Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • ہمارے بارے میں (About Us)
Menu

The 5 Elements of Man: Understanding Your Aura, Energy, and Spiritual Power

Posted on October 24, 2025October 24, 2025 by admin

میں نے تھیلے والی پوسٹ میں انرجی کا ذکر کیا تو کسی نے سوال کیا کیا مطلب کیسی انرجی۔

ہم سب توانائی کا خزانہ ہیں۔

انسان کے 5 عناصر: نور، آگ، پانی، مٹی اور ہوا کی انرجی کا خزانہ اور آپ کا ‘آورا’ (Aura)

کیسے؟

ہم میں آگ ہوا پانی مٹی اور نور ہے( نور روح)

اب ہم اگر ان چیزوں کو الگ الگ دیکھیں تو مٹی کی خصوصیت ہے اس میں بیج دبائو ایک نئی زندگی ایک پودا جنم لے لیتا، اسکی تاثیر ہے کہ اس میں دبا دو کچھ تو وہ اس وقت تک دبا ہی رہے گا جب تک اس میں جان نہ ہو۔ عجیب لگا نا۔ بیج بوئیں گے تو پودا نکلے گا لیکن اگر پلاسٹ کا کھلونا بوئیں گے تو جب تک نکالیں گے نہیں وہ ویسا وہیں دبا رہے گا۔

آگ گرمائش دیتی ہے۔ یعنی اچھی خاصی توانائی ۔ آگ سے تو ہم بہت سے فائدے لیتے ہیں ۔ اس کی گرمائش کو قابو کرکے اس پر کھانا پکاتے ہیں اسکو اتنا قابو کیا ہوا ہے کہ آگ بس چولہے تک محدود رہتی یے آپکا پورا باورچی خانہ صرف آگ سے تپش لیتا ہے آگ لگا نہیں دیتا۔۔

پانی تو ہے ہی زندگی۔ اس میں جاندار ہیں اس سے جانداروں کو توانائی ملتی ہے پیاس بجھتی ہے۔ پانی ہر۔طرح سے زندگی کا لازمی عنصر ہے چاہے کسی شکل میں بھی ہو۔ پینے پلا نے کے ساتھ پاک ہونے کے بھی کام آتا۔۔

ہوا تو ہمیں ہمارے بدن کو جوڑے ہے۔ اگر دنیا سے ہوا ختم ہوجائے تو ہم سب پھٹ جائیں۔سانس کیلئے ہم ہوا کے پل پل محتاج ہیں۔

نور یا روح۔

باقی سب عنصر ایک دن ہمارے بدن کے ساتھ ختم ہو جائیں گے سوائے روح کے۔ ہمارا عقیدہ کہتا ہے یہ روح ہئ ہے جو اصل ہے۔ باقی عناصر ہمیں دنیا کیلئے درکار ہیں۔ آخرت کیلئے بس روح کافی ہے۔

مختصر لکھنا چاہ رہی ہوں تو کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اتنی ساری توانائی ہم اپنے وجود میں سمیٹے ہیں۔ یہی توانائی ہمارے گرد ایک ہالہ بنائے ہے جسے

aura

بھی کہا جاتا ہے۔ ہم اور ہمارا اورا ہمارے ساتھ رہتا ہے۔ آپ میں سے کسی کو خشکی ہو آپ خود تجربہ کرکے دیکھ لیں کہ آپ اگر بہت حساس ائیر بڈ لگائے ہوں تو آپکا تکیہ غلاف جہاں ان سے چھو جائے گا بند ہوجائے ۔ حالانکہ تکیئے پر براہ راست آپ موجود نہیں مگر آپ کے جسم سے نکلتا مادہ بھی اتنی جان رکھتا ہے کہ ائیر بڈ کو کنفیوز کردیتا ہے۔

ہمارے فنگر پرنٹس ہماری چھوئی گئ چیزوں پر چھاپ چھوڑ جاتے ہیں۔ تو جس گھر میں ہم رہ رہے ہیں سانس لے رہے ہیں محبت نفرت پریشانی خوشی غمی سہہ رہے ہیں اس گھر کے اندر آپ سب گھر والوں کی توانائی موجود ہے اس گھر کی چیزوں پر آپ کی توانائی موجود ہے۔ اب جن گھروں سب چڑچڑے جھگڑالو ہیں اس گھر کی توانائی مکمل طور پر منفی ہوگی۔ اب اس گھر کے لوگوں میں جن میں منفی توانائی ذیادہ ہے انکی استعمال شدہ کوئی چیز آپ اپنے گھر لائیں یا استعمال کریں تو آپ بنیادی طو رپر انکی منفی قوتیں اپنے گھر لے آئے ہیں۔ اسی لیئے اپنی استعمال شدہ اشیاء ہمیشہ دھو کر یا دھوپ لگا کر دیں اوراگر آپکو کسی کی بھی استعمال شدہ چیز استعمال کرنی ہے تو کپڑے خاص طور پر نمک والے پانی میں بھگو کر استعمال کریں۔

اب اپنے گھر سے منفی اثرات ختم کرنے ہوں تو گھر کے ہر کونے کو اتنا پاک رکھیں کہ وہاں نماز ادا کی جاسکے۔ یہ بہت اہم جز ہے۔ آپکا گھر اتنا پاک صاف ہونا چاہیئے کہ اسکے کسی بھی کونے میں کھڑے ہو کر آپ نماز پڑھ سکیں۔ گھر میں جگہ بدل بدل کر نماز پڑھیں۔گھر میں سورہ بقرہ کی تلاوت لگانے کی عادت ڈالیں۔ سب سے بہترین خود پڑھیں۔ قرآن کی جب تلاوت کریں ساتھ پانی رکھیں اس پر دم کر لیا کریں ۔ یہ پانی سب پیا کریں ۔ گھر میں غصہ کم سے کم کیا کریں۔ خاص کر اگر بچے ہیں آپ کے گھر تو انکے سامنے تو بالکل غصہ نہ کریں بچے بہت معصوم اور پاک ہوتے ہیں انکو منفی جزبات سے آشنا نہ ہونے دیں۔

سب سے بڑھ کر اپنے گھر والوں کو نماز کا پابند بنائیں۔ ایسا گھر منفی توانائی کی آماجگاہ بن جائے گا جہاں یہ سب کام نہیں ہوں گے پھر حیران مت ہوئیے گا کہ سب کچھ غلط غلط کیوں ہو رہا ہے زندگی میں۔۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

[sbtt-tiktok feed=1]

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme