اچھا میں ذرا دیسی لڑکی ہوں۔ مجھے گوشت پسند ہے وہ بھی ہر قسم کا۔ خوب سارے مصالحے ڈال کر بھنا ہوا ، سالن، تکے ، اور سب سے مزے کہ جو ترکیب مجھے ملی سوچا آپ لوگوں کو بھی بتائوں وہ مجھے انگریزی ایک ویڈیو میں ملی تھی۔ اچھا میں جو بھی بنائوں جانے کیا میرے ساتھ دماغی مسلئہ ضرور اپنی مرضی سے ترکیب آگے پیچھے کرتی ہوں 😆
مزے کی بات 90 فیصد تجربے کامیاب ہوئے ہیں ۔بس انڈین ایک دو تراکیب نے میرا 99 فیصد والا ریکارڈ خراب کردیا وہ میں تجربے پہلے ہی شئیر کر چکی ہوں کسی کو پڑھنا ہوا تو لنک حاضر ہوگا 😅
کوکا کولا تکے کی ترکیب
خیر یہ ترکیب تھی تو اسٹیک کی لیکن باجی نے ڈالا اس میں ورسسٹر شوائر جانے کیا بلا ساس کا نام جسے مارٹ وغیرہ میں اٹھا کر دیکھا تو سب نظر آیا مگر حلال کا ٹیگ نہیں سو خریدا نہیں اب جانے کوئی پاکستانی کمپنی بنانے لگی ہے یا نہیں تو خریدوں گی۔ پھر اس نے جو مصالحے ڈالے انکو مصالحے کہنا ذیادتی ہوگی۔ کالی مرچ نمک اور بس خوشبو کیلئے اوریگانو اسکا ہرا ہرا تھامیرے پاس سوکھا ڈبہ بند، اور وہی لہسن ادرک۔ سرخ خون چھلکاتا اسٹیک خاک پتھر پسند آنا تھا مجھے مگر میں نے ترکیب آزمائی۔ جانتے ہیں کیوں؟باجی نے گوشت گلانے کیلئے ڈالا کوکا کولا۔ بس میں نے ٹھان لی یہ آزمانی ہے۔
قصہ مختصر تکہ بوٹی مصالحہ زندہ باد اب جس کمپنی نے مشہوری کروانی ہو انکو مجھے پی آر بھیجنی چاہیئے میں پھر اسی کمپنی کا نام ڈال دوں گی۔ پھر گوشت کو بھونا گلانے کیلئے کوکا کولا بھی ڈال دیا۔ مگر یہ سب کام چونکہ رات کے گیارہ بجے کے تھے تو پیٹ میں چوہے کودنے لگے۔ گلنے تک صبر نہ ہوا روٹی پکائی سالن کا پانی جلایا نوش فرمانے بیٹھ گئ۔ اتنا کوئی لزیذ چٹپٹا تکہ جس میں ہلکی سی مٹھاس آئی بہت شوق سے کھایا۔ بس ایک بات ہے گوشت گلا نہیں تھا۔ کوکا کولا نے کوئی دشمنی نکالی مجھ سے۔ جبڑا ہل ہل گیا۔ مگر اتنا تو چلتا ہے نا؟
آخری بات: یہ بائکاٹ سے پہلے کا تجربہ ہے مجھے کوئی گورمے کولا یا کولا نیکسٹ کیوں نہیں ڈالا یہ کہہ کر شرمندہ کرنے کی کوشش نہ کرے ۔ دوسرا سمجھو تو کوکا کولا کی برائی ہی کی ہے میں نے۔۔گوشت ہی نہیں گلایا ہونہہ دو نمبر کولا۔