یار یہ جس کسی نے فائبر والی ٹنکی ایجاد کی ہے اسکو بد دعائیں لگیں گی۔ مطلب اچھا بھلا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا ہر گھر کو ٹنکی سیمنٹ کی اور بڑی بنوانی پڑتی تھی چاہے جتنا پیسہ لگے اب ہر گھر پر کالی نیلی ٹنکی سجا دی ہے اس بات کا سوچے بنا کہ مسلمان لوگ ہیں پانی صرف پینے کیلئے استعمال نہیں کرتے۔یہ چوزہ ٹنکی دن میں دو بار بھر کر بھی دن بھر دھوپ کھا کے کھولتا ہوا پانی اگلتی ہے جسے نہ منہ پر ڈالا جا سکتا ہے نہ ہی آہم۔ اوپر سے اس پدی ٹنکی نے پانی کا دبائو اتنا کم کردیا ہے کہ ذرا سا پانی کی سطح پونی سے نیچے ہونا شروع ہوئی پانی آنا کم۔ اب چلو چلو بھر پانی جمع کرکے نہائو یا شاور کے نیچے کھڑے ہو کر انتظار کرو ۔ اسی پربس نہیں دن بھر تو نہانے چھوڑو دوسرے کسی کام کو بھی جب تک مجبوری نہ ہو کرنے سے ٹالتے رہو، کیونکہ بیت الخلا جاتے ہی آپکا تکہ تیار ہوگا۔ لگ رہا ہوگا بس گرمی کی مشقت ہے جی نہیں۔ گرمی میں جب ہم بے چارے پنڈی اسلام آباد والے چالیس ٹپ جاتے ہیں اسئ طرح سردی میں منفی اعشاریہ تک گر بھی جاتے ہیں۔نتیجہ گرمی میں تکہ سردی میں گولا گنڈا تیار ہوتا ہے ہمارا۔ ایک تو مجھے یہ بتائو فائبر کی ٹنکی لو اس پر یہ والا انسولیٹر لگائو تاکہ پانی کا درجہ حرارت قابل برداشت رہے ان دونوں کاموں کے بعد بھی سمنٹ کی ٹنکی مہنگی پڑتی ہے کیا؟ اچھا دفع کرو کونسا اماں ابا کو کہوگے وہ ٹنکی بنوا دیں گے اسی پر گزارا کرنا ہے تو یہ خرید لو کچھ تو آنسو سوکھیں گے۔
Thermal Water Tank Cover/Water Tank Insulation Jacket/Water Tank Heater Insulation Jacket Cover | https://s.daraz.pk/s.0AyBn