Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • ہمارے بارے میں (About Us)
Menu

زنجیریں ڈرامہ جب شیریں کے لمبے ڈائیلاگ کے سامنے مالکن کے تاثرات بھی ہار گئے

Posted on August 25, 2026August 25, 2026 by admin

میں زنجیریں نہیں دیکھتی مجھے زنجیریں کا کوئی نہ کوئی منظر دیکھنا پڑ جاتا ہے۔
یار وہ والا منظر دل بھر کر عجیب و غریب تھا۔ مطلب ایک نوکرانی بیٹھی مالکن کو کہہ رہی ہے آپ اور میں ایک جیسی ہیں آپ سرخاب جو بھی ہے نام نہیں یاد کے بچے کی ماں اور اسکا بچہ میری کوکھ میں ہے۔
یار یہ کوئی کہنے کی بات ہے اگلی اسکے نکاح میں شریف زادی بیوی ہے اور تم بنا نکاح اسکا ناجائز بچہ پیدا کررہی ہو۔یہ کیا کہہ رہی ہو تم۔ میں یہاں مرد و عورت کی بحث میں نہیں پڑ رہی کہ غلط وہ بھی ہے فلانا۔۔ صرف اس والے منظر کو دیکھیں ایک بیوی اور رکھیل کی مکالمہ بازی کیاہورہی ہے واہ

شیریں کے لامتناہی ڈائیلاگ اور مالکن کے تاثرات: ایک انوکھا مقابلہ


اتنے لمبے مکالمے اور شیریں یار اس بندی کو لید رول دیا کرو اس نے ایک لمحہ کیلئے بھی اپنا کردار نہیں چھوڑا اتنے فالتو

مکالمے جس لہجے جس انداز سے شروع کیئے وہیں ختم کیئے یہاں تک کے اسکے منہ پر پانی پھینکا گیا وہ حیرت برداشت یار یہ بندی بہت کمال کی اداکارہ ہے۔ دوسری جانب اب یہ دو تین منٹ کیا دو تین صدیوں پر محیط مکالمہ ہے شیریں کا اب مالکن ( نام نہیں پتہ بھئی مردانہ سا ہے) ایک تو باجی اداکاری میں ماڑی ہیں دوسرا کوئی مکالمہ ہی نہیں لکھا انکا انکو انکی جوتیاں سیدھئ کرنے والی نوکرانی بتا رہی ہے کہ انکے بے وفا شوہر کے ناجائز بچے کی ماں بننے والی ہوں، ان باجی نے کڑوا کریلا منہ میں رکھ لیا ( بہت تمیز دار مثال دی ورنہ انکی شکل وہ والی بنی تھی جن لوگوں کو دو دن سے حاجت نہ ہوئی ہو بیت الخلا جانے کی ) اب یہ شکل بنائے بنائے تھکیں۔ پھر تھوڑا سا تاثرات ہلا جلا کر پھر یہی شکل بنائی اور اس بیچ میں چین نے خلائی اسٹئشن پر راکٹ بھیجا وہ واپس بھی صحیح سالم آگیا مگر شیریں کے مکالمے ختم نہ ہوئے۔ خدا خدا کرکے وہ وقت آیا جب شیریں سرخاب کے پروں کی بجائے چھاتئ کے تل کا ذکر کرنے لگیں( دیکھو اگر تم لوگوں کو لگ رہا میں اوور ہو رہی ہوں تو یہ ڈرامہ پیمرا سب اوور ہو کر اوور فلو بھی ہوگئے ہیں ) اور موقع ملا باجی کو کڑوا کریلا تھوکنے کا مگر انہوں نے سچ مچ نہیں تھوکا اسی تاثر کے ساتھ پانی پھینک دیا نوکرانی کے منہ پر۔ حالانکہ یہاں گلاس بھی بنتا تھا

پانی پھینکنے کا ڈرامائی منظر: فلمی ولن یا ہائی سوسائٹی کا سسپنس؟

۔ مجھے ہائئ سوسائٹئ ڈرامے کا کلائمکس یاد آگیا جب ڈیٹ خراب کرنے پر سائیڈ ہیرو نے ہیروئن کے سر پر اتنے پیار سے انڈیلا تھا پانی کے مجال ہے اسکا چہرہ گیلا ہوتا اسکے بالوں سے آبشار سیدھا چہرے کا میک اپ خراب کیئے بنا گری پھربعد میں دوسرے منظر کیلئے دوبارہ منہ گیلا کرکے آئی یا کلوز اپ کیلئے دوبارہ منہ پر پانی ڈالا گیا یاد نہیں اس ہیروئن کو یاد کرکے کرنا کیا تھا مجھے بس ہیونگ سک یاد۔۔۔ آہم کہاں چلی آئی میں ۔۔

بانو کی رخصتی اور غیر حسّاس تاثرات: ڈرامے کے مکالموں کی سچائی


شیریں کے منہ پر پھچاک سے پانی دے مارا کونسا سچ مچ بے چاری بری لڑکی تھی ۔ ایسے مناظر میں پانی کم اچھالنے کیلئے ہاتھ گھماتے ہوئے پانی پھینکا جاتا ہے تاکہ ہیروئن کے منہ پر چوٹ نہ لگے۔ یہاں تو فلموں میں ولن ہیرو پر جیسے تشدد کرتا پانی پھینکتا ویسے پھینک دیا۔ شائد باجی ( نام نہیں پتہ نا) کو کریلا ذیادہ دیر چبانا پڑ گیا۔ خیر آگے کے مناظر میں دوبارہ بانو کی یاد میں وہ منظر دیکھنا پڑا جس میں بانو نے مرتے وقت تک مکالمے بازی میں دوپٹے کی اپنے چہرے کے تاثرات سے ذیادہ اٹھا پٹخ کی تھی۔ اس کے مرنے کے درد بھرے تاثرات سے ذیادہ شیریں نے دکھی انداز میں بتایا کہ زرغون اور میں نے بانو بی بی کو اپنے ہاتھوں سے دفنایا۔ غسل کفن کا ذکر نہیں کیا چلو لاش نکال کر کر لیں گے لیکن یہاں بی جان کے دو چار مکالمے لکھ لینے تھے ہلکان ہوگئیں چونکہ پرانی اداکارہ ہیں رو بھی لیں۔ ورنہ سربلند نے تو ایسے ہی تاثرات دیئے جیسے کہہ رہا ہو بانو مر گئ، تھائی نیتا۔۔
تھائی نیتا نہیں پتہ؟ کورین ڈرامہ پیج ایویں لائک کیا ہوا؟ چلو کمنٹ کرکے پوچھ لو بتاتی ہوں ۔

#zanjeerain

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2026 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme