گرمی بہت ہے اور ہر صفحہ الٹے سیدھے مشروبات بنانے کی تراکیب لگا رہا ہے یہ سوچے بنا کہ ایکدم سے شربت اور پھلوں کا شربت بنا کر کتنی ساری چینی ہم اپنے اندر انڈیل رہے ہیں جو ٹھیک ٹھاک نقصان دہ ہے۔ ہمیں میانہ روی اور اعتدال کا رویہ اپنانا چاہیئے۔ مشروبات سے بہتر ہے آپ میری بتائی ہوئی سادہ پانی کی ترکیب آزمائیں جو صحت بخش بھی ہے اور آپ میں پانی کی کمی بھی پوری کرے گی۔
سادہ پانی کی ترکیب۔۔
پانی: تازہ کنوئیں کا ،(کنواں کھود لیں اسکا پانی استعمال کریں اور اگر آپ دوسری منزل پر رہتے ہیں تو مت کھودیں آپ پانی کی جگہ نیچے والے دریافت کر لیں گے )
بورنگ کا پانی ہو تو بلا وجہ اسے استعمال نہ کریں اور اپنے گھر کے مردوں ابا بھائی یا شوہر کو قریبی کسی پانی کے فلٹر سے پانی بھر کر لانے بھیج دیں۔
(اگر سسرال میں رہتی ہیں تو سسر کو مت بھیجیئے گا دیور یا شوہر کو ہی بھیجیں )
اب ساری ترکیب بھول بھال اس پر اٹک جانا کہ سسر کو کیوں نہ بھیجیں؟
اٹکی رہو۔۔
پانی بھر کر لانے کیلئے صاف ستھری پانی کی بوتل بھیجنا کم از کم پانچ لیٹر والی
پانی آگیا؟ اب اسے صاف ستھرے گلاس میں ڈالو اور پی لو۔۔
یہ فرحت بخش بھی ہے اور پانی کی کمی کو پورا بھی کرے گا۔
کیا؟ پانی گرم لگ رہا ہے؟ سادہ پانی اب موسم کے حساب سے ہی ہوگا نا۔ اسکو رکھے رہو دسمبر میں پینا تو ٹھنڈا لگے گا۔ بس تب تک تازہ پانی نہیں رہے گا یہ۔
ٹھنڈا پانی پینا ہے تو اسی بوتل سے فریج کی بوتل بھر کر رکھ لو فریج میں یا پیالے میں بھر کر برف جما لو فریزر میں ۔ یہ والی برف کولر میں ڈال کر اس میں سادہ پانی ڈال لینا ۔
اب کہوگی پتہ ہے یہ تو ہمیں۔ تو میں نے کب کہا کہ میں کچھ ایسا بتانے لگی ہوں جو نہیں پتہ تم لوگوں کو۔
ایک آخری بات۔
چینی لوگ تو ہر وقت گرم پانی پیتے صحت مند بھی رہتے تم لوگ کیوں نہیں پیتے؟ پخ لگائی ہوئی ٹھنڈے پانی کی۔ پتہ ہے جہنمیوں کو بھی کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا۔ بس ایک تم پاکستانیوں نے ٹھنڈا برف پانی پینا ہے۔
جو یہ سوچ رہے کہ میں مخاطب صرف خواتین سے کیوں ہوں تو مردوں نے کونسا پانی بنانا کسی سے مانگنا ہی ہے پانی کا گلاس لادو ۔۔ ہےنا
اور ہاں سچ بتائو اورنج کولر ہے نا گھر میں؟ نہیں تو کمنٹ میں لنک دے رہی ہوں خرید لینا دراز سے۔
Leave a Reply