Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

Ek khofnak shakal ki aurat tasveer me muskura rhi thi

Posted on September 27, 2024September 27, 2024 by admin

Late Night Horror story time

جنات آگ سے بنے ہیں اتنا تو آپ جانتے ہی ہونگے۔ ہم ہر اس چیز کو ننگی آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں جو اتنا وجود رکھتی ہے کہ روشنی اس سے آر پار نہ ہو سکے۔ ہم انسان بھی روشنی کو جزب کرتے ہیں جبھی ہم ایک دوسرے کو اور دیگر اشیاء کو دیکھ سکتے ہیں۔ہمارا سایہ بنتا ہے۔ لیکن جنات کا معاملہ مختلف ہے انکا وجود اتنا باریک ہالہ رکھتا ہے کہ روشنی ان سے آر پار ہو جاتی ہے اور ہم انہیں نہیں دیکھ سکتے۔ انسانی آنکھ 526 میگا پکسلز سے بنتی ہے جو ہمیں بہترین زاویہ نگاہ فراہم کرتی ہے۔ ہم روشنی اور تاریکی میں فرق کر سکتے ہیں ہم دیکھ سکتے ہیں وہ سب کچھ جو اپنے اندر روشنی کو جزب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اب جو بات میں بتانے لگی ہوں وہ کافی چونکا دینے والی ہے۔ آپ نے اکثر یو ٹیوب وغیرہ میں دیکھا ہوگا کہ جنات یا روحیں۔کیمرے میں درج ہو جاتی ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ آج تک 45 میگا پکسل سے بڑا لینز دریافت نہیں ہوا ہے کیمرے کا۔ جو کہ ہماری آنکھ کے مقابلے میں کہیں گنا کم ہے۔ یعنی کہ ہماری آنکھیں جو روشنی اور منعکس ہوتی روشنی کو دیکھ سکتی ہیں کیمرہ اتنا اچھا منظر قید نہیں کر پاتا۔ نتیجتا وہ کچھ اندھیرا بھی قید کرتا ہے جس سے ہم ان ہیولوں کو دیکھ پاتے ہیں جو ننگی آنکھ دیکھنے سے قاصر ہوتی ہے۔ اسی طرح جیسے کچھ لوگوں کی نظریں کمزور ہوتی ہیں ان میں یہ بات عجیب نہیں کہ وہ ایسی مخلوقات دیکھ پائیں جو ایک صحتمند آنکھ رکھنے والا نہ دیکھ سکتا ہو۔ میرے ساتھ ایک بات ایسا ہی کچھ ہوا۔

آج سے کچھ سال پہلے جب لوڈشیڈنگ عروج پر تھی ایکدن بجلی گئ ہوئی تھی موسم معتدل تھا ۔ میں اور میری بہنیں کمرے میں بنا روشنی کیئے باتیں کر رہے تھے ارادہ یونہی سو جانے کا تھا۔ ہم سب کے پاس موبائل تھے سو اسکی روشنی ہمارے لیئے کافی تھی۔ مجھے جانے کیا سوجھی میں نے اپنی بہن سے کہا میں تمہاری تصویر کھینچتی ہوں۔ میں نے بنا فلیش کے اسکی تصویر بنانئ چاہی بیک کیمرے سے۔ اسکے چہرے پر اسکے اپنے موبائل کی روشنی پڑ رہی تھی سو میں نے اسکا چہرہ فوکس کیا۔ تبھی مجھے جو نظر آیا اس سے لمحہ بھر کو میری جیسے دل کی دھڑکن ہی رک سی گئ۔ میرے اور اسکے بیچ میں ایک عورت لیٹی مسکرا رہی تھی۔ عورت کا چہرہ سفید ترین تھا اورآنکھوں کی جگہ گڑھے تھے۔ مجھے کیمرے میں بس وہی عورت نظر آئی میری بہن نہیں۔ میں نے ہاتھ نیچے کرکے اپنی بہن کو دیکھا وہ ہنوز اپنے موبائل کی طرف دیکھ رہی تھی میں نے سوچا شائد اسی کی تصویر سے میں ڈر گئ اندھیرے کیو جہ سے میں نے فورا موبائل اٹھا کر اسکی تصویر دوبارہ لینی چاہی اس بار منظر یکسر مختلف تھا مجھے میری بہن ہی دکھائی دے رہی تھی۔۔ میں ویسے چونکہ رائٹر ہوں اور ڈرائونی کہانیاں بھی لکھتی ہوں اسلیئے میرا انداز بیان کہانی والا ہو جاتا ہے مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ یہ واقعہ سچا نہیں یا میں نے مبالغے سے کام لیا۔ اس بار میں تصویر نہیں لے سکی تھی مگر میرے ساتھ اسی طرح کا واقعہ ایک مرتبہ پھر پیش آیا تھا اور میں نے تصویر بھی لی وہ قصہ پھر سہی۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme