Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

Shocking truth about Emojis | emojis are actually Seijis signs|complete blog

Posted on July 19, 2025October 7, 2025 by admin

میں کچھ دنوں سے کوشش کر رہی ہوں کہ ایموجیز کی جگہ صرف لائک یا ہارٹ سائن بنائوں۔ وجہ ایسی ہے کہ میرا دماغ جھنجھنا چکا ہے۔ میں بہت عرصے سے پیج چلا رہی ہوں اور جب میری بہت ہنسنے والی پوسٹ پر صرف کوئی لائک کردے ہنسنے والا ایموجی نہ بنائے تو مجھے دکھ ہوتا تھا۔یوں لگتا تھا وہ کھل کر ہنسا ہی نہیں۔ یا اسے میری پوسٹ دلچسپ نہیں لگی۔ عجیب بات لگے گی آپکو لیکن آپکا ردعمل کسی بھی پوسٹ پر مجھے خوش کردیتا ہے۔ اچھا کمنٹ پوسٹ کے شئیرز مجھے اچھے لگتے ہیں۔ اسی طرح میری ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے کہ کوئی ایسی چیز نہ سب تک پہنچے جس سے نقص امن ہو جو جھوٹ ہو یا غلط پراپیگنڈا ہو۔ میں اپنے پیج کی بہت سی پوسٹ جن میں میں نے کبھی مزاق کرنے کی بجائے اڑایا ہو تو ڈیلیٹ کردی ہیں۔میموریز میں جا جا کر۔ اسکے باوجود بھی اگر میری کسی رائے سے اختلاف ہے تو جب آپ پیج پر کمنٹ کرتے ہیں میں جواب دیتی ہوں۔ اسکے باوجود پیج کو رپورٹ کرنا صرف کم ظرفی ہے۔ میں تو جو سچ لگتا ہے مجھے پتہ ہے مجھے وہ شئیر کرتی ہوں کوشش کیجئے کسی نئی چیز کو جھٹلانے کی بجائے اسکے بارے میں جاننے کی کوشش کیجئے۔ شائد نظریہ بدل جائے۔
بات کہاں سے کہاں نکل گئ۔
ایموجیز کیوں استعمال کرنےچھوڑ دیئے ہیں؟ بتاتی ہوں۔ میرے سامنے ایک ویڈیو آئی جو اب مجھے ڈھونڈنے سے نہیں مل رہی۔ کسی انگریز نے بنائی تھی جس میں ایموجیز کو قدیمی استعارات جو جادو کے لیئے استعمال ہوتے تھے انکے ساتھ تقابلی جائزہ لیا اور یقین جانیئے ان نشانات کو دیکھ کر آپ ان ایموجیز کو آسانی سے پہچان لیں گے۔ عجیب مگر شائد اچھی خاصی الارمنگ بات ہے یہ۔ سیجیل ایک جادو کی قسم ہے جس میں مصر وغیرہ کے قدیمی جادوگر نشان بناتے جن سے مخصوص شیاطین کو منسوب کیا ہوا تھا۔ جیسے # یہ نشان ہے مثال کے طور پر اسے ایک مخصوص شیطان کو بلانے کا نشان قرار دیا اب جب جب یہ نشان میں بنائوں گی تو یہ شیطان وہاں آدھمکے گا۔ اس جادوکے ذریعے یہ لوگوں کو نقصان پہچانے کا خود کو فائدہ پہنچانے کا کام لیتے تھے۔ گھر میں ایسے مخصوص نشان بنانے کا مطلب اس شیطان کو اپنے گھر میں جگہ دینا ہے۔ اب شیطان بدلے میں اس شخص کو فائدہ پہنچائے گا وغیرہ۔
موجودہ ایموجیز ان ڈھیر سارے سمبلز کی بہترین شکل ہیں۔ تھوڑا سا جدید انداز دے کر بظاہر ہنسنے یا رونے والا ایموجی ہے لیکن درحقیقت سیجیز کے سمبل کا موجودہ ورژن ہے ۔ یہ بات شائد کچھ کو مضحکہ خیز لگے مگر آپ خود گوگل کرلیں۔
شیطان آپکو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے گا۔ آپ شیطان سے مدد لیتے ہیں تو جواب میں وہ آپ سے قربانی مانگتا ہے ۔ سوائے اللہ کے کہ جو کہتا ہے مجھ سے مانگو میں دوں گا بنا کسی شرط کے وہ دینے کا وعدہ کرتا ہے قادر ہے مگر اللہ کی کوئی بھی مخلوق بنا کسی مطلب کے آپکا کام نہیں کرتی۔ چاہے یہ مطلب نیکی کمانا ہی کیوں نہ ہوانسانوں کیلئے اور شیاطین، جنات انکو آپ سے کوئی مطلب ہی ہوتا ہے جب مدد کرتے ہیں۔ انسان توانائی کا مرکز ہے اشرف المخلوقات ہے۔ جنات انسان پر حاوی ہونے کی کوشش اپنی توانائی لینے کا مستقل زریعہ سمجھ کر کرتے ہیں ۔ اب سوچیں بنا جانے بوجھے ایموجیز آپ دن میں کتنی مرتبہ جانے کتنی تصویروں مراسلوں پر چپکاتے ہیں۔ اگر ایسا کوئی نشان جو کسی شیطان سے جڑا ہے اسکو آپ نے دن سو مرتبہ بھی استعمال کرلیا تو ایک سو ایک ویں مرتبہ تو اسے کچھ توانائی ملے گی ہی ۔
اب ذرا اپنی زندگی میں دیکھیں۔ نماز دن میں پانچ بار پڑھ لی قرآن دو بار پڑھ لیا۔ سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کی کوئی حد نہیں ہے۔ ایک فیصد بھی اگر کوئی سمبل یا نشان یا استعارہ کسی شیطان سے منسوب ہے تو آپ نے دن میں گنیں ذرا کتنی بار پکار لیا۔
جادو شیاطین و جنات برحق ہیں۔ قرآن ہمیں صاف صاف منع کرتا ہے سورہ جن میں آیات کا مفہوم یوں بنتا ہےکہ جو انسان جنات کی مدد لیتے ہیں یا کرتے ہیں نقصان پہنچانے کیلئے ان کو سیدھا انہی کے ساتھ دوزخ میں ڈالا جائے گا۔
پچھلے مراسلے میں میں نےگڑیوں کے بارے میں لکھا تھا تو کچھ نے وہم قرار دیا کچھ نے جھٹلایا باقی سب نے میری بات کو سمجھا ان سب کا شکریہ۔
کیا آپ نے کبھی دیوار گریہ کا نام سنا ہے۔یہودی ایک دیوار کے اوپر سر رکھ کر روتے ہیں اپنے مسیحا کو بلاتے ہیں جس کوہم دجال کہتے ہیں۔ انکے پکارنے رونے پر انکو یقین ہے وہ آجائے گا۔ اس نے آنا ہی ہے مگر جب اللہ چاہے گا۔ لیکن ایسا تب تک ہوگا جب ہمارے دل ایمان سے خالی ہوچکے ہوں گے۔ ہم یہ وقت صرف تب تک ٹال سکتے جب تک ہم سچے دل سے اللہ اور اسکے رسول ص پر ایمان لاتے رہیں گے اور جس طرح ہم مغربی تقلید میں اندھا دھند دوڑ رہے ہیں وہ ہم سے شیطانی کام براہ راست نہیں کرا پارہے تو یوں کروا رہے ہیں تو ہمیں مزید کتناکوئی وقت لگے گا کہ ہم ان جیسے ہوجائیں گے؟

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme