Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • ہمارے بارے میں (About Us)
Menu

Desi TikTok One Scoop Order Trend: Funny Reality Check on Cheap Finds and Overpriced Delivery

Posted on October 20, 2025October 20, 2025 by admin

اردو: ٹک ٹاک پر “ون اسکوپ آرڈر” کا ڈرامہ: دیسی باجیوں کے پلاسٹک آئینوں اور مہنگے شارپنرز پر ایک تنقیدی نظر!

جانے کون سا برا وقت چل رہا تھا کہ میں نے ون اسکوپ آرڈر کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر دیکھ لی۔اب مستقل یہ ویڈیوز آئے چلی جا رہی ہیں میری نیوز فیڈ میں اور کسی ایک بندی کی نہیں۔ غیر ملکی دیکھی تھی اور سوچا تھا یار اتنی پیاری چیزیں ہیں بندہ آرڈر کر ہی لے اوپر سے اتنے پیارے ناخنوں والے ہاتھ کم از کم میرے نام کی ویڈیو کی بن جائے گی مگر یقینا وہ پاکستانی نہیں بھجواتی ہوگی اگر بھجواتی ہوگی تو کسی پاکستانی کا اتنا دماغ خراب نہیں ہوگاکہ ون ڈالر اسٹور سےچیزیں خریدنے کی بجائے اس سے منگوا کر چیزوں سے دس گنا ذیادہ چیزوں کی ڈیلیوری چارجز ادا کرے ۔ یہ بھی برے وقت کی سوچ تھی۔ اب پاکستانی باجی گہری آواز بولتی کھٹ کھٹ ہاتھ نچاتی آگئیں ان سے بھی کسی بہن نے آرڈر کیا تھا یا یونہی ویڈیو بنانے کیلئے انہوں نے اسکوپ بھرے خود ہی بنائے سودے میں سے کارٹونوں بٹنوں کو چھو چھو کر راجہ بازار سے تھوک سے اٹھایا چینی کم قیمت سامان بھرنا شروع کیا۔ پندرہ سو سے ایک اسکوپ کا آرڈر لے رہی تھیں۔ میں نے اندازہ لگایا کہ تھوک کی بجائے اگر میں قریبی ون ڈالر چلی جائوں تو معیاری اور راجہ بازار جا کر

خود تھوڑی سی خجل خواری کرلوں تو سستی بھی خرید لوں پھر خیال آیا ان سب چیزوں کی مجھے ضرورت ہی نہیں۔ رنگ برنگے پین ہائئ لائٹر مارکر  تو کالج کے زمانے میں پھر استعمال کیئے یونیورسٹی میں تو ان کی نوبت ہی نہ آپائی ۔ ایک بال پوائنٹ ہی ضرورت سے ذیادہ رہا۔ پھر پلاسٹک کے آئینے یہ بھی کالج کے ذمانے میں ہی کبھی بوتھی دیکھنے کی ضرورت میں کام آئے ، میک اپ برش ، نیل پالش وغیرہ تو ون ڈالر سے ذیادہ اچھے معیار کے مل جاتے آئی ماسک میں نے اتنا پیارا دراز سے چین سےمنگوایا ہے (دراز سے) کہ کبھی میرے کمرے میں بے خیالی میں آئو تو اتنی بڑی بڑی آنکھیں گھورتی ہیں کہ الٹے قدموں واپسی کی راہ لو کہ غیر ضروری سیر بھاری پڑسکتی ہے  ، ساتھ ہینڈ کریم چینی پنکھا شارپنر اسٹکی نوٹس  اور اسٹیمپ ۔ شارپنر تو بچپن میں کبھی استعمال کیا تو ساتھ بلیڈ سے پنسل کی نوک بناتی تھی باریک سے باریک لکھائی آئے ۔ ہر بار بلیڈ پنسل کی نوک پر نہیں چلتا تھا جبھی انگلیاں فگار رہتی تھیں ہاں ہوم ورک پر نیٹ ورک یا گڈ مل جاتا تھا انگلیاں گھر والوں سے چھپانی پڑتی تھیں اور بلیڈ بھی۔ چینی پنکھا بچپن میں کبھی بنایا وہ  بھی خود کاغذ سے مگر کام نہیں آتا تھا ذیادہ،اسٹکی نوٹس میگنٹس سے جب کبھی کسی ضروری ہدایت کے ساتھ فریج پر لگائے گھر میں کسی نے دیکھا ہی نہیں اب ضروری چیز منگوانے کیلئے واٹس ایپ پر میسج ہی کرناپڑتا یے۔ اسٹیمپ اور خط کے لفافے کا  میں2025 میں استعمال سوچ رہی ہوں ویڈیو پر واپس آتے ہیں  خیر بیک گرائونڈ میں ٹھیلے والے کی آواز پنکھا چلنے کی آواز اور ہاتھ کی ہتھیلی پر پین کے نشان سارے جمالیاتی ذوق کی ننھیال ددھیال ایک ہوگئ۔

آرڈر کرنے کا خیال ٹال دیا

مگر میرے ذرخیز ذہن نے آئیڈیا دیا ہے کہ میں خود اپنے لیئے ون اسکوپ آرڈر ویڈیو بنائوں خود ہی ساری چیزیں مرضی کی لائوں دو چار تو گھر سے ہی نکل آئیں گی ناخن البتہ آج ہی کاٹے ہیں میں نے مگر پکا پین کا کوئی نشان نہیں ہوگا میں پڑھنے لکھنے سے کوسوں دور آچکی ہوں۔ بیک گرائونڈ میں پڑوس کے کتے کی آواز ہوگی کیونکہ وہ ویسے خاموش رہتا ہے مگر ویڈیو کے وقت پکا بھونکے گا مجھے یقین اسے ہر اہم موقع پر بھونکنے کی عادت ہے۔  اس ویڈیو کو میں خیالوں میں بنا کر خود کو منسلک کر رہی ہوں کیونکہ تم لوگ میرے دراز لنک سے تو آرڈر کرتے نہیں میرے سےون اسکوپ آرڈر خاک کروگے۔۔ حسرت ان اسکوپوں پر۔۔۔۔

#onescooporder #onescoop #blindbag #mysterybox #unboxing

#DESIKIMCHI #اردوز

#onescooporder

#onescooporder #onescoop #DESIKIMCHI #اردوز #DesiTiktok #Pakistan #RajaBazar #DeliveryCharges #BlindBag #MysteryBox #Unboxing #FunnyVideo #TikTokMeme #RealityCheck #ExpectationVsReality #OnlineShoppingFails #StationeryLover #DollarStoreFinds #DrazHaul #DesiHumor #Sharpeners #KutteKiAwaaz

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

[sbtt-tiktok feed=1]

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme