Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

Bakri ka bacha dekhtay hi dekhtay bara hota gaya| daraona qissa

Posted on September 27, 2024September 27, 2024 by admin

انیہتا کی زبانی ڈرائونی کہانیالسلام علیکم میں آپکو ایک کہانی سناتی ہوں جو سن کے آپکو شائد لگے کہ آپ نے بھی اس سے ملتی جلتی کہانی سن رکھی ہے ۔بچپن میں ایک خوفناک ڈائجسٹ آتا تھا اسے ہم بہت شوق سے پڑھتے تھے اور اس میں ایک پارٹ ہوتا تھا جس میں لوگ اپنی کہانیاں بھیجا کرتے تھے اور اس میں اکثر ایک کہانی ہوتی تھی بکری کے بچے کی جو راہ چلتے لوگوں کو ملتا تھا اور پھر اسکی ٹانگیں لمبی ہو جاتی تھیں تو لوگ ڈر کے بھاگ جاتے تھے یہ کہانی میں نے اتنی بار پڑھی تھی کہ مجھے لگتا تھا کہ یہ فیک ہے اور ڈائجسٹ والے خود ہی یہ کہانی ڈالتے رہتے ہیں ۔ لیکن ایک دفعہ میرے چاچو نے بھی ایسی ہی ایک بات بتائی

تو وہ کہتے ہیں کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ فوج میں تھے شدید سردی کی رات تھی اور وہ اور انکے کچھ کولیگ رات کو دیر سے اپنی رہائش کی طرف آ رہے تھے۔ راستہ سنسان تھا اور اس سنسان راستے میں انھیں ایک چھوٹا سا بکری کا بچہ نظر آیا جو انکو دیکھ کے منمنا رہا تھا۔ چاچو نےاورانکےدوستوں نے سوچا کہ آدھی رات کو یہ بکری کا بچہ شائد کہیں بھٹک کے اس سنسان راستے پہ آ نکلا ہے اور سردی شدید تھی تو انکو اس میمنے پہ ترس آنے لگا اور اسے اٹھا کر ساتھ لے جانے لگے ۔ اب چاچو نے اس میمنے کو پیٹھ پر اٹھا رکھا تھا ایسے کے اسکی پچھلی دو ٹانگیں لٹک رہی تھی۔ تھوڑا راستہ چلنے کے بعد چاچو کے ایک دوست کی نظر اس پیٹھ پر سوار میمنے پر پڑی تو انکی یہ دیکھ کے چیخ نکل گئی کی اس میمنے کی پیچھے لٹکتی دونوں ٹانگیں پرسرار طور پر لمبی ہو کہ زمین کو چھو رہی ہیں ۔ یہ دیکھنا تھا کہ سب ڈر گئے اور اس میمنے کو ادھر ہی چھوڑ کر اتنی سپیڈ سے بھاگے کے پھر پیچھے نہیں دیکھا۔

تو چاچو کے منہ سے یہ کہانی سن کر مجھے پتہ لگا کہ اس ڈائجسٹ میں بار بار چھپنے والی یہ کہانی سچی ہوتی ہیں اور بالکل ایک ہی طرح کا یہ واقعہ بہت سے لوگوں کہ ساتھ ایک سے انداز میں پیش آتا ہے ۔ آج پیج ایڈمن نے چھلاوے کا ذکر کیا جو لوگوں کو نقصان نہیں پہنچاتے بس ڈراتے ہیں تو مجھے یہ کہانی یاد آگئی کہ چھلاوے ہی ہوتے ہیں شاید جو بکری کے بچے کے روپ میں آ کے لوگوں کو ڈراتے ہیں ۔ کیا آپ میں سے کسی کہ ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا یا آپ نے یہ کہانی پہلے سنی ہے تو ضرور شئیر کریں ۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme