Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

LABUBU DOLL| cute trend or satanic ritual| Islam kia kehta hay

Posted on July 16, 2025July 16, 2025 by admin

آج کل لا بوبو گڑیا کی سب باتیں کررہے ہیں۔ اچھی خاصی بد شکل گڑیا ضرور اپنے ساتھ باندھ کر رکھنا اپنے بیگ یا کسی چیز میں لٹکا کر اپنے ساتھ رکھنا کیا درست ہے یا نہیں۔
آخر مسلئہ پیدا کہاں ہوتا ہے؟
اسلام میں کسی بھی جاندار چیز کی شکل بنا کر رکھنا منع ہے۔ جبھی تصویر بنوانا بھی بہت سے فتاوی میں جائز نہیں۔ میں بہت سے بھارتی عاملوں کے پوڈ کاسٹ دیکھتی رہی ہوں جو ایک ایک چیز سے توانائی لیتے ہیں۔ انکو سنیں تو آپ کا دماغ ہل جائے۔ ایک عاملہ کہہ رہی تھیں کہ بھگوان کی مورتی بھی آپ گھر میں غلط رخ پر لگا لیں تو آپکے گھر میں منفی توانائیاں آنے لگتی ہیں۔ میرا دماغ جھنجھنا گیا بھگوان جو آپکے نزدیک کل کائنات کا مالک ہے اسکا عکس یا مورت بھی آپکو نقصان پہنچا سکتی ہے آپکے خیال میں تو فائدہ کس چیز سے پہنچے گا آپکو؟ شکر الحمد اللہ ہم مسلمان ہیں۔ ہم اللہ کا تصور بھی کسی چیز سے نہیں کرتے ہمارے نزدیک وہ اس کائنات کا مالک اور طاقت کا سرچشمہ ہےسو اس سے منسوب ہم کسی چھوٹی سی چیز کو نہیں کر سکتے یہ ہمیں منع ہے۔
گڑیا مورت یا جاندار چیز کی شکل گھر میں رکھنا کیوں منع ہے؟ میں نے اس بارے میں بہت تحقیق کی۔ آپکو اپنے بچپن کا ایک قصہ سناتی ہوں۔ میں اپنے والدین سے ضد کرر ہی تھی مجھے گڑیا لا دیں۔ انہوں نے مجھے کئی چھوٹی اور ایک تقریبا میرے قد سے تھوڑی ہی چھوٹی گڑیا لادی۔ گڑیا کا رنگ کم تھا کوئی بہت بدشکل نہیں تھی مگر میں نے اس سے ڈرنا شروع کردیا۔ وہ سامنے آتی چیخیں مار مار کر روتی۔ میرا ڈر اتارنے کیلئے بڑے بہن بھائی اسکو ہاتھ میں لیکر بیٹھ جاتے لو ہاتھ لگائو کچھ نہیں ہے اس میں وغیرہ میں ہاتھ لگاتی مگر اس سے کھیلنے کو تیار نہیں ہوتی۔ مجھ سے بہانے بہانے سے بڑےپوچھتے کہ کیا اس نے حرکت کی اس نے ڈرایا ڈر لگ کیوں رہا ہے ۔ میں خود نہیں جانتی مجھے بس اتنا یاد میرے اندر کا مدافعتی نظام حرکت میں آجاتا تھا کہ یہ اچھی چیز نہیں اور میں ڈر کر روتی۔ تنگ آکر اسے ایک مہمان بچی کو دے دیا گیا۔اب جانے اس گڑیا کا کیا بنا۔ ہمارا گھر آسیب ذدہ تھا یہ بات میں پہلے بھی بتا چکی ہوں۔ پھپو کے کمرے میں ایک بڑی سی میز تھی جس پر سلائی مشین رکھی تھی کبھی کبھی استعمال میں آتی تھی۔ ڈبے میں بند ایک کونے میں رہتی تھی۔ اس پر کپڑا ڈالا ہوتا تھا۔ میں اس میز پر پورا گڑیا کا گھر سجاتی تھی۔ پھپو نے گڑیا کے بسترے ، گدے تکیئے جھالر والی چادریں جانے کیا کیا سی کر دیا ہوتا تھا۔ میں گڑیا کا بیڈ اس مشین کے اوپر لگاتی تھی نیچے میزپر صوفے وغیرہ کچن کا سامان ہوتا تھا یوں دو منزلہ گھر ہوتا تھا میری گڑیا کا۔ اب اوپر گڑیا گڈا سوتے نیچے انکے بچے چھوٹی چھوٹی گڑیاں کھیلتے گھنٹوں مصروف رہتے۔ اکثر ایسا ہوتا کھیلتے ہوئے کسی بڑے نے آواز دی اٹھ کر گئی واپس آئی تو ڈر گئ۔ گڑیا کو جس جگہ جس انداز سے چھوڑ کر گئ وہ اسی رخ میں نہیں تھی۔ بڑوں کو کہتی سب وہم قرار دیتے میری تائی امی مجھ پر پھونک دیتیں سورتیں پڑھ کر اور دوبارہ کھیلنے کا کہہ دیتیں یا بہلا کر کسی اور کام میں لگادیتیں۔ یوں لگتا تھا جیسے گڑیا میں جان آگئ ہو۔ ان گڑیوں کے ساتھ بہت برا تجربہ رہا۔ اکثر یہ گڑیا غور سے دیکھنے پر تاثرات بدلتی محسوس ہوتی ۔ بچپن میں کبھی کسی نے یقین نہ کیا اور وہم ہی سمجھا۔ لیکن میں اب بچوں کے ہاتھ میں گڑیا دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں یہ کھلونا انکو نہ ہی دلایا جائے تو اچھا ہے۔
قصہ المختصر ہم نے گھر بدل لیا بڑے ہوگئے ایک چھوٹی سا پینگوئیں اسٹفڈ ٹوائے ہم نے لیا۔ وہ الماری میں رکھا خودبخود گر جاتا۔ اسے ایک دوبار دیکھا گیا تو والد نے اٹھا کر اپنی میز پر رکھ لیا۔ اب یہ اکثر وہاں سے خود بخود گر جاتا۔نہ ہوا چلتی نہ کچھ اور۔اور میز کی باقی چیزیں جو اس سے وزن میں کئی ہلکی ہوتیں وہ ہلتی بھی نہیں۔ مگر آج تک معمہ بنا رہا کہ یہ کیوں خودبخود چل پڑتا تھا۔
اینا بیل جس جس نے دیکھی ہو وہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ مخلوقات ہم سے اس دنیا سے رابطہ کرنے کیلئے کسی ربط کی تلاش میں رہتی ہیں۔ کوئی گڑیا کوئی ایسی شکل جس کی مشابہت انسان یا جانور سے ہو یہ اس میں حلول ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔ ایک نہیں درجنوں قصے ہیں۔ کیا آپ نے غور کیا کہ ڈیکوریشن پیس انگریزی لفظ ہے۔ یہ انگریزوں کا ہی تصور تھا گھر کو چیزوں سے بھرنا اسلام ہمیں سادہ گزر بسر کرنے کا حکم دیتا ہے۔ گھر میں سجاوٹ کے نام پر بھالو ، ہاتھی ، گڑیا، مصنوعی درخت ، لکڑی یا پتھر کا گھر وغیرہ ایسی کوئی چیز جو استعمال کی نہ ہو اور پڑی رہے ایسی چیز پر گرد شیاطین دونوں اپنا گھر بناتے ہیں۔
تصاویر کی جہاں تک بات آپ نے غور کیا کہ آپکی تصویر بھی ہمیشہ ایک جیسی نہیں آتی۔ کہیں کسی تصویر میں آپ۔خوبصورت نظر آتے ہیں کہیں وہیں آپ ہیں لائٹ کم تاثرات اچھے نہیں یا سب ٹھیک مگر تصویر میں آپ الگ ہی کوئی انسان نظر آرہے ہیں۔ آج تک کوئی کیمرہ ایسا عکس قید نہیں کرسکا جو سو فیصد عکاسی کرے ۔ہمارے گر د درجنوں توانائیاں ہیں جنکو ہم دیکھ نہیں سکتے خود ہم بھی اپنی توانائی رکھتے ہیں جس کو
aura
کہا جاتا ہے۔ یہ اورا اگر بہت مضبوط ہو تو آپ اپنے گرد توانائیوں کو اپنے وجود پر اثر انداز ہونے نہیں دیتے اور ہمیشہ ایک جیسی شخصیت نظر آتے ہیں مگر ایسے لوگ بہت کم ہیں جو قدرتی طور پر مضبوط ہیں یا عبادات یا شیاطین کی مدد سے مضبوط ہیں۔ ہم عام لوگ جب کسی جگہ کا اثر قبول کرتے ہیں توہم پر اگر مثبت توانائی حاوی ہو تو اچھے نظر آتے ہیں منفی ہو تو پیارے نہیں لگتے حالانکہ ہم وہی ہیں وہی شکل ہے ہماری۔ اب ہم نے کیا کیا؟ مثبت یا منفی توانائی جو بھی ہم پر حاوی تھی ( چاہے منفی توانائی حاوی ہو ہم پر ہمیں اپنی تصویر اچھی لگ رہی ہے) اس لمحے اس اورا کو قید کرکے ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیا۔ گھر میں سجا لیا روز اسکو دیکھا اسکے آگے سے گزرے فیس بک انسٹا پر لگا لیا سب کو دعوت دی اس اورا کوجزب کرنے کی ، واٹس ایپ پر لگالیا کسی کا حسد کسی کی نظر کسی کا منفی اورا اپنی جانب متوجہ کرلیا۔۔ کسی نے کوئی حسد کوئی جلن نہیں دکھائی بس خوش ہوا اسکا مثبت اورا چھین لیا۔ اب سمجھ آیا کہ نمود نمائش کیوں منع؟ جھوٹےبھرم بنانا دوسروں پر برتری ثابت کرنے کیلئے لمبی لمبی ہانکنا کیوں شرعا منع۔تو کسی کو حسد یا بد نظر یا برے جزبات سے ملنا منافقت کیوں کہلاتا اور کیوں منافقت سے دور رہنے کو کہا گیا۔
سب سے بڑھ کر کوئی بھی ایسی چیز جس نے آپ کے وجود سے کسی طور جڑنا وہ کوئی اچھی بات کلام یا قرآن و سنت کے مطابق تبرکات کیوں نہیں وہ ایک بد شکل گڑیا کیوں؟
ذرا سوچیئے۔
۔
۔
۔
کیا آپ نے کبھی نمک میں چینی بھری؟ میرا ذاتی تجربہ ان دونوں کو الگ کرنے کا یہاں پڑھیئے
https://www.facebook.com/share/p/1EwNj2fo8V/

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme