میں نے اپنی کہانی سنائی تھی جب ایک جگہ مہمان بن کے گئ تھی اور انہوں نے مجھ سے چائے میں چینی ڈالنے کو کہا تو میں نے نمک ڈال دیا تھا۔آنٹی کی شکل دیکھنے والی تھی خیر۔
پڑھنی ہے تو یہاں پڑھ لو
آج میں آپکو سنانے جا رہی ہوں نمک سے چینی الگ کرنے کی کہانی ۔
پرانے وقتوں میں پھپو بتایا کرتی تھیں کہ انکی دادی وغیرہ یہ کرتی تھیں کہ دال چاول ملا جلا کر گھر کی لڑکیوں کو دیتی تھیں کہ الگ کرلو۔مقصد یہ ہوتا تھا کہ فارغ نہ بیٹھیں۔ ( ظلم کی انتہا) مطلب اگر اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھا تو گھر کی لڑکیوں کو یوں مصروف کرنا ذیادتی نہیں؟ بہت برا دور تھا مگر چلو گزر گیا۔
مما نے اسی دور کی یاد تازہ کی۔جان بوجھ کر نہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ چینی کی برنی چھوٹی تھی چینی کا پیکٹ بڑا۔ تو اسے بھرنے کے بعد تھوڑی سی چینی بچ گئ تو بہن نے وہ شاپر لپیٹ کر الگ اسی برنی کے ساتھ رکھ دیا۔ اب دو دن تو ہم سب گومگو میں رہے کہ چینی یوں الگ کرنے کا کوئی مقصد ہوگا ۔سو کسی نے ہاتھ نہ لگایا۔ دو دن میں چینی کی برنی میں چینی کم ہوئی تو سوچا اسے بھر لیا جائے۔ اب پورے گھر میں کھلبلی مچی آخر یہ چینی کا پیکٹ الگ کیو ں رکھا۔ بہن نے انکشاف کیا کہ اس نے رکھی چونکہ چینی ذیادہ تھی برنی چھوٹی تھی۔
اس انکشاف کے بعد مجھے مما نے کہا اسے بھردو۔میں کھانا لے چکی تھی یہی کہا کہ کھا کر بھردوں گی۔ مما کو یہ گوارا نہ ہوا کہ چینی کا پیکٹ جو دودن سے رو رہا ہے ایک کونے میں اپنی ناقدری پر مزید نہ روئے۔ سو جھٹ پٹ برنی اٹھائی بھر دی۔ دوسری بہن نے انڈہ بنانے کیلئے جب نمک کی برنی اٹھائی تو پتہ لگا اس پر وہی چینی محو استراحت ہے۔
چونکہ پتلے دانوں والی چینی تھی اور نمک خد ابھلا کرے شان و نیشنل والوں کا خوب دانے دار تھاسو غلطی سے نمک کی برنی میں چینی ڈال دی تھی مما نے۔
خیر اب ان دونوں دانوں کو الگ کرنے کا مرحلہ تھا۔ پورا آدھا گھنٹہ لگا مجھے ۔ جوس نکالنے والی موٹے سوراخوں والی ( بہت موٹے نہیں تھے بس چائے والی سے تھوڑے سے بڑے تھے) چھلنی سے چھانا۔ چینی اوپر رہ گئ نمک چھن گیا اور ہاتھ رہ گیا چھلنی ہلانے سے۔
نمک میں چند دانے اگر گئے بھی چینی کے تو نمک نے برا نہ مانا البتہ چینی نمکین ہوگئ تھی تو پھینکنی پڑی۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
بڑے شوق سے جو بازار سے نت نئے ایک جیسے نمک چینی پتی کے ڈبے لیئے جاتے ہیں یہ انکی غلطی ہے۔ پتی کالی ہوتی تو بچت ہوجاتی ہے ( خیر ایک بار نمک کہ جگہ پتی بھی ڈالی گئ ہے ہمارے گھر میں سالن میں)
نمک اور چینی تو ایک جیسے ہی لگ رہے ہوتے ہیں نا۔
دوسری غلطی ریفائنڈ نمک استعمال کرنا ہے۔ مانا شان نیشنل والے خوب مارکیٹنگ کرتے کہ ہمارا نمک آئیوڈین ملا نمک ہے دانے دار ہے ایک ایک دانہ الگ تو بھگتو۔ اب اگر سادہ نمک ہوتا تو اس میں بڑی بڑی گھٹلیاں پڑی ہوتیں پتہ لگ جاتا فورا مما کو
تیسری غلطی چینی بنانے والوں کی ہے۔ جب موٹے دانوں والی بنتی تھی دور سے نظر آتی تھی کہ چینی ہے اسے اتنا باریک کیوں بنانا شروع کردیا ہے بھئ؟
اسکو کونسا بیوٹی کانٹیسٹ میں حصہ لینا تھا کہ دبلی ہو گی تو پیاری لگے گی۔
چوتھی غلطی کیا مما کی ہے؟ مائوں کی کبھی غلطی نہیں ہوتی ۔ مما کے مطابق اوپر والی سب غلطیاں متعلقہ لوگوں کی ہی تھیں۔ چوتھی میری تھی۔ کھانا کھانے بیٹھ گئ چینی کو چینی کے ڈبے میں ڈالنے کی بجائے۔
خیر میں نے سزا پائی۔ آدھا گھنٹہ لگا کر چینی اور نمک کو ایک دوسرے سے جدا کیا۔ پرانے زمانے میں دال چاول ملاکردینے کا خیال ذہن میں لانے والی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مطلب فارغ بیٹھنا اتنا جرم تو نہیں۔ اب مجھے ہی دیکھ لو فارغ لیٹی ہوں پوسٹ ڈال رہی ہوں۔ ابھی اس ذمانے میں ہوتی تو دال چاول چن رہی ہوتی۔ شکر ہے 2025 ہے
اگر کوئی آلکسی نظر میں ہے آپ کی جسے ہر وقت پانی پینا ہوتا ہے مگر دوسروں سے منگوا کر اسے یہ دلا دیں
https://www.facebook.com/share/p/14DjhBT8daz/