گزشتہ سے پیوستہ
پچھلے مراسلے میں میں نے سعید غنی کے سیرم تجویز کیئے تھے تو مجھے آپ لوگوں نے کہا کوئی کریم یا فیس واش بھی بتائیں تو چلیں آج آپ لوگوں کیلئے میں اسکی بھی تجاویز لائی ہوں
کریم اور فیس واش سراسر جلد پر منحصر ہیں۔ خشک جلد کے لیئے کوئی اور نارمل کیلئے کوئی اور چکنی کیلئے کوئی اور نازک کیلئے کوئی اور۔
خشک جلد کیلئے۔۔
اگر آپکی جلد خشک ہے تو فیس واش نہ ہی استعمال کریں تو اچھا ہے۔ میری خشک جلد ہے صرف مجھے اسٹلمنز کا نیلا والا فیس واش راس آیا تھا مگر وہ دو ایک بار استعمال کے بعد یوں مارکیٹ سے غائب ہوا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔ قسمت 😄 پھر میں نے درجنوں فیس واش استعمال کیئے ہر بڑی کمپنی کا ہر چھوٹی کمپنی کا۔ خشک جلد مزید خشک ہوجاتی تھی۔Dove استعمال کیا گرمیوں میں ایسا پگھلا کہ کیا بتائوں جیسے باتھ روم میں نہیں اینٹوں کی بھٹی میں رکھا ہو۔ پھراسکو بھی چھوڑ کر میں سادہ خوشبو والا کوئی بھی صابن استعمال کرتی پھر مل مل کر موئسچرائزر لگاتی۔ پھر مجھے ملا گلیسرین سوپ۔ Pears Soap یہ اب تک میری جلد کو سب سے ذیادہ جچا ہے۔ اسکے بھی تین رنگ ہیں میں برائوں والا استعمال کرتی ہوں چھے مہینے سے منہ دھونے کے بعد خشک نہیں ہوتا۔ گرمیوں بھی جلد پر چمک ہے جو ایک اچھی بات ہے۔
خشک جلد والے جب بھی منہ دھوئیں ایلوویرا جیل جلد پر جذب کریں، اور کسی بھی من مرضی کمپنی کا Haurolonic serum
.دیسی ٹوٹکا چاہیئے تو بتانا میں آدھی ڈرما ٹولوجسٹ بن چکی ہوں 😄
نارمل جلد۔
سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کریں۔ آپ خوش نصیب ہیں۔ جو مرضی استعمال کریں۔ آپکا T area یعنی ناک پیشانی اور تھوڑی چکنی ہوتی ہوگی۔ جو بھی سیرم یا کریم لگائیں ان جگہوں پر باقی چہرے کی نسبت کم لگائیں یا لگا کر جیسے ہی ہلکا سا پسینہ آنے لگے ٹشو سے تھپتھپا کر خشک کرلیں۔
نازک جلد
آپ پر اللہ کی طرف سے آزمائش ہے۔ ایک بار خرچہ کرکے ڈرما ٹولوجسٹ سے پوچھ لیں او ر وہی استعمال کریں۔ سوائے ایلو ویرا جیل کے وہ بھی کمپنی کا لگائیں تازہ ایلوویرا آپکو لڑ سکتا ہے۔
چکنی جلد کیلئے۔
گرمیاں مشکل ہیں مگر سردیاں جتنی آرام سے گزرتی ہیں آپکی گرمیوں کا غم جاتا رہے گا۔لیکن گرمیوں میں کیا کریں؟
آپکو پسینہ بہت آتا ہے۔ لہذا گرمیوں میں بار بار منہ دھوئیں۔ ایک غلطی جو سب چکنی جلد والیاں کرتی ہیں گرمیوں میں منہ چکناہوجاتا تو کچھ نہیں لگاتیں۔ بہنوں کچن میں جاتی ہو ویسے ہی گھر میں گرمی ہوتی یا باہر جانا ہو تو بھی تم لوگوں کی جلد مانا پھٹتی نہیں مگر مسلسل گرمی جلد کی نمی کم کرتی ہی ہے۔جسکو پورا کرنے کیلئے مسام مزید کھلتے ہیں۔یعنی مزید چکنائی۔ تو سب سے پہلے تین حصے عرق گلاب اور ایک حصہ گلیسرین یہ ملا کر رکھ لو۔ منہ دھویا اسکی پچکاری ماری منہ پر۔ خشک ہو جائے تو اب haurolonic serum لگائو۔ یا ایلو ویرا جیل۔
جو بھی چیز لگائو تھپتھپا کر چہرے پر ہلکی چپیڑیں مار کر جذب کرنا۔ یہ کورینز کا طریقہ ہے میں نے ان سے سیکھا۔ لیکن ایک چینی ویڈیو بھی میری نظر سے گزری تو پتہ لگایہ پرانا چینی طریقہ ہے چہرے پر ہلکے ہاتھ کی تھپ تھپ سے چہرے کے دوران خون کی گردش بڑھتی ہے جلد لٹکی ہوتو دوبارہ اپنی شکل میں آتی ہے۔ایک ہم ہیں ایسے رگڑیں لگاتے ہیں کہ نا بھی لٹکتی ہو جلد تو گھٹنوں تک لٹک جائے۔ یا پھر کوئی بھی چیز چہرے پر لیپ کی طرح لگا کر پھرتے۔ ماسک وغیرہ الگ بات یہ جو کریم آپ چہرے پر لیپ کی طرح لگاتی ہیں یہ بہت غلط ہے آپ جلد کی اوپر سے سانس ہی بند کردیتی ہیں اسے آکسیجن نہیں ملتی نتیجہ کریم اندر جذب نہیں ہوپاتی اور ردعمل سے جائے تو سیدھا دانا نکل آتا ہے۔
اب کچھ سیرمز کے بارے میں آپکو بتا دوں۔ سیرم سیرم ہوتا ہے۔ اسکی ترکیب اجزا ء بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے برانڈ کی ایک ہی ہوتی ہے۔ اب آپکی قوت خرید پر مبنی ہے پانچ ہزار کا سیرم لگائو یا پانچ سو کا۔ سعید غنی کا میری معلومات کے مطابق ابھی تک سب سے سستا اور عام مل جانے والا تھا لیکن مجھے دراز سے ملا ایک چینی کمپنی کا سیرم سیٹ تو میں نے آرڈر کیا ہے جب لگائوں گی تب آپ لوگوں کو بتائوں گی ابھی آپ لوگوں کیلئے کچھ سیرم پیش ہیں ملیں گے دراز سے ہی مگر سیل لگی ہے تو سستے مل جائیں گے۔
3: BIOAQUA Rice Raw Pulp Whitening Facial Cleanser 100gm |
(اچھا bio aqua میں نے استعمال کیا ہوا ہے مجھے اسکی پراڈکٹس پسند ہیں)
4: COSRX Advanced Snail 96 Mucin Power Snail Mucin Essence Advanced Snail 96 macin power essence 100ml |
BIOAQUA Tighten Anti Wrinkle Snails Face Serum 30ml |
اچھا کوریا میں بیوٹی ٹرینڈ تھا منہ پر snailرکھ کر وہ کولاجین کی کمی پوری کرتی تھیں۔ یہ والے سیرم snail والے انکے متبادل ہیں۔ اسکو کورین تو آرام سے استعمال کرتے ہم کرسکتے یا نہیں تو آپکو اپنی ناقص معلومات سے بتائوں ہم نماز پڑھتے وقت ویسے ہی منہ دھو کر چکنائی چھڑا کر نماز پڑھتے ہیں دوسرا سچ مچ بھی سنیل ہے یہ تو اس میں پراسسنگ شامل ہے۔ اور ہم دوا کے طور پر حرام چیز استعمال کرسکتے ہیں لیکن تب تک جب تک فائدہ نہ ہوجائے۔ تو جس کو اوپن پورز کا مسلئہ ہو جھریاں ہوں وہ اسے فائدہ ہونے تک عام استعمال کرے نماز کے وقت تو منہ دھو جلد پر کریم کوئی بھی لگی ہو چھڑائی جاتی ہی ہے۔ اسکے فائدے بہت سنے ہیں استعمال کا ارادہ بھی ہے اسی لیے آپ سب کو بھی تجویز کیا۔
Part 1 skin care: https://www.facebook.com/share/p/1BRTEbKviK/
Part 3 : facial hairs