عالمی طاقتوں کو اس وقت یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت ایک غیر سنجیدہ ، غیر ذمہ دار اور جنونی ملک ہے۔ ایک ایٹمی ملک ہونے کے باوجود نا صرف اس نے جھوٹے الزام کو بنیاد بنا کر ایک دوسرے ایٹمی ملک پر حملہ کیا ، ہماری عام آبادی کو نشانہ بنایا۔ سب سے پہلے اس حملے کے نتیجے میں جو جان گئ وہ آٹھ سالہ بچے کی تھی جو ایک حاضر سروس پاکستانی میجر کا بیٹا تھا۔ پھر پے در پے شہری آبادی کے حملوں کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہری بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے۔ پاکستان کے پاس سوائے اپنے بچائو کے لئے جوابی حملہ کرنے کے اور کوئی چارہ نہ رہا۔
اپنے دفاع کے ساتھ ساتھ پاکستان نے جوابی حملہ کرنے سے قبل بھی تحمل سے کام لیا۔ بھارت پر حملے میں پوری کوشش رہی کہ بھارت کہ شہری آبادی نشانہ نہ بنے اور اس کوشش میں کامیاب بھی رہے۔ دوسری جانب بھارت نے جنگ بندی کی خود درخواست کرنے کے باوجود بھی بین القوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ گولہ باری کے ذریعے جنگ بندی کی بھی خلاف ورزی کی۔ ایک نہایت جنگی جنون میں مبتلا ملک کا پڑوسی ہونے کے ناطے ناصرف پاکستان بھارت کی جارحیت سے نالاں ہے بلکہ دیگر پڑوسی ممالک کی بھی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے کہ اگر پاکستان اس صورت حال سے تنگ آکر جنگ میں اپنے مہلک ہتھیار استعمال کرنے پر مجبور ہو جائے تو اس خطے کی آب و ہوا کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی طاقتیں توجہ دیں اس معاملے پر بھارت کو پابند کریں اسکے جنگی جنون کے آگے بند باندھنے کیلئے اس پر پابندیاں لگائی جائیں۔ اس بات پر بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ آئیندہ کسی صورت میں بھی پڑوسی کسی بھی ملک پر جنگ مسلط کرنے سے باز رہے۔ اسکے فضائی دفاعی نظام نے بھی ایک سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے کہ کیا اسکے ایٹمی اثاثے محفوظ بھی ہیں۔نیز مودی جیسا جنگی جنون میں مبتلاشخص اگر دنیا کی دوسری بڑی آبادی والے ملک کا وزیر اعظم بنا بیٹھا ہے تو یہ کبھی بھی کسی بھی وقت آدھی دنیا کو اپنے جنونی فیصلوں کا نشانہ بنا سکتاہے۔ بہر حال پاکستان اپنی سالمیت پر آنچ نہ آنے دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے مگر جنگ کے دوران بھی جنگ کے ضابطے و بین القوامئ قوانین کی پاسداری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قیادت امن پسند ہے اور کسی طور خون خرابہ نہیں چاہتی نا اس خطے میں نا ہی اس دنیا میں۔ پرامن دنیا ہی ہم اپنی اگلی نسل کو تحفہ دے سکتے ہیں اور اس میں رکاوٹ بننے والے کسی طور رحم کے مستقحق نہیں ہیں۔ میری درخواست ہے مودی کو بین القوامی دہشت گرد قرار دیا جائے اسی طرح جیسے وہ وزیر اعظم ہندوستان بننے سے قبل تھا۔