کسی کو سانا بیلٹ یاد ہے؟ 🤣 کتنا اشتہار آتا تھا۔ ہر وقت سونا بیلٹ لگائو یہ ہوجائے گا وہ ہوجائے گا۔ میری چچی نے منگوائی کہتی تھیں کبھی کمر میں درد ہو تو بڑا اچھا لگتا بیلٹ سے۔ لو جی گواہی مل گئ۔ اب تو منگوانا بنتا تھا۔ جھٹ منگوا لی۔ اب منگوا لی تو استعمال بھی کرنی شروع کرلی۔ایک طرح سے آپ چارجنگ پر لگ جاتے تھے۔ ایکسٹنشن یا بجلی کے ساکٹ کے پاس سکون سے لیٹ کر اسکی گرمی سے ابلنا اور پسینے پسینے ہوجانا۔ڈرانے والوں نے ڈرایا کہ گردے کی چربی پگھل جائے گی ، پانی کم ہوجائے گا جسم میں ، اندرون پیٹ جو درجن گوشت کے لوتھڑے بڑی آنت معدہ وغیرہ ہے اسکے لیئے مستقل گرمائش وہ بھی گرم موسم میں اچھی بات نہیں۔ واقعی اچھی بات نہیں تھی مگر شوق دا کوئی مول نہیں۔ اس والی پر بڑا دبائو تھا استعمال کرنے والوں کا 🤣۔ اس میں تھرتھراہٹ ہونا شروع ہوئی ہم سمجھے پیٹ ہی گڑ گڑ کررہا ہے۔ پھر آہستہ آہستہ جھٹکا لگا۔ ایک بار سوئی چبھی دوسری بار تو جیسے کسی نے خنجر ہی گھونپ دیا۔ تڑپ کر بیلٹ کا سوئچ بند کیا چارجنگ موڈ سے نارمل موڈ میں آئے دھڑ دھڑ کرتے دل کے ساتھ پلگ بند کیااور آئندہ اسکے استعمال سے توبہ کرلی۔ جانتے ہیں کیوں؟ سونا بیلٹ شارٹ ہوگئ تھی یہ کرنٹ لگا کرتا تھا ہمیں 😄آج یہ والی بیلٹ نگاہوں کے سامنے آئی تو یہ قصہ یاد آگیا۔ اس میں ویسے بہتر ٹیکنالوجی ہے تین چار موڈ ہیں یہ نہیں کہ بس تکہ بنا لو پیٹ کا اور تھرتھراہٹ بھی ہے کبھی پیٹ میں چین امن ہو تو گھرگھڑاہٹ کرنے کا دل کرے تو وائیبریٹنگ موڈ آن کیا جا سکتا ہے۔ یہ تم لوگوں کے کام آنے والی چیز ہے ویسے تو کبھی آرڈر نہیں کرتے ہو میرے دیئے لنک سے پھر بھی ڈھیٹ بن کے لنک دے رہی ہوں۔
Heating Pad women Period Pain Cramp Relief Belt -Portable Menstrual Heating Pad, Heated Belly Belt for Menstrual Cramp Relief with 3 Heat Levels and 4 Modes, Electric Belt Massage for Women and Girls – Electric Massager Machine for Women |