Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

Deepika ki favourite dish khud banai| nakam tajarba hua

Posted on September 27, 2024November 7, 2024 by admin

مجھے بڑا ہونے کے کافی عرصے بعد انکشاف ہوا کہ میرے مٹاپے کے پیچھے تھوڑا بہت میرے چٹورپن کا بھی ہاتھ ہے۔ مطلب اچھاکھانا اچھا لگتا۔ جس دن ناپسندیدہ چیز بنتی اس دن ڈائیٹنگ کرکے میں ابھی اچھی طرح خوش ہو بھی نہیں پاتی کہ آج تو معمول سے کم کھایا کہ میرے زبان کے ذائقے والے ریشے جھنجھنا اٹھتے ہیں او رمیں پاگلوں کی طرح اٹھ کر باورچی خانے میں بھاگتی ہوں کہ نوڈلز، میکرونی، بیسن کی روٹی ، پکوڑے ، مرغی کا قلع قمع اور تلا ہوا قتلہ بنانے کھڑی ہوجائوں۔یہ دورہ یا بیماری مجھےلاحق ہے کہ اب خود بنانا ہے۔ بندہ پوچھے باہر کے مہنگے ریستوران کس مرض کی دوا ہیں۔مگر نہیں خود بنا کر ٹھونسنا ہے

۔ اکثر و بیشتر تجربے ناکام بھی ثابت ہوئے۔ جیسے ایک عدد مصری عراقی کوئی پکوان تھا جس میں ابلے چنوں کو لہسن اور تل میں ملا کر خوب پیسنا تھا۔ مما نے چنوں کا سالن بنایا میں نے ابلے چنے نکال کر یہ ڈش۔ صرف تل نہیں ڈالے کیونکہ تھے ہی نہیں گھر میں۔ اتنی بدمزہ اتنی بدمزہ چیز بنی کہ منہ پر نہ رکھی جا سکی۔ دو دن چنوں کو برباد کرنے کی سزا کے طور پر فریج میں رکھا تیسرے دن مما نے نکال ہی دیا۔ ایک بار سنگاپورین رائس بنائے۔ مما کو یہ بات سمجھ میں آکر نہ دی کہ * مرغ پلائو* میں میکرونی کا کیا کام۔ اور چاولوں پر * یہ میونیز والی چٹنی کیوں ڈالنی ہے الگ رکھو جس نے کھانی اوپر سے ڈال لے گا* جسے کھانا الگ سے کھائے۔ یہ والے چاول قریب ترین بنے تھے مگر ایک سوال ذہن میں اٹھا کہ سبزیاں کیوں ڈلوائیں پلائو میں سنگاپور والوں نے؟ اب دیسی گھرمیں بھلا چکن کے ساتھ سبزی ڈالی جاسکتی؟ کچھ نے بند گوبھی الگ کی( کچھ سے مراد میں بقلم خود ہوں) کچھ نے شملہ مرچ، کسی کو گاجر نہ بھائی ، کسی نے ساس نہ ڈالا سنگاپورین رائس پاکستانی پلائو میں تبدیل ہو کر اگلے دن پڑوس میں بھیج کر ختم کیئے گئے۔ شاشلک اور فرائی رائس میں بھائی نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر انڈے سے بیزاری ظاہر کردی ، ابا کو اماں نے روٹی کے ساتھ شاشلک دے دیا پانی ڈال کر 😬 ۔ کورین فرائی چکن بہت بنایا لیکن اس میں بس کورین اجزاء نہ ڈل سکے۔ یہ اچھا بنتا رہا لیکن بھلا ہو میری چھوٹو بہنا کا وہ میرے ساتھ مزے لیکر کھاتی رہی بڑی کو میٹھے لگے فرائی چکن پیس کرلو بات۔

ہر دنیا جہان کا نیا پکوان بنانے کا شوق ہے مگر کبھی کسی بھارتی کھانے کو بنانے کا دل نہیں کیا۔ ایک تو آلو ہر چیز میں ڈالتے دوسرا ہینگ۔ بنا گوشت کے مصالحوں سے بھرا کھانا وہ بھی سبزی کون کھا سکتا بھلا۔ ہم تو سبزی بھی گوشت کے بنا نہیں کھا سکتے۔ پھر کبھی کبھی سبزی بھی غائب اس دن دیکھاپیاز کی سبزئ؟ مطلب حد ہے۔ چھوٹی والئ پیاز کا سالن بنا دیا۔ آلو کی جگہ پیاز کھائو۔ مطلب کھائو بھئ مگر ساتھ کوئی سبزی دال گوشت کچھ ڈال تو لو۔ پھر ڈوسہ بنانے کا دل کیا۔مگر آج تک اسکے ساتھ کھائوں گی کیا اس وجہ سے ٹالا ہوا۔ کیونکہ اسکے ساتھ بھی آلو کی سبزی بنتی اب جسے آلو ناپسند ہوں وہ کیا کرے؟ ڈوسے میں جیم لگا کر کھائے؟

اتنی بڑی تمہید اس عظیم سانحے کی یاد میں باندھی جس میں بھلا ہو دیپیکا کے بونگے ٹیسٹ بڈز کا۔ موصوفہ کو ایک نیپالی پکوان یا چٹنی پسند تھی جو پنیر اور ہری مرچوں سے بنتی۔ اب پاکستان میں پنیر تو واقعی تھری ایڈیٹ کی آنٹی کے بقول اتنا اتنا سا سنار کی دکان پر ملے گا انکے یہاں مستقل قریب میں ہمارے یہاں حال میں ہی۔ خیر لیکر آئی بڑے شوق سے ترکیب دیکھ کر بنایا میکرونی ابالی اور کھانے بیٹھ گئ۔ یہ واحد میری ایجاد تھی جس میں میں نے جھوٹے منہ کسی کو نہ پوچھا اور دیپیکا کا بھلا ہو کہتے خود سےسزا کے طور پر پوری پلیٹ ختم کروائی تاکہ آئیندہ ہمیشہ باز رہوں دیپیکا بلکہ کسی بھی انڈین کی پسند کا کچھ بنانے سے۔ ایک تو پنیر ۔ اور ساتھ کم ترین مصالحے کے ساتھ ہری مرچ ۔ان دونوں کا ملا کر جو ذائقہ بنا وہ کچھ ذائقہ بنا ہی نہیں۔ جہاں پنیر کا ذائقہ آئے وہاں مرچوں سے زبان جل جائے حالانکہ میں خاصی تیز نمک مرچ کھاتئ ہوں۔ میکرونی نے الگ رونا ڈالا ہواتھا بہن چکن تو ڈال لیتیں مجھ میں میں اکیلی کیا ذائقہ بڑھائوں۔ خیر باقی سلائسز پنیر کے روز صبح آملیٹ میں ڈال کر ختم کیئے۔ آملیٹ مزے کا بنتا تھا۔ لیکن اسکے بعد جب ویٹ مشین پر نگاہ پڑی تو شکر ادا کیا کہ پاکستان میں پنیر سستی نہیں ہے۔ ورنہ میرا تو ٹینک تیار ہوجاتا۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme