Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

Mobile phone per kesa password lagain?| a hillarious take | Funny urdu blogs

Posted on June 17, 2025June 15, 2025 by admin

موبائل پر کیسا پاسورڈ لگائیں ؟

یہ سوال نہ بھی آیا ہو ذہن میں تو آج ذرا ڈالیں اپنے ذہن میں۔ آجکل تو سب ہی فیس لاک وغیرہ لگا رہے جو خاصا خطرناک ہے۔ کوئی سوتے میں کسی کے چہرے پر موبائل کی اسکرین کرکے کھول سکتا اور کوئی انگوٹھا پکڑ کر اسکرین پر رکھ سکتا۔میں نے تو کبھی بھروسہ نہ کیا اپنے بوتھے پر۔ اپنی شکل کی چھوٹی بہن گھر میں گھومتی پھرتی ہے۔ اور ماشااللہ سے نیند ایسی ہے بم دھماکا ہوجائے سرہانے تو انشا اللہ جنت میں ہی آنکھ کھلے گی پہلا خیال یہی آئے گا میں یہاں کیسے؟ ایسے تو اعمال نہیں۔ تو انگوٹھے پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ آجکل کے لوگ تو مرے ہوئے لوگوں کا انگوٹھا لگا کر جائدادیں ہڑپنے

کی کوشش کرتے میں موبائل انلاک کیسے کروالوں ۔میں نے ہمیشہ پاسورڈ لگایا۔ ہر طرح کا لگایا۔ ایک بار تو اس عنوان کے ساتھ فیس بک پر اپنا پاسورڈ شئیر کیا کہ یہ میرے موبائل کا پاسورڈ ہے مگر آپ اس سے میرا موبائل کھول نہیں سکتے ۔ کیونکہ آپکو یہ موبائل کبھی ملے گا نہیں۔ میں چھوڑوں گی تو کوئی اٹھا سکے گا نا۔ ویسے بتانے والی بات تو نہیں کہ اسکے باوجود میں نے اپنا موبائل کا پاسورڈ بدل دیا تھا۔ وہی سیکیورٹی ریزنز۔

میرے لیئے پاسورڈ رکھنا ذیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ کوئی بھی مشکل اردو کا لفظ جیسے قنوطی یہ کافی عرصے پاسورڈ رہا میرا پھر پارک بوینگ۔ یہ بندی بڑی پسند تھی مجھے تو اسکے نام کا پاسورڈ رکھ لیا۔ کے ڈرامہ دیکھنے کا فائدہ۔ چھا ہیوک بھی بہت پسند مجھے یہ بھی کافی عرصے دن میں ہزاروں بار میری انگلیوں نے پکارا اسے۔ یقینا ہچکیاں لیتا رہا ہوگا وہ بھی بے چارہ کس کے ذہن پر سوار ہوں میں ؟ میں ان چیدہ چیدہ خوش نصیبوں میں سے ہوں جن کا موبائل کبھی چوری نہیں ہواحقیقت میں۔ خواب میں بہت مرتبہ۔ یہ میرا ذہن کے کسی کونے میں چھپا خوف ہے جو مجھے خوابوں میں ستاتا ہے۔(۔مانا کرانچی میں نہیں رہتی مگر ہم پنڈی والے بھی کمرشل مارکیٹ میں اپنا موبائل چھنوا سکتے۔ ہیں۔ )یونیورسٹی وغیرہ میں تو چلو سیکیورٹی ہوتی ہی ہے بم دھماکہ تک نہ ہوا تعلیمی کیریر کے دوران مگر اسکے بعد بھی میری بچت یوں ہوئی میں بازار لیکر ہی نہیں جاتی تھی 🤣 پھر یوں ہوا کہ بازار میں ضرورت پڑی مجھے موبائل کی نہیں موبائل کے ذریعے مجھ سے رابطہ کرنے کی سو خوب ساری ڈانٹوں کے بعد اب میں موبائل لے ہی جاتی ہوں۔ مگر گھر سے نکلتے وقت آیت الکرسی کا حصار اور بار بار اپنے کراس باڈی بیگ کو ٹٹول ٹٹول کر موبائل کی موجودگی کا یقین رکھتی ہوں۔ ایک اور نفسیاتئ وار اپنے ہمراہ لوگوں پر کرتی ہوں کہ جب میں اپنے موبائل کی گمشدگی کے خوف میں مبتلا ہوں تو باقی کیوں نہیں۔ ایسا بھی ہوا ساتھ چلتی بہن کو گھبرا دیا موبائل کہاں ہے اور وہ بے چاری ہاتھ میں پکڑے فون کی گمشدگی کے خوف میں مبتلا ہوگئ اور تلاش مہم میں لگ گئ۔

ایک دفعہ تو سچ مچ بہن دکان میں کائونٹر پر موبائل رکھ کر نکل آئی۔ مزید کپڑے خرید کر جب پیمنٹ کرنے کیلئے کیلکولیٹر کی ضرورت پڑی تو احساس ہوا کہ موبائل تو پاس ہے ہی نہیں۔ایسی گھوری دکاندار کو ماری کہ بیچارہ یقین دلاتا رہ گیا کہ موبائل نہیں تھا آپکے پاس۔ بہن نے کہا ابھی بیل دو میرے فون پر ۔ مزے کی بات میں اپنا فون محفوظ رکھنے کیلئے گھر چھوڑ کر آئی ہوئی تھی۔ اسی دکاندار سے بیل دلوائی۔ کسی نے فون نہ اٹھایا۔اس دکاندار کوچور سمجھتے مشکوک نظروں سے گھورتے باہر نکلے گزشتہ دکان پر گئے تو وہاں موجود خاتون سیلز گرل نے ایماندار سے بتایا آپ فون یہیں چھوڑ کر نکل گئ تھیں میں نے آواز بھی دی۔ اس وقوعے کے دوران جو اصل مسلئہ تھا وہ اس دکان کے مالک کا اسے گھور کر دیکھنا تھا کیونکہ موصوف فون کی بیل بند کرکے دراز میں رکھے بیٹھے تھے۔ باجی نہ بتاتیں تو یہ موبائل کبھی نہ ملتا ہمیں۔ خیر باجی کا شکریہ ادا کیا۔ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس دکان کا آج تک سوشل بائکاٹ کیا ہوا ہے۔ اور وہاں سے نکل کر اس دوسرے دکاندار جس نےفون سے مس کال دی تھئ جب ہمیں دوبارہ گزرتے دیکھ کر موبائل کا پوچھا کہ ملا کہ نہیں تو ہمارے اثبات میں سر ہلانے پر خاصی شکوہ کناں نگاہوں سے دیکھا تھا ہمیں۔ مجھ پر شک کررہیں تھیں آپ لوگ۔۔۔۔

بات کہاں سے کہاں نکل گئ۔ ہاں تو پاسورڈ رکھنے کے بعد میں مطمئن پھرتی تھی کوئی موبائل انلاک نہیں کرسکتا کہ سامنے وہ والی ویڈیو آگئ جس میں لوگ اسکرین کور پر انگلیوں کے نشان پر پائوڈر ڈال کر دیکھ کر اندازے سے پاسورڈ جانچ سکتے ہیں۔ یہ خاصی خطرناک بات تھی۔ تو اب میں نے تیرہ ہندسوں کا پاسورڈ رکھا ہے۔ دوسرے فون کا نو ہندسوں کا۔ ( بتانا بھول گئ دو فون ہیں) دونوں کا پاسورڈ الگ الگ ہے۔یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ اکثر ایک فون کا پاسورڈ دوسرے فون پر لگانے کی کوشش میں فون لاک کرواچکی ہوں؟ دھچکا دل کو لگوا چکی کہ اتنی سیکیورٹی کے بعد بھی کیسے کاہے کوئی میرا پاسورڈ جان سکا اور بدل دیا؟ اور چلتی ویڈیو چھوڑ کر بنا فون لاک کیئے بھی گھنٹوں بعد واپسی پر شک کیا کہ کسی اورنے میرافون کھول ہی لیاآخر۔ اور آجکل تو پاسورڈ اتنا بڑا ہے کہ چند لمحوں کے لیئے بھی فون ذرا سا نیند میں جانے لگے تو جھٹ انگلیاں مارتی ہوں کہ دوبارہ کون اتنا بڑا پاسورڈ لگائے۔

۔یہ سب پڑھ کر آپکو لگا ہوگا فون میں جانے کیا ہے ایسا میرے تو جناب بنک اکائونٹ خالی ہے میرا، کوئی الٹی سیدھی چیزیں کھولنے کی عادت بھی نہیں کہ برائوزنگ ہسٹری کے لیک ہونے کا خوف ہو، ہونے والا بہنوئی آپ لوگوں کا کوریا میں میرے ہی وجود سے بے خبر دھڑا دھڑ نئے ڈرامے سائن کررہا ہے ، اور رہا میری قیمتئ متاع یہ پیج تو کس احمق کو بین ہونے کے رسک اور بین ہوچکنے والے اس پیج کی کم ریچ کے ساتھ یہ پیج چاہیئے ہوگا؟ تو ایسا بھی کوئی مسلئہ نہیں پھر آخر اتنا پاسورڈ کا شوشہ کیوں چھوڑ رکھا تو آج میں آپ کو یہ راز بھی بتادوں۔۔۔۔ایویں 🤣

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme