Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • ہمارے بارے میں (About Us)
Menu

jadu-boney-jinnat-aur-mukafat-e-amal-sachi-kahani

Posted on July 27, 2026July 22, 2026 by admin

نوٹ: برائے مہربانی اگر کوئی اپنی کہانی بھیجے تو سوچ سمجھ کر بھیجے میں پوسٹ کرنے کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کروں گی۔ میرے پیج کی ریچ بہت ہے اور پوسٹ ڈیلیٹ کرنے سے میری ریچ خراب ہوجاتی ہے۔ سو اگر آپ اپنا نام بتانا یا چھپانا چاہیں تو بھی پہلے سے بتا دیں۔یہ کہانی مجھے ایک معزز پیج میمبر نے بھیجی ہے انکی خواہش پر نام نہیں شامل کیا جارہا ہے۔
اب کہانی پڑھیئے

نکاح کے بعد رکاوٹیں، جسم پر نیل اور پراسرار واقعات


میں سعودیہ میں ڈاکٹر ہوں میری شادی ہوئی دس گیارہ سال پہلے۔ اس وقت تو پھپو نے بھی رشتہ مانگامگر میں نے اور امی نے انکار کردیا کیونکہ پھپو جھگڑالو تھیں۔میری دوسری جگہ ابوکے دوست کے بیٹے سے شادی ہوگئی۔ایک بات یاد رہے
یہاں نند ان میرڈ تھی۔
اور میرے گھر
میرے چاچو کے بیٹے بھی رہتے تھے چاچو کے انتقال کے بعد وہ ہمارے ساتھ ہی رہتے تھے۔ میرے
نکاح کے بعدسے ہی لڑائی جھگڑے ہونے لگے۔ شادی میں رکاوٹیں آنے لگیں کبھی یہ آ نہیں پاتے کبھی میرے ویزے کا مسلئہ۔ پھر میرے جسم پر نیل پڑجاتے تھے۔ کوئی چوٹ نہیں کچھ نہیں مگر نیل پڑ جاتے کبھی کپڑوں پر خون کے چھینٹے شک ہوا کہ جادو ہے ۔
ایک عالم نے علاج کیا ایک تعویز دیا شادی میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے۔ میری امی نے بھی پڑھائی کی یہاں تک کے
میری بارات کے دن بھی سورہ بقرہ پڑھ رہی تھیں امی۔۔۔
اب مجھے نہیں پتہ مگر ہماری نوکرانی نے دیکھا ایک رشتے دار خاتون کو میری شادی کے جوڑے پر پانی چھڑکتے ہوئے۔ حالانکہ میری شادی میں بہت لوگ نہیں تھے ۔پھر بھی
کسی نے کچھ پڑھ کر پانی چھڑکا کپڑوں پر۔اب عین میری رخصتی کے بعد پہلی رات کو مجھے آوازیں آتی رہیں کمرے سے باہر جیسے کپڑے دھونے کے کی آوازیں بلیوں کی آوازیں۔
صبح ساس سے پوچھا کہ کون رات کو کپڑے دھو رہا تھا وہ بولیں شادی کے دن کون کپڑے دھوئے گا بھلا۔ خیر وہم سمجھ کر ٹال دیا۔
شادی کے دس دن بعد میں سعودیہ آگئ۔ اس وقت میں نماز کی ذیادہ پابند نہیں تھی کم عمر تھی اتنی سمجھ نہ تھی ساتھ ڈاکٹری کی پڑھائی بھئ جاری تھئ کہ مجھے بونے جنات دکھائی دینا شروع ہوئے

بونے جنات، اچانک مرگی (Epilepsy) اور شوہر کا انکار

۔ ساتھ ہی شوہر سے لڑائی شروع ہوئی۔ بات بات پر ہمارے درمیان تلخ کلامی ہوجاتئ۔ میڈیکل کہ تعلیم مکمل ہورہی تھی

۔ ایک دن شوہر گھر آئے میرا منہ دیکھتے دیکھتے مڑ کر دوسری جانب ہوگیا اور گر گئ پھر مجھے جھٹکےلگنے لگے۔ ایم آر آئی ہوا۔ ڈاکٹروں کو سمجھ نہ آئی

