دنیا کی سب سے بے کار ترین چیز۔
اسکو خریدو اور دن میں کئی بار استعمال کرکے دھچکا کھائو فضول کا۔
ہاں اسی ویٹ مشین کی بات کر رہی ہوں۔ نہار منہ صبح اٹھتے ہی اس پر چڑھنے سے مزاج بہتر ہوتا ہے ناشتے کے بعد اس پر کھڑے ہوجائو تو دھچکا، بیت الخلا کی سیر کے بعد آکر اس پر قدم رنجہ فرمائو تو تھوڑا سا سکون ملتا اور دو گلاس پانی پی کر اس پر آچڑھو تو دھچکا، دن بھر ٹہلتے پھرتے اسکی یاد نہیں آئے گی مگر جونہی اس پر نگاہ پڑی قدم خودبخود اس کی جانب اٹھنے لگتے ہیں۔ اسکو خریدنے سے قبل مجھے معلوم نہیں تھا کہ آئینہ جھوٹ بولتا ہے ۔ وہی آئینہ جو ٹھیک ہے مجھے نازک اندام حسینہ نہیں دکھاتا مگر دیکھنے پر کوئی دل کا دورہ بھی نہیں پڑواتا ہاں گزارے لائق ہی لڑکی کھڑی ہے سامنے مگر جہاں یہ منحوس مشین نظر آئی اس پر کھڑے ہو کر منہ کی کھائی۔ کل سے آج تک میں دو کلو کیسے بڑھ گیا جب کہ گرمی میں دوپہر کا کھانا کھایا ہی نہیں گیا مجھے۔ دو وقت کی روٹی ایسی بھاری پڑوائے گی یہ مشین مجھے سوچا نہ تھا۔
اوپر سے کچھ لوگ ایسے مل جاتے اگر ذرا بھر محبت کرتے تو دیکھتے ہی ٹوکتے کیا ہوا کمزور لگ رہی ہو، اور میں خوشی سے پھولے نہ سماتی جھومتی جھامتی بھاگ کر اس مشین پر۔ اور مشین لعین۔ ملعون کمینی بتاتی کہ پچھلی دفعہ جب ان لوگوں سے ملاقات ہوئی تھی تب دو کلو وزن کم تھا۔ اب تو مجھے لوگوں کے خلوص و محبت پر کڑا شک ہے۔ یہ چاہتے ہی نہیں کہ میرا وزن کم ہو۔ مجھے کمزور کہتے میں خوشی سے پھول جاتی اور وزن بڑھ جاتا میرا۔
میری سہیلی کہتی میں اسے موٹی نہیں لگتی۔ پورے پانچ کلو وزن بڑھا کر اس سے ملی تھئ میں ۔ اگلی دفعہ ملی تب بھی اسے موٹی نہیں لگی۔ اس دفعہ وزن کم ہوا تھا۔ کم از کم وزن کم تو لگنا چاہیئے تھا اسے۔ کیا یہ سہیلی مخلص ہے میری؟
قسمت ایسی ہے کہ موٹی لڑکیاں مجھ سے دور بھاگتی ہے۔ مجال ہے کوئی موٹی لڑکی دوست بنی ہو ایک سے ایک سوکھے ماری سہیلیاں رہی ہیں میری۔ نازک اندام لڑکیوں کے ساتھ رہتی تھی کالج یونیورسٹئ دو قدم چل کر ہی چلو کہیں بیٹھیں میں تھک گئ ۔ اب اکیلی کیا ٹہلتی پھرتی میں بھی بیٹھ جاتی۔۔۔ نتیجہ میں موٹی۔
ایک بار ایک موٹی لڑکی سے دوستی ہوئی۔ بہت اچھی کیمسٹری ملی ہماری ۔ اسے اچھا کھانے پینے پکانےاو رکھلانے کا بھی شوق تھا۔ہم اکٹھے کھاتے پیتے موج اڑاتے۔ چند مہینوں کی دوستی رہی میری نتیجہ میں پھر موٹی۔۔
ویسے تو اب میں اگر آنلائن دیکھوں تو وزن قد کے حساب سے ذیادہ سے ذیادہ جتنا ہونا چاہیئے اتنا ہے لیکن آئینہ دیکھوں تو بچھڑا سی نظر آتئ ہوں۔
گائے سی نہیں رہی مگر بکری بھی نہیں ہوں میں۔
کبھئ کبھی تو لگتا میرے گھر کے آئینے ویٹ مشین گھڑیاں ، سب میرے خلاف سازش رچتی ہیں۔ آئینہ مجھے بھگو بھگو کر جوتے مارتا بہن ہل لو، ویٹ مشین کہتی کوئی خاص ہلنے سے فرق نہیں پڑا اور گھڑیاں خاص کر اس وقت جب میں ورزش کے طور پر ٹیرس میں ٹہلنے کا ارادہ باندھوں رک جاتی ہیں۔ کئی گھنٹے چل لوں گھڑی پانچ سات منٹ سے آگے وقت بتانے سے انکار کردیتی ہے۔
تو اب میں نے سوچا ہے تم سب کو بھی اسی سب پریشانی میں مبتلاکروں تاکہ میں اکیلی نہ بھگتوں ویٹ مشین خریدنے کا دکھ۔ سو خریدو تم سب بھی کسی ایک نے بھی خرید لی کلیجہ ٹھنڈا پڑجانا میرا۔۔۔
I found this great deal on Daraz! Check it out!
Product Name: Smart Digital Body Weight Scale 180KG Bluetooth Electronic Weighing Scale with App Sync for Household Use – Accurate Body Fat & BMI Measurement, Bathroom Balance Scale
Product Price: Rs.5,500
Discount Price: Rs.3,039
https://s.daraz.pk/s.bYDZu?cc
آخر مسلئہ ہے کہاں پر؟ کوئی تو بتلائو مجھے۔
اور یہ بھی بتائو تم لوگ کتنا کتنا بوجھ ڈال رہی ہو دھرتئ پر؟
