Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu

Ayesha khan ki ek hafta purani laash baramad|ibrat ki jah ya Behis Maashra

Posted on July 16, 2025July 16, 2025 by admin

نہایت دل دکھانے والی خبر سامنے آئی کہ مشہور اداکارہ عائشہ خان جو اب اکثر والدہ کے کردار میں نظر آتی تھیں انکی لاش انکے فلیٹ سے ایک ہفتے کے بعد ملی ہے۔ افسوس صد افسوس ہمارے فنکار جب تک جوان رہتے ہیں انکو پوچھنے والے لوگ ہزاروں ہوتے ہیں جہاں شوبز سے دور ہوئے کسمپرسی کی حالت میں کبھی کسی بیماری سے لڑتے اسپتالوں کے دھکے کھاتے ہیں تو کبھی یوں گمنام موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے ایک خبر آئی تھی کہ عمر رسیدہ دو بہنیں بھوک سے نڈھال ہو گئیں ایک کا انتقال ہوگیا دوسری تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔ جانے انکا اب کوئی پرسان حال ہوگا کہ نہیں۔
پہلے نا ممکن ہوتا تھا کہ پڑوس میں کون رہتا کیا کرتا یہ معلوم نہ ہو۔ اب جب سے ہم سو کالڈ پرائویسی کی علت میں مبتلا ہوئے ہیں پڑوس میں کوئی بھوک سے مر جائے ہم اپنا فریج بھرا رکھیں گے۔ بزرگوں کا اکیلا رہنا تو مغرب میں بھی آج تک ممکن نہیں وہاں بھی باقائدہ تنظیمیں ہیں اولڈ ہوم ہیں جہاں سب ایک جیسے عمر رسیدہ لوگ اپنا وقت مختلف سرگرمیوں میں لگ کر گزارتے ہیں۔ وہاں 90 سال کی عمر میں بھی زندگی کی قدر رہتی ہے یہاں پچاس کے ہوئے نہیں بڑھاپا طاری ۔ ہمارا معاشرہ بہت تکلیف دہ روائیتیں اپنا کر چل رہا ہے۔ اولڈ ہوم گالی سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ اپنے بزرگوں کو وقت نہ دے کر انہیں کمروں میں محدود کرکے اٹھتے بیٹھتے انکے بڑھاپے کا احساس دلانے سے بہتر کیا یہ نہیں کہ وہ اپنے جیسے لوگوں کے درمیان رہتے صحت مند سرگرمیوں میں مشغول رہیں؟
یا یہ بہتر لگتا ہے کہ اکیلے پڑے مرجائیں ایک ہفتے بعد لاش دریافت ہو۔

Korean 7 step skin care routine for glass skin |urdu blog|

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme