بہت بہت اعلی اسکرپٹ۔بہترین اداکاری کسی ایک نے بھی بری اداکاری کرکے منظر خراب نہیں کیا اور یہ ڈرامہ جس طرح سے اس معاشرے کے متعفن انصاف کے نظام کو بے نقاب کر رہا ہے دل سے خوشی ہوئی ہے۔ اس ڈرامے کی ہدایت کاری بھی اعلی ہے۔ اسکرپٹ اچھا ہو تو ہدایت کار کو یوں کھل کر کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ نئے زاویئے سے مناظر دیکھنے کو ملے ورنہ سیدھا ایک جگہ کیمرہ فٹ کرکے کردار گھوم گھوم کر باتیں کرتے رہتے ہمارے ڈراموں میں۔ کبھی تو پورا ڈرامہ پرانے ڈرامے یا فلم کا چھاپ رہے ان سب کے مقابلے میں یہ میچور اور اچھا بلکہ بہت اچھا ڈرامہ ہے
زبردست جیو۔ ٹاکسک ہیرو والے ڈراموں سے ہٹ کر کچھ نیا دکھانے کا شکریہ۔۔
pakistanidrama #DesiKimchi #DramaReview #PakistaniDramaReview #NetflixQuality #UrduReview #ڈرامہ_ریویو
ا آپ نے کیس نمبر 9 دیکھا ہے؟ کمنٹس میں بتائیں کہ آپ کو پولیس والا کردار کیسا لگا
