Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

Operation Monster |chipkali bhaganay ki nakam koshsih|my daily blog

Posted on November 7, 2024November 7, 2024 by admin

Uncover the steps we took to successfully remove lizards from our environment

Operation monster

    گزشتہ سے پیوستہ

اگر میں کسی سروائیول مووی میں ہوتی تو وہ والا ایکسٹرا کردارہوتی جو دوسروں کو بچاتے سب سے پہلے جام شہادت نوش کرتا۔ 

سر پر چھپکلی ہو تو نیند کس کافر کو آسکتی۔ تو میری بہن نے سوچا کہ ہم ریسکیو سسٹر کرتے ہوئے آپریشن مانسٹر بجالائیں۔ طے یہ پایا کہ پرانی چادر لا کر بچھائی جائے عین چھپکلی کے نیچے۔ اوپر سے ڈنڈے مار کر اسے اس چادر پر گرایا جائے۔ ایک بہن چادر پکڑے دوسری اسے گرائے ۔ جو چادر پکڑے وہ چھپکلی کے گرنے پر چادر کو کمرے کے دروازے سے باہر پھینک دے گیلری میں۔ گرانے کا کام میرا تھا۔ ڈنڈے کی بجائے میں نے اسپرے باٹل کا اسپرے بہت دور تک نشانے تک سیٹ کیا۔ اس اسپرے بوتل میں ٹائیفون بھرا ہے۔ یہ چھپکلی پہلے ہی ٹائفون نوش فرما چکی دو تین دن قبل جس کے بعد آج جب یہ نمودار ہوئی تو اپنی دم سے محروم ہو چکی تھی۔ 

خیر چادر کو خوب پھیلایا گیا ایک کنارے سے بہن نے پکڑا میں نے چھپکلی پر ٹایفون اسپرے کیا وہ کسمسائی لہرائئ غڑاپ سے چادر پر۔ جیسے ہی چادر پر گری میری بہن جس نےمنصوبے اگلے مرحلے پر عمل کرنا تھا چادر چھوڑ چیخ مار کر کمرے سے باہر۔ پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ 

میں ہکا بکا پہلے اس پر چلائی پھر چادر کا کونہ پکڑے کر چھپکلی پر ڈالا۔ 

یہاں سے آگے راوی مختلف حکایتیں بیان کرتا ہے۔ اس چیخ و پکا رمیں ہمارے والدین ہماری مدد کو آئے۔ مما نے چادر وائپر سے سمیٹ کر باہر گیلری میں پھینک دی والد نے وہی کیا جو ایسے موقعوں پر والد کرتے ۔

کہہ رہے چھپکلی میں نے خود دوسرے دروازے باہر زمین پر چل کر جاتے دیکھی ہے۔ 

یقین کرنا مشکل کیونکہ میری ایک بہن یہ یقین دلا رہی ہے کہ چھپکلی چادر میں لپٹ کر کمرے سے باہر جا چکی ہے میں نے خود اسے چادر سے کود کر چادر اور دروازے میں گم ہوتے دیکھا۔ تھی بھی منحوس کالی اور دروازہ بھی کالا۔ 

اس دھوکا دہی پر تیسری عالمی جنگ ہوتے بال بال بچی ہے۔ میں اس چھپکلی

کے توسط سے اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ زندگئ میں کبھی کوئی منصوبہ بنائو تو کام کرنے کی ذمہ داری اپنی رکھو۔ ہو سکے تو منصوبے میں ہر کام ہی خود ہی کرو  ۔  🤧

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme