Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

Teen dulhanain teen kahanian |bitter reality of our society|

Posted on September 27, 2024October 26, 2024 by admin

ایک اور سنجیدہ فضلا

ابھی پچھلے ویک اینڈ ایک عدد برانڈڈ پارلر جانے کا اتفاق ہوا۔ برانڈڈ اسلیئے لکھا ہے کہ پتہ لگے وہاں جانے والے امیر ہوا .کرتے ہیں *پیسوں سے.*

دلہنیں تیار ہو رہی تھیں۔ اور ہر دلہن کا چہرہ ایک نئی کہانی سنا رہا تھا۔ چونکہ اپنا کام ہونے میں آدھا پونا گھنٹہ لگ گیا تو ان سب کے چہرے پڑھنے کا بھی موقع مل گیا۔

ایک کم عمر سی دلہن سجی بنی مہنگا سا ٹیل لہنگا پہنے ڈھیروں مہنگے زیورات اور سب سے بڑھ کر ایک مشہور برانڈ سے تیار ہو کر حسین لگ رہی تھی۔ مگر وہ اسکی ماں اسکی بڑی بہن تینوں کے چہرے پریشان۔ دلہن کی طبیعت اتنی خراب کہ لرز رہی ماں کا یہ حال کہ لمحہ بھر میں لگتا رونے لگیں گی اور پھر ایکدم چپ۔ کیونکہ رونے سے میک اپ خراب ہوجاتا۔

دوسری نسبتا بڑی دلہن تھی۔ عمر میں ۔ اسکا لہنگا پچھلی والی دلہن کی نسبت کم قیمت کا مگر مزاج ٹھیک ٹھاک برہم۔ اگر برہم نہیں بھی تھا تو بھی تاثرات ایسے ہی تھے کہ ذیادہ دماغ خراب کیا تو یہیں الٹا لٹکا دوں گی۔ دلہن جو سجی بنی تیار ہو اسکے چہرے کے ایسے تاثرات اسکی زندگی کے اہم ترین موقع پر کیسے لگ رہے ہوں گے؟

تیسری دلہن ولیمے کی تھی باقی دونوں کے لال جوڑے کی جگہ اسکا جوڑا دلکش پیارے سے رنگ کا اور دلہن یقینا ان دونوں دلہنوں سے ذیادہ پیاری دلکش لگ رہی تھی اور اتنئ ہی ہراساں۔ اسکو کئی بار نظر بھر کر دیکھا مسکرا کر دیکھا اس نے بھی مجھے دیکھا شائد برا بھی مانا ہو کہ کیوں دیکھ رہی ہے لیکن میرا اسے دیکھنے اور خاص کر مسکرا کر دیکھنے کا مقصد صرف اتنا تھا کہ وہ اپنئ اس وقت کی ذہنی الجھن بھلا کر مسکرا دے۔ بہت پریشان لگ رہی تھی ایسا کہ اب روئی کہ تب

۔ پھر میں سوچنے لگی۔ یہ دلہن بننا کیسا لڑکیوں کی زندگی کا واحد مقصد بنا دیا جاتا ہے اور اس دن کیلئے انکے جانے کتنے ارمان ہوتے ہیں۔ اپنی پسند کا زیور لباس اور اب تو میک اپ بھی پھر بھی ان کا یہ حال تھا کہ وہ دن جو انکی زندگی کا سب سے خوبصورت ہونا چاہیئے تھا سب سے ذیادہ خوش دکھائی دینا چاہیئے تھا وہ تفکرات سے پھیکا پڑا ہوا تھا۔۔ کیوں؟ہم کب سیکھیں گے کہ خوشیاں ٹیل لہنگے، مہنگے میک اپ اور خوبصورت دکھائی دینے سے نہیں ملتیں۔ خوشیوں کا پیمانہ پھر یہ چیزیں کیسے ہو سکتی ہیں؟ شادی کے دن چلو نئی زندگی کے تفکر سے پریشان ہونا سمجھ آتا یے تو ولیمے کےدن تو خوشیوں سے جگمگاتا چہرہ دکھائی دینا چاہیئے۔ پھر؟

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme