Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • ہمارے بارے میں (About Us)
Menu

Business idea agaya the east palace kdrama dekh ker

Posted on July 28, 2026July 27, 2026 by admin

دی ایسٹ پیلس ڈرامہ دیکھ کر مجھے اتنا اچھا بزنس آئیڈیا آیا کہ سوچ رہی کیا اتنے عرصے سے اس پیج پر وقت ضائع کررہی ہوں۔ میں تو آستانہ کھول سکتی ہوں۔ کانٹنٹ مانیٹائزیشن جائے بھاڑ میں نزرانہ وصولوں گی کروڑ پتی بنوں گی لیموزین خریدوں گی۔ مجھے شف شف کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔
اب پوچھو گے ایسٹ پیلس تو ڈرائونا ڈرامہ اس میں سے بزنس آئیڈیا کیسے نکالا ؟
تو جناب ہیرو صاحب جب بھی بھوتوں سے لڑنے جاتے انکو آڑو کی سوکھی لکڑی چاہیئے ہوتی تھی ۔ اس سے جنوں کی خوب پٹائی ہوتی ہے۔ مجھے پتہ ہوتا تو میں جو گھر میں ایک عدد خوب گھنا آڑو کا درخت رکھتئ ہوں جس کا پھل بڑھتا نہیں البتہ شاخیں سامنے والے گھر کے ٹیرس کو چومنے کو بے تاب نکلی پڑی ہیں پچھلے سال مالی سے کہہ کر اسکی اگلی شاخوں کی اس بے راہ روی پر انکو کاٹ دیا تھا اس سال مالی کو فارغ کردیا غلط مت سمجھو اسےکاٹا نہیں چھٹیاں کرتا تھا تو نکال دیا تو اب پھر بے قابو ہے یہ درخت ۔بڑھتا جا رہا ہے تو اسکی لکڑیاں کاٹ کر پچھلے سال کی طرح پھنکوانے کی بجائے انکو ہزار روپے فی شاخ کے حساب سے بیچوں گی جس جس کی امی مامی خالہ پھپھو یا انکی بیٹیوں میں سے کوئی نہا کر بال سکھانے چھت پر مغرب کے وقت گئ ہو اور اس پرپر جن عاشق ہو چکا ہو یا تم تمہارے ماموں چاچا خالو پھپھا یا ابا جلدی میں کسی ایسی ویسی جگہ رفع حاجت کرکے جنات کی لپیٹ میں آگیا ہو تو مجھ سے رابطہ کرکے مجھ سے یہ لکڑی لے جائے اور اس سے انکو مارے جن بھاگ جائیں گے۔ اگر جن نہ ہوئے تو مار کھانے والا تو کم ازکم ضرور ہی بھاگے گا۔آزمودہ نسخہ ہے بنا کسی پڑھائی چلوں کے جن بھوت سے نجات ہوجائے گی میرا بھی بھلا ہوجائے گا کہ اتنی محنت سے پیج چلانے کی بجائے عامل دیسی کمچی کورین جادو کی ماہرہ کے نام سے نیا پیج بنا کر کروڑ پتی بن جائوں گی۔
بس ایک قباحت ہے میں یہ سوچ رہی ہوں اگر آڑو کی لکڑی سے جنات بھاگتے تو ہمارے گھر میں انکا پورا قصبہ کیوں آباد؟ بھاگے کیوں نہیں یہ اب تک؟

theEastPalace

urduzhorror

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2026 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme