اگر کسی کو اس خاکے کا مطلب نہ سمجھ آیا ہو تو جناب ساحل عدیم نے پاکستان کی 95 فیصد خواتین کو جاہل کہا جس پر حاضرین میں سے ایک لڑکی نے اعتراض کیا اور کہا کہ انکو معافی مانگنی چاہیئے خواتین کو جاہل کہنے پر۔ جس پر انہوں نے اپنی طرف سے بڑا کوئی منطقی سوال کیا کہ طاغوت کے معنی جانتی ہیں؟ بیس سال کی ہو رہی ہیں طاغوت کے معنی نہیں پتہ آپ جاہل ہیں۔ یہ ایک بڑا جملہ ہے۔ آپ میں سے اکثر طاغوت کے لغوی معنی نہیں جانتے ہوں گے۔ اس سے آپ جاہل نہیں بن گئے۔ طاغوت آپکی مادری زبان چاہے وہ اردو ہو یا کوئی دوسری علاقائئ زبان کا لفظ ہے ہی نہیں ۔ آپ کی عام روزمرہ بول چال میں یہ لفظ استعمال ہوتا ہی نہیں تو اسکے معنی آپکو کیسے پتہ ہوں گے۔ طاغوت عربی زبان کا لفظ ہے۔طاغوت، عربی زبان کا لفظ ہے۔ جس کے لفظی معنی ہیں، بت، جادو، جادوگر، گمراہوں کا سردار (ابلیس)، سرکش، دیو اور کاہن۔قرآن میں کئی جگہ کئی معنوں میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔اسکا کا قرآن میں ظالم حکمران کے طور پر معنی لیا جاتا ہے۔ کئی آیات میں طاغوت سے مراد وہ حاکم یے جو قانون الہی کے علاوہ کسی دوسرے قانون کے مطابق فیصلہ کرتا ہے اور وہ نظام عدالت بھی اسی میں آتا ہے، جو نہ تو اقتدار اعلی یعنی اﷲ کا مطیع ہو اور نہ اﷲ کی کتاب کو سند مانتا ہو۔۔سادہ لفظوں میں سرکش یا ظالم حکمراناب مجھے آپ یہ بتائیں کیا یہ معنی یا بات ایسی ہے جو آپ نے پہلی بار سنی ہو یا آپ نہیں جانتے ہوں کہ اگر آپ پر ظالم جابر حکمران ہو تو آپ کو اسکے خلاف جہاد کیلئے اٹھنے کا حکم ہے؟کیا امام حسین ع نے یزید کے خلاف اٹھ کر مثال قائم نہیں کی ۔ آپ میں سے ہے کوئی جو ان میں سے کسی بات پر حیران ہو کہ آج پہلی دفعہ پتہ چلی ہے ہمیں ؟ہاں طاغوت لفظ ہو سکتا ہے آج پہلی دفعہ اسکے معنی سے آگاہی ہوئی ہو۔ لیکن جو زبان ہم جانتے ہی نہیں اسکے کسی لفظ کا مطلب نہ جاننے پر ہمیں جاہل کوئی کیسے قرار دے سکتا؟ساحل عدیم کیا یہ دعوی کرسکتے کہ وہ عربی یا اردو کے سب الفاظ کے معنی سے واقف ہیں؟ ایسا دعوی کوئی نہیں کرسکتا۔ بڑے سے بڑا عالم۔ تو اگر ایسا ہے تو میرے نزدیک اگر ساحل عدیم کو مچھن ( کورین لفظ جس کے معنی پاگل کے بنتے ہیں ) کا معنی نہیں پتہ تو وہ جاہل ہیں۔ بات ختم۔۔