Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

larki per jin aashiq sir ke Baal seedhay kharay hogayay

Posted on September 27, 2024September 27, 2024 by admin

کیا آپ نے کبھی کوئی ایسا انسان دیکھا جس پر جن آیا ہوا ہو؟ ہمارے ایک انکل تھے جو دعا تعویز کا کام کرتے تھے۔ ایک بار ان سے ملنے ایک خاتون اپنی جوان بیٹی کے ساتھ آئیں۔ میں تب بچی تھی۔ انکی آمد پر ہم بچوں کو دور کردیا گیا تھا۔ لیکن تجسس بھی تھا۔ سو وہ لابی سے گزر رہی تھیں تو میں نے دروازے میں چھپ کے چپکے سے جھانک کے دیکھا۔ اور یہ کوئی اچھا تجربہ نہیں تھا۔

ہوا دراصل یوں تھا انکے ساتھ کہ انکی بیٹی خوب لمبی تھی اور اسکے بال بھی خوب لمبے تھے۔ ایک دن قسمت کی ماری نہا کر چھت پر چلی گئ۔ جیسے لڑکیاں کرتی ہیں شیمپو کے اشتہاروں خوب لہرا جھٹک کر بال سکھائے۔ ایک بار تو اسکے بال لہرا کر واپس آئے۔ پھر جب اس نے اپنے بال لہرائے تو واپس نہ آئے۔ مطلب ہوا میں ہی معلق رہ گئے۔ آپ سوچیں کسی کے کمر تک بال ہوں وہ ہوا میں لہرا کر واپس ہی نہ آئیں۔ وہیں اکڑ جائیں۔ دنیا جہاں کا تعویز کروا لیا لیکن اس لڑکی کے بال ٹھیک نہ ہوئے۔ برتن دھونے والا جو تاروں والا جونا ہوتا ہے ویسے ہوگئے۔ اب وہ سر پر دوپٹہ لے تو بالشت بھر اونچا رہتا اسکا دوپٹہ۔ میں نے جب اسے دیکھا تھا تو سر سے بالشت بھر اونچا تھا دوپٹہ۔ اس نے سر پر دوپٹہ لے رکھا تھا۔

میرے والدین وغیرہ ان سے ملے تھے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کوئی جن عاشق ہوگیا ہے اس پر۔ جو جان چھوڑنے کو تیار نہ تھا۔۔ویسے تو انکل بھی اتنے کوئی بڑے پیر نہیں تھے اسکا علاج نہ کرسکے جانے کہاں ہوگی وہ۔ لیکن یہ بات سچ ہے لڑکیاں خاص کر مغرب کے وقت چھت پر جانے سے گریز کیا کریں اور لمبے بالوں والی لڑکیاں تو خاص کر سنسان اور کھلی جگہ پر جانے سے احتراظ کریں۔آپ میں سے کسی نے ان کینی کائونٹر دیکھا ہے؟ اس میں من کے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔ ہمارے بال ہمیں خطروں سے آگاہ کرتے ہیں۔ اور شائد گھنگھریالے ہو جانا بھی ایسے کسی خطرے سے آگاہی ہو۔( مجھے پتہ ہے کچھ لوگوں کے بال گھنگھریالے قدرتی بھی ہوتے ہیں انکی بات کر بھی نہیں رہی جنکے اچانک ہوجائیں انکا زکر ہے یہاں)

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme