سیکیورٹی کیمرہ اور بھوتیو ٹیوب پر بہت سی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں سیکیورٹی کیمرہ یا ڈور بیل کیمرہ نے کچھ ایسی حرکات و سکنات قید کیں جن پر عقل کام نہیں کرتی اور یقین ہوجاتا ہے ہمارے علاوہ ایسی بھئ کوئی مخلوق ہے جس کو ہم دیکھ نہیں پاتے۔ ہمارے گھر میں سیکیورٹی کیمرہ لگا ہوا ہے جس سے ہم گیٹ اور اسکے اردگرد گلی گھروں پر نظر رکھتے ہیں۔ بڑا شوق تھا مجھے کہ کبھی رات گئے خاص کر ڈھائی تین بجے ایسا کچھ دیکھوں۔ کیمرہ گھما گھما کر ذوم کر کرکے گلی پر نظر رکھتی تھی کہ شائد کچھ دکھائی دے جائے مگر نہ جی یہاں کی ماورائی مخلوق تو ٹھیک ٹھاک کیمرہ شائی ہے کبھی نہیں دکھائی دی۔ مایوس ہوگئیہم سب ہی ماشا اللہ سے نمونے ہیں میری بہن تو خود آفس میں بیٹھی ہو تب بھی گھر کے کیمرے پر نظر رکھتی ہے۔ ایکدن مجھے فون کیا دیکھو کیمرے میں کیا نظر آرہا ہے؟میں نے خوشی خوشی ایپ کھولی اور دیکھا سب دھواں دھواں۔
ایک لمحے کو کالا نقطہ پھر سب دھندلا۔کیمرہ گھمایا میری بہن بھی گھما چکی تھی۔لیکن منظر دھندلا۔خراب ہو گیا کیمرہ۔ ہم دونوں مایوس ہوئے۔ تبھی ہلکا سا دھندلا پن کم ہوا جیسے کوئی کیمرے سے ہٹا ہو ذرا سا۔میں حیران ہوئی۔ یہ ٹھیک کیسے ہوگیا کس جن نے ہاتھ رکھا ہوا تھا کیا؟ دن کا وقت تھا تجسس میں سیدھا باہر آئی باہر گیراج میں کیمرے پر نگاہ کی اور دم بخود رہ گئ۔کیمرے پر موٹی تازی چھپکلی بیٹھی تھی۔نجانے کب سے بیٹھی تھی ہمارے کیمرے گھمانے پر جھولے بھی لیتی رہی۔ اب اطمینان سے پہلو بدلا تھا۔ دھت تیرے کی۔ وہ دھندلا پن مخلوق کے جسم کی وجہ سے ہی کیمرہ لینز پر تھا بس وہ مخلوق ہوائی نہیں تھی۔