مجھے بنا کسی میڈیکل وجہ کے کہ خاندان میں بھی کوئی ایسی بیماری نہیں تھئ مگر مجھے بتایا گیا کہ مجھے ایپی لیپسی ہے یاد رہے اچانک ایک دن یہ بیماری شروع ہوئی تھی مجھے ایپی لیپسی کا علاج شروع ہوا۔ گھر میں عجیب عجیب چیزیں نظر آئیں۔میرے شوہر بگی ڈاکٹر ہیں انہیں لگا مجھے کوئی نفسیاتئ مسلئہ ہے وہ یقین نہیں کرتے تھے ۔مجھے اتنا تنگ کیا گیا کہ میں ناچار پاکستان آگئ۔ اب جب شوہر گھر میں اکیلے ہوئے تو وہ بھی ڈرے۔ بتاتت ہیں ایک دن سو رہا تھا کہ آنکھ کھلی تو دیکھا بونا جن بیڈ کے ساتھ بیٹھا تھا۔ انکے دیکھتے دیکھتے وہ غائب ہوگیا ان کو تب یقین آیا۔ پھر ہم نے روحانی علاج کیا تین مہینے۔ میری جاب لگ گئ۔ یوں لگا اب سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اب میں یہاں سعودیہ میں تھی پیچھے نند کا چچا کے بیٹے سے افئیر ہوگیا۔یہ بات میری پھپو کو بھی پتہ لگ گئ۔ اب پھپو نے نند کو ملا لیا ۔ کزن جاب لیس تھا۔ مگر جانے کیا جادو کیا میری نند پر کہ وہ اسکے باوجود اسے پسند کرنے لگئ پھپو نے نند کو بھڑکایا کہ میں اسکی شادی نہیں ہونے دوں گی تو مجھے منانے کیلئے یا نقصان پہنچانے کیلیئے اب وہ بھی یہی چیزیں کرنے لگی۔ گھر میں کبھی تعویز نکلتے کبھی کوئی الٹی سیدھی چیز میری دوسری بھابی گھر چھوڑ کر چل گئ کہ یہاں کچھ نہ کچھ ٹونہ ہوتا رہتا ہے۔ مجھے بھی بھابی نے بتایا کہ یہ ( نند)تمہارے کمرے کے اندر بیڈ کے نیچے کچھ رکھ رہی تھی۔( میں چونکہ باہر رہتی تھی میرا سامان میرا کمرہ یہاں پر تھاپھر میں نے کمرہ لاک کروایا)
لیکن زندگی سے سکون ختم ہوگیا ۔ نہ پیسے سے آرام اوپر سے ہمارے درمیان جھگڑے۔ میں جو سمجھ آیا کرتی گئ میں
پتریاٹہ شریف گئ
علاج کرانے پھر ہر مہینے عمرہ کیا۔ دو سال بیٹئ پیدا ہوئی۔ تین چھے مہینے بعد عمرہ کرنا شروع کیا۔ دعا کی کہ اصلیت سامنے آجائے ان سب کی۔شادی میں بہت کچھ جھیلامگر اللہ نے سرخرو کردیا۔
۔اب پھپھو کو اور انکے بیٹے کو مرگی کے جھٹکے آتے ہیں۔کزن کی نند سے شادی ہوگئ ہے مگر وہ بھی خوش نہیں۔ اتنا چھوٹا سا منہ رہ گیا پریشانیوں سے مجھ سے معافی مانگتا ہے ۔ کہ میں نے آپکے ساتھ بہت غلط کیا
ہے۔جبکہ نند پاگل ہوگئ ہے اسکی بھی دو بیٹیاں ہیں۔ لیکن ان میں آپس میں جھگڑے رہتے ہیں۔
جبکہ میں
اب بہت خوش ہوں بیٹا امریکہ میں پیدا ہوا۔ حالات بہت بہتر ہیں ابھی بھی سعودیہ میں رہتی ہوں۔ میرا یہ کہانی سانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ برے حالات ہمیشہ نہیں رہتے بس آپ ہمت نہ ٹوٹنے دیں نماز قرآن سے مدد لیں۔۔
اللہ مسبب الاسباب ہے

ظالموں کا انجام:

پھپھو اور ان کا بیٹا: آج پھپھو اور ان کے بیٹے کو مرگی (Epilepsy) کے جھٹکے آتے ہیں (وہی بیماری جو جادو کے ذریعے مجھے دی گئی تھی)۔

کزن کی معافی: چاچا کے بیٹے (کزن) کی نند سے شادی ہو گئی لیکن وہ شدید پریشان اور بے روزگار ہیں۔ وہ مجھ سے رو کر معافی مانگتا ہے کہ “میں نے آپ کے ساتھ بہت غلط کیا تھا”۔

نند کا انجام: نند کی ذہنی حالت خراب ہو چکی ہے، اس کی دو بیٹیاں ہیں اور ان کے گھر میں دن رات جھگڑے رہتے ہیں۔

. حاصلِ کلام اور پیغام

آج اللہ کے فضل سے میں بہت خوش اور پرسکون ہوں۔ میرا بیٹا امریکہ میں پیدا ہوا، حالات بہت بہتر ہیں اور ہم اب بھی سعودی عرب میں پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔

میرا پیغام:

اس کہانی کو بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ برے حالات کبھی بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتے۔ اگر آپ پر بھی جادو، حسد یا دشمنوں کی وجہ سے مشکل وقت آئے، تو ہمت نہ ہاریں۔ نماز اور قرآنِ پاک کو اپنا ہتھیار بنائیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی مسبب الاسباب ہے اور وہ مظلوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا!

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2026 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme