ویسے نتاشا کھڑی بے عزت کیوں ہوتی رہی؟ کیک کھا کے جانا تھا کیا اس نے؟
اور عدیل، نتاشا چلی گئ یہ کھڑا بے عزت ہوتا رہاکیوں؟
😆مطلب اخیر منطق کا قتل عام۔ بیوی کاروباری دوستوں کے سامنے دھوکے باز کہہ رہی برا بھلا کہہ رہی یہ وہیں کھڑا رہا کم از کم چلا جاتا لیکن مکالمے پورے ہونے تھے پھر پارٹی جاری رہی یہ دونوں گھر کے اندر جا کر خوب لڑے پھر وہیں پولیس بھی آگئ
عدیل کے اماں ابا پورے منظرنامے سے غائب رہے بیٹے بہو کے پیچھے تو جاتے معاملہ پوچھتے 🤣 بیٹے کو پولیس لے گئ یہ کمرے میں جا کر بیٹھ گئے بجائے اسی وقت گھر سے نکلنے کا سوچتے 🥹
سب مہمان اچانک غائب ہوگئے اور آدھی رات ہوگئ 😆
اب بہو انکو نکالنے آئی کمرے میں کہ نکلو میرے گھر سے
اماں کہہ رہی ہیں بیٹا اتنی رات کو ہم کہاں جائیں گے؟
آنٹی ایک عدد اور بیٹا ہے آپکا ایک عدد بیٹی ہے کوئی عزیز رشتے دار دوست احباب کوئی ہوٹل کچھ بھی کیا جا سکتا اس بہو سے کہہ رہی ہیں جس کو آپکے بیٹے نے دھوکا دیا بہو نے آپکے بیٹے کو نکلوا دیا آپ کو سر پر بٹھائے گی ؟
آجکی قسط نے مجھے اتنا چڑایا ایک تو اتنا جیتا جاگتا محلہ شرجینہ نے کسی کو مدد کیلئے نہ پکارا چلو موبائل تک پہنچ گئ 😄 حالانکہ گری ہی اسلیئے تھی کہ اندھیرے میں پھر رہی تھی۔ کالیں کیں تو اماں ابا بہن کو جو ایک ہی گھر میں تھے ، دوسری بہن کو ایک کال کر لیتی اگر یہاں کوئی نہ اٹھا رہا تھا سب سے بڑھ کر ایدھی ، چھیپا درجنوں ایمرجنسی سروسز ہیں کسی ایک کو ملا لیتی کال۔ یہ مارجن بھی اسلیئے دیا کہ پنجاب بھر میں 1122 ہے جب چاہو کال کرلو۔ لیکن نہیں۔ بہن بہنوئی پہنچ گئے اسپتال اور مصطفی کو گھر آکر دیوار پر چپکی چٹیں پڑھنے کا موقع مل گیا اس صورت میں جبکہ بیوی موت و حیات کی کشمکش میں اسپتال میں پڑی ہے واہ
اور فرحت آپی آپکے زمانے میں ہوتا ہوگا کہ اسٹکی نوٹس کے ذریعے میاں بیوی اظہار محبت کرتے ہوں گے لیکن آپ ڈرامہ 2024 میں لکھ رہی ہیں ۔ اب واٹس ایپ استعمال ہوتا ہے ، میسج کیا جاسکتا کال کی جا سکتی سب سے بڑھ کر مجھے بتائیں پلستر اکھڑی دیوار پر اسٹکی نوٹ چپکایا کیسے؟ کونسی گلو استعمال کی فیوی کول تھی یا چمپنزی والی؟ کراچی میں ملتی؟
فریج میگنٹ استعمال کیوں نہ کیا آپی؟
اور ایکسٹنشن کو لات پڑوا دی؟ کیوں وہ ناراض ہوگئ تو؟ ایک تو مصطفی کا لیپ ٹاپ مستقل چارج کرے وہ اوپر سے لاتیں کھائے؟
گھپ اندھیرے میں ٹٹول ٹٹول کر چلتی شرجینا کے پاس اگر موبائل تھا تو اسکی ٹارچ آن کیوں نہ کی؟ اور اگر موبائل پاس نہیں تھا تو اپنے اماں ابا اور بہن کو پچاس مسڈ کالیں کیسے دیں؟
سب سے بڑھ کر پروڈکشن ہائوس والے یہ بتائیں کہ عدیل نے اپنی سیکٹری کو گھر کیوں بیچا؟ کیونکہ وہ عدیل کے پرانے گھر کے کچن میں کام کرتی رہی تھی اور اگر عدیل کی سیکٹری نے گھر نہیں آگےبیچا تو عدیل کے بہن بہنوئی اسی گھر میں آکر کیسے رہنے لگے اور ساری سیٹنگ بدل دی؟ پھر بھی رو رہے ہمارا حصہ نہیں دیا یہ سب کیوں کیا بہن کا کردار تو مثبت تھا نا؟ ویسے بھوری الماری ذیادہ بہتر تھی سفید کرکے عجیب لگ رہئ تھئ۔
KabhiMainKabhiTum