Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • ہمارے بارے میں (About Us)
Menu

Stop Comparing Yourself: The Hard Truth About Celebrity Bodies, Free Clothes, and Social Media Lies

Posted on October 24, 2025October 24, 2025 by admin

کسی اداکارہ کو دیکھ کر اس جیسا لباس خریدنے کا شوق نہ پالیں
90
فیصد کو مفت برانڈز کی جانب سے ملا ہے اس لباس کو پہننے کے پیسے ملے ہیں انہیں آپ پیسوں سے خرید کر بھی ان کا مقابلہ نہیں کر پائیں گی۔
کسی ماڈل اداکارہ کو دیکھ کر اس جیسا جسم پانے کی خواہش نہ پالیں۔
مہینوں بھوکی رہتی ہیں ڈائٹنگ کے نام پر پھر درجنوں سپلیمنٹس کھا کر اپنی توانائی بحال کرتی ہیں پھر انہیں سوائے تصویریں بنانے یا اداکاری کرنے کے کوئی محنت طلب کام نہیں کرنا۔ آپ نے اپنی زندگی میں پڑھنا ہے ، گھر سنبھالنا ہے ، نوکری کرنی ہے ان کا معمول آپ اپنا نہیں سکتیں۔۔
کبھی کسی امیر زادی کو دیکھ کر اس جیسی جلد اس جیسے ہاتھ پائوں پانے کی خواہش نہ کریں جنہوں نے ہاتھوں سے واحد مشقت جو لینی ہے وہ مینی کیور ہے، جنہوں نے نہ برتن دھونے نہ کھانا پکانا نہ ہی دھوپ میں جلتے اسکول کالج دفتر جانایا سودا لینے جانا۔۔ ان جیسا ہونا قسمت کی بات ہے۔
کبھی کسی کو اپنے گھر کی بات بڑھا چڑھا کر بتاتے اس پر رشک نہ کرنا۔
اسکے گھر میں بھی جھگڑے ہوں گے اسکے گھر میں بھی کسی کا مزاج مختلف ہوگا کبھی ان میں اختلاف رائے بھی ہوگا مگر اس نے یہ سیکھا ہے یہ سب چھپا کر دوسروں پر یہ ثابت کرنا کہ سب ٹھیک ہے۔ سب ٹھیک ۔۔۔ کم از کم دنیا میں نہیں ہوتا۔۔
کسی کو دیکھ کر یہ نہ سوچنا کہ بے چاری کم شکل ہے ، اس میں یہ کمی وہ کمی۔۔
ہو سکتا ہے ان کمیوں کے ساتھ اسکی قسمت آپ سے اتنی اچھی ہو کہ آپ اسکے بارے میں سوچ رہی ہوں مگر اسکے ذہن میں آپ دور دور تک نہ ہوں۔
کبھی کسی سے اپنا موازنہ مت کرنا۔۔
اسکو پہلے ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ جو ملا وہ ہمیشہ کیلئے رہنے والا ہے۔
ہو سکتا ہے تمہیں دیر سے ملے مگر دیر پا ملے۔۔
کبھی میری ایسی پوسٹ پڑھ کر یہ مت سمجھنا کہ میں بہت عقل مند او رسمجھدار ہوں۔
میں بس وہ لکھ رہی جو ذہن میں آرہا اور سب سے بڑھ کر مجھے ہفتے بھر کا پوسٹس کا کوٹہ پورا کرنا ہے یہ فیس بک نے ٹاسک دیا ہوا ہے پیج کو میرے
جانے ریچ کو کیا موت آجاتی کچھ عرصے بعد تم لوگ اتنا کچھ پڑھ لیتے ہو تو لائک کمنٹ بھی کردیا کرو میرا پیج بار بار بین کروانے والے تم سب سے ذیادہ ایمانداری سے کام کرتے ہیں ہونہہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

[sbtt-tiktok feed=1]

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme