Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • ہمارے بارے میں (About Us)
Menu

Controversial scene in Parwarish Drama gone viral

Posted on May 5, 2025May 5, 2025 by admin

کل یہ جملہ سنا اور سوچا شائد مجھے ہی سننے میں غلطی ہوئی ہے۔ مگر نہیں آج یہ ٹک ٹاک پر ویڈیو کے طور پر اسکرین شاٹ شئیر ہے اور سب لطف اٹھا رہے کیا مزاحیہ جملہ ہے کیا خوبصورت بات ہے ان میں تو Bromanceہے۔ جی ہاں غلط نہ لگے یہ جملہ تو کیا خوب اخلاقیات ہیں ہمارے معاشرے کی۔ دو سوکالڈ ٹین ایجر آپس میں یہ بات کر رہے ہیں ، کہا لڑکے کو ہی ہے مگر ذہن یہی ہے نا کہ مخاطب لڑکی سمجھ کر کہا ہے۔

اب ذرا جملہ سنیں یہ جو آدھی ننگئ ہو کے بیٹھی ہو یہ صرف میرے لیئے ایسا کیا کرو، اگر اسے اپنے کزن کو بنیان پہن کر بیٹھنے پر ٹوکنا تھا تو اگر یہ ایسے کہتا کہ گھر میں خواتین بھی ہیں تمہاری اور میری بہن بھی ہے شرٹ پہن کر بیٹھو کیونکہ یہ خود بھی بنیان میں گھومتا نظر نہیں آتا تو الگ جملہ تھا مگر زرا سے لفظوں کے پھیر سے اسکو کیا بنا دیا گیا ہے۔یہ سننے میں اتنا ہی برا لگا جتنا لگنا چاہیئے اگر نہیں لگا تو مجھے حیرت ہی ہے آپ پر۔ آج برومینس دکھا رہے جائز ہے کل کو

LGBTQ

کے مناظر بھی دکھا دیجئے گا ذہن تو آہستہ آہستہ یہی بنایا جا رہا ہے۔ پاکستانی مرد لڑکے ہمیشہ سے ماں بہن ایک کرتے آئے ہیں ایک دوسرے کی یہ انکا سوکالڈ برومینس ہے گندے لطیفے غلیظ گالیاں ۔ فرق یہ تھا کہ ایسی زبان گلئ محلے چوراہوں تک محدود تھی مگر نہیں اب اسکو ٹی وی پر دکھائو گھر گھر پہنچائو تاکہ فرق ہی مٹ جائے۔ ابھی پچھلی قسط میں نادیہ خان چھچھورپن کی اپنی ہی کوئی قسم ہیں فرماتی ہیں بڑا حظ اٹھایا کہ جب ولی کو لڑکی نے لائن ماری تو اس نے مڈل فنگر اٹھا کر دکھاتے ہوئے کہا آئیم انگیجڈ۔ اس فضول پروگرام کا فضول میزبان بھی ہنس کر کہہ رہا مڈل فنگر تھی جبکہ میں نے خود یہ منظر دیکھا وہ مڈل نہیں رنگ فنگر دکھا کر جس میں وہ انگوٹھی پہنے تھا اس نے دکھائی تھی۔ یہ بنانے والوں کو بھی پتہ تھا رنگ فنگر دکھانا امریکہ و مغربی ممالک میں عام بات ہے ۔ مگر جو عام بات نہیں ہے وہ یوں مڈل کلاس اسکول میں گزرتی لڑکی کا سیدھے سبھائو لائن مارنا، دوسری جانب وہ لڑکی جسے ڈاکٹر بننا ہے اسکا گھر والوں نے رشتہ طے کیا ہے اس لڑکے میں دنیا جہان کی برائیاں ڈال دی ہیں وہ وقت بے وقت فون کر رہا ہے تو لڑکی بیزار ہوئی جا رہی ہے دوسری جانب اپنی سہیلی کے کزن کو آتے جاتے ٹکرتی ہے بلا وجہ جھگڑا مول لیتی ہے تو سوری کرنے پہنچ جاتی ہے وہ اکیلا بیٹھا ہوتا ہے اسکے پاس جا بیٹھتی ہے اسکے اداس ہونے کی فکر ہے خود پریشان ہے اسکو بتا رہی ہے کیوں؟ یہی دوستی اپنے منگیتر سے کرنا وقت کا ضیاں لگ رہا ہے پڑھاکو بی بی کو۔

اب جو لوگ کہیں گے کہ یہ تو ڈرامہ ہے تو جناب ڈرامہ آپکے گھر میں چل رہا ہے۔ آپکے خاندان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ ہہ واہیات چیزیں نارملائز کرکے دکھائی جا رہی ہیں آج برا لگنا بند ہوں گی کل کو اچھی بھئ لگنا شروع ہوجائیں گی۔ یہ تو کچھ بھی نہیں برزخ ڈرامے پر جب جب پوسٹ لگائی تو کہا گیا ڈرامہ ہے کونسا نیشنل ٹی وی پر چل رہا ، آنلائن لوگ تواس سے بھی ذیادہ کچھ دیکھ رہے تو اب اس ڈرامے پر کیا دلیل ہے؟ یہ توآٹھ بجے آپکے گھر میں چلتا۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

[sbtt-tiktok feed=1]

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme