آج کل
resin art
کا بہت دور دورہ ہے۔ جس کا دل کررہا منہ اٹھا کے ریزین منگواتا چار سانچے اور آرٹسٹ بن بیٹھتا ہے۔ قباحت اس کام میں نہیں قباحت یے اسکے غلط استعمال میں۔کل ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک لڑکے نے اپنی محبوبہ کیلئے جھمکے بنوائے۔ جھمکے بنوانے کیلئے انہوں نے بالوں کی لٹ بھجوائی۔فنکار واقعی اچھی تھی اس نے درخت کی شکل دی اس بالوں کی لٹ کو اس پر گل بوٹے آرائش کے طور پر لگائے جب جھمکے بن کر تیار ہوئے تو دیکھنے میں مجھے بھی اچھے لگے۔اور دماغ میں بجی گھنٹی۔
بہنو آپکو ایک بات پتہ ہونی چاہیئے کہ جسم سے جو چیز الگ ہوجاتی بال ناخن خون کھال کوئی اعضاء دانت وغیرہ وہ نجس ہو جاتے ہیں۔ ایک نجس چیز کو محفوظ کرنا اور خاص کر اس طرح بالکل غلط اور گناہ ہے۔اب جو یہ کام کروا رہا وہ کون جانے کس مقصد سے یہ چیزیں محفوظ کرا رہا ہے۔ جو پہنے گی اسکے ساتھ ان بالوں سے منسلک کوئی جادو تنتر منتر کچھ بھی ہو وہ لگ گیا۔ اب جب جب اس نے پہنے یا بس سنبھال کر اپنے پاس رکھ لیئے یعنی اس نے ایک مستقل کا تنتر اپنے ساتھ لگا لیا۔ اب چلیں اس لڑکے کی نیت اچھی تھی۔ سب سیٹ تھا۔ہم سب جانتے اسلام میں صفائی پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ایک آپکے جسم سے اترا بال جو نجاست ہے نری جس کو ادھر ادھر پھینکنے سے بھی منع کیا جاتا اسکو آپ اپنے جسم پر سجا کر پھریں جبکہ ہم جانتے شیاطین نجاست پر پلتے ہیں۔ کچھ نہیں کچھ نہیں یہ شیطان کی خوراک آپکے ساتھ بندھی ہے۔ جب اسے مزید خوراک چاہیئے ہوگئ تو وہ کہاں جائے گا؟ آپکے پاس آئے گا کیونکہ پہلے خوراک کی ضرورت آپ نے نادانستگی میں پوری کی۔
آج ویڈیو دیکھی اگلے نے لاکٹ اور انگوٹھی بنوائی خون کو محفوظ کروا کر اس پر لکھوایا نام۔ بہت رومان پرور لگا ہوگا۔مگر کیا آپ جانتے ہیں یہ بھی جادو کی قسم ہے؟ لوگ گندگی نجاست خون لعاب ان سب پر جادو ٹونہ کرتے ہیں۔خاص کر سحر عشق کیلئے۔ اب خون سے کسی کا نام لکھنا یا خون پر نام لکھ کر محفوظ کرانا یہ بظاہر رومانوی لگ رہا مگر جادوگر ان سب چیزوں سے کسی کا دماغ باندھ لیتے اسے زبردستی مائل با کرم کر لیتے او رجو انسان کسی کے بس میں آجائے وہ اس سے کیا کیا نہیں کرواسکتا؟سب سے بڑھ کر انسانئ خون حرام ہے۔ اس پر کسی کا نام لکھنا اسے محفوظ کرنا مقصد؟ ایسے جادوگر کرتے کہ کسی انسان کے بال ناخن پر عمل کرکے دیتے اب جس انسان کے بال وغیرہ ہیں وہ برباد یا جس کو دیا اس پر سحر طاری عموما سحر عشق ایسے کروایا جاتا ہے۔ آپ دانستہ نادانستہ ایسے کسی فعل کا حصہ بن رہی ہیں گناہ تو ہے ہی سب اعمال اکارت ہوجائیں گے