Horror Time
آئیے میرے کراچی کے گھر کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ہمارے پڑوسی کالا جادو کرتے تھے۔ ان کی بیوی بھی یہی کرتی تھی اور ان کے بچے ان کے رویے اور کام کے عادی ہو گئے تھے۔ میری دادی نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے تقریباً ہر گھر پر کالا جادو کیا تھا۔ خاص طور پر ہمارے گھر پر۔ بدقسمتی سے ہمارا گھر ان کے سامنے والا تھا۔ تو اس گھر پر کافی اثرات تھے۔ یہ ایک تین منزلہ گھر ہے۔ یہ واقعات میرے چچا نے بیان کیے ہیں۔
جو اوپر والا حصہ تھا گھر کا وہاں یہ چیزیں زیادہ فعال تھیں۔ شروع شروع میں سب کچھ اتنا ہلکا تھا کہ پتہ بھی نہیں چلتا تھا۔ لیکن سب کو احساس ہو گیا تھا کہ کچھ ہے۔ اور کافی سارے ہیں۔ ایک رات، چچا کے کمرے کے دروازے پر کوئی مسلسل دستک دے رہا تھا۔ اتنا کہ ان کی آنکھ کھل گئی۔ ان کی بیوی دستک دے رہی تھیں اور بولے جا رہی تھیں “ناصر دروازہ کھولیں، لاک کیوں کر دیا ہے؟”
وہ اٹھنے ہی والے تھے کہ انہیں احساس ہوا کہ کوئی ان کے ساتھ بستر میں ہے۔ انہوں نے مڑ کر دیکھا تو میری چچی خوفزدہ اور بہت ڈری ہوئی تھیں۔ انہوں نے آہستہ سے ان کو کہا “مجھے بھی آواز آ رہی ہے۔ ادھر ہی رہیں۔”
انہوں نے دونوں نے سورہ اور آیات پڑھیں اور خاموشی سے سو گئے۔
اسی چچی کے ساتھ ایک اور واقعہ ہوا کہ ان کا بیٹا اس وقت 2-3 سال کا تھا۔ وہ اپنے کمرے میں تھیں اس کے ساتھ۔ وہ بار بار کسی کو دیکھتا اور روتا۔ اور پھر وہ بہت رونے لگا۔ اشارہ کرنے لگا۔ وہ بار بار اس چیز کی طرف اشارہ کرتا جو صرف اسے نظر آ رہی تھی۔ میری چچی کو سمجھ آ گئی کہ وہاں کوئی تھا۔
از قلم فرہاد اصغر
original post :
Let’s talk about my karachi house. Our neighbour used to practice black magic. So did his wife and his children just became immune to their attitude and work. My daadi told us, that they performed black magic on almost every house there. Especially ours. Unfortunately hmara ghar tha e unkay samnay wala. To kaafi asraat thay us ghar pe. It’s a 3 storey house. These incidents are explained by my chachu.
Jo upper portion tha ghar ka wahan ye cheezain ziada active thin. Shuru shuru me sab itna mild tha kay pta b nahi chalta tha. Lekin sab ko ehsaas ho gya tha kay kuch hai. Or kafi saray hain. Ek raat, chachu kay kamray kay darwazay pe koi musalsal knock kar raha tha. Itna kay unki ankh khul gai. Unki biwi knock kar rahi thin aur bolay ja ri thin Nasir darwaza kholain lock q kar dia ae.
He was about to get up to open it, when he realised someone is in the bed with him. He turned and saw my chachi was looking at him frightened and so so scared. Unho nay ahista say unko bola mujhy b awaz ari hai. Idhar e rahain.
They both recited surahs and ayats and just quietly went to sleep.
With the same chachi another incident happened that her son was 2-3 years old at that time. Wo apnay kamray me thin uskay sath. Wo baar baar kisi ko dekhta or rota. Aur phir wo bht ronay lag gya. Ishara karnay lag gya. He pointed again and again to the thing, jo sirf usay nazar arahi thi. Meri chachi ko samjh agai koi tha wahan.