Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

Ju Mehman se kaam karwatay hain un se kesay nipta jaiyay

Posted on May 5, 2025 by admin

#تحریک_احیائے_اردو#مہمان_سے_کاماس ہیش ٹیگ کے ساتھ جو جو آپ بیتیاں پڑھیں اس سے آپ سب مظلومائوں سے دلی ہمدردی ہے۔ اور اسی ہمدردی کے جزبے نے مجھ سے یہ آپ بیتی لکھوانے کی گزارش کی ہے۔ یہ ایک عدد سچی آپ بیتی ہے۔ اس سے سبق بھی حاصل کیجئے گا تاکہ آئیندہ آپ لوگوں کے ساتھ کوئی دردناک تجربہ نہ ہو۔ہاں تو یہ اس وقت کی بات ہے جب میں سیدھی سادی ہوا کرتی تھی۔

ہم ایک دفعہ ایک عدد انکل کے گھر گئے جانے کیا وجہ تھی بہرحال انکے گھر میں بہت لوگ تھے دعوت ہوئی انکے اپنے عزیز رشتے دار اور پھر ہم بہن بھائی اور ہمارے والدین۔ کھانے کے بعد چائے کا دور چلنا تھا۔ ان انکل کی بیگم ٹھیک ٹھاک بد مزاج ہو چکی تھیں تب تک۔ انکل سٹپٹائے سے تھے۔ شائد چائے کا کہہ کر پچھتائے بھی تھے۔ خیر اپنی بیگم کا پھول کے کپا منہ دیکھ کر آئے آکر میرے والد سے کہا کہ بچیوں کو بھیج دیں ذرا مدد کروادیں۔ بچیوں میں میری بڑی بہن بھی تھی اور چھوٹی بھی۔ چھوٹی کچھ ذیادہ چھوٹی تھی تنگ ہو رہی تھی لہزا میری والدہ اٹھنے سے قاصر تھیں اور بڑی بہن چونکہ اس وقت دس بارہ سال تک کی ہوگی تو اس میں عقل تھی ۔ وہ نہ اٹھی میں نے بتایا نا میں تب سیدھی سادی معصوم ہوا کرتی تھی۔ تھی بھی چھوٹی مجھے میرے والد نے ٹھیک ٹھاک تعصب دکھاتے بھیج دیا۔ اب میں گئ انکے باورچی خانے میں آنٹی انکل کی کلاس لے رہی تھیں تیوری چڑھی ہوئی تھی ناک سے دھواں نکل رہا تھا اور چائے نکال رہی تھیں۔ ایک ٹرے میں چار پانچ کپ رکھے مجھے کہا اس میں اپنے گھر والوں کی پسند سے چینی ڈال دو جتنی پیتے ہیں۔ خود نکل گئیں ۔ ناچار میں نے چینی کا ڈبہ لیا تھوڑی ڈالی اور ٹرے اٹھا کر کمرے میں لے آئی۔ اب یہ چائے سب بڑوں کو دی۔ سب نے مجھ سے پوچھا کتنی چینی ڈالی ہے تو ایک چمچ کا حساب بتایا۔ کچھ کو سنتے ہی شامت اعمال مزید چینی ڈلوانے کی خواہش ہوئی اور مجھ سے ہی فرمائش ہوئی۔ میں گئ کچن سے ڈبہ لا کر دیا سب نے بھر بھر کر ایک ایک چمچ اور ڈال لیا۔ ابھی پہلا گھونٹ بھرنے کی باری نہ آنے پائی تھی انکل چلے آئے۔ بڑی مہمان نوازی کی بھئی پوچھا بھی آکر سب سے۔ سب کو چائے مل گئ۔ سب نے اپنا سر ہلایا۔ میں نے سر جھٹکا۔جیسے خود چائے لیکر آئے تھے ہونہہ۔خیر انکل کی بے چین سی نظر جملہ حاضرین سے ہوتی ہوئی چائے ہی خالی ٹرے میں رکھے ڈبے پر پڑی۔ یہ ڈبہ یہاں کیسے۔ وہ ہکلا کر بولےہاں وہ کچھ لوگوں کو چینی کم لگ رہی تھی تو یہ بچی چینی لیکر آئی۔ کسی نے بتایا۔ انکل کے حواس باختہ ہوگئے سب طوطے چڑیاں اڑ گئے ہاتھ سے سر پر ہاتھ مار کر بولے ارے یہ تو نمک ہے۔ انکا اعلان کرنا تھا کہ سب جملہ حاضرین نے چائے کا گھونٹ بھرا۔ اور سب نے اجتماعی چیخیں ماریں۔ یہ تو نمکین چائے ہے۔ تبھئ منہ پھلائے آنٹی بھی مزید کپا چہرہ لیئے آئیں۔ انکے میاں نے یہاں ہوئی واردات بتائی آنٹی کا منہ مزید پھول کے پھٹنے کے قریب آگیا مجھے کینہ توز نگاہوں سے گھورا۔ میں معصوم ہی بہت تھی۔ آنکھیں پٹپٹا کے دیکھتئ رہی۔ آنٹی دوبارہ کچن میں گئیں نئے سرے سے چائے بنا کر اس بار مدد کیلئے کسی کو بلوائے بنا خود چائے لیکر آئیں۔ مزے کی بات محفل جمی ہی رہی سب نے جب تک چائے نہ پی اٹھے نہیں۔۔

🤣سبق: کہیں جائو تو کام نہ کرو کرنا پڑ جائے تو ایسا کرو کہ آئیندہ جب جب بھی جائو کسی کی ہمت نہ ہو کام کہنے کی۔۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme