جب پہلی بار ڈرامے میں ہاتھ پکڑنے کا منظر آیا تھا تب مزہبی طبقے نے برابھلا کہا سب نے کہا ڈرامے کو ڈرامہ رہنے دو اب ہر ڈرامے میں یہ منظر ہےجب پہلی بار ڈرامے میں گلے لگانے کا منظر آیا سب نے کہا یہ تو اسٹار پلس کے نقش قدم پر چلتے جا رہے ہیں سب نے کہا کیا ہوا اتنا معصوم سا منظر ہے۔ اب ہر ڈرامے میں بات بات پر گلے لگا رہے ہیں ۔
پہلی دفعہ ڈرامے میں حاملہ خاتون ( میرے پاس پاس) کی محبت کی کہانی دکھائی آٹھ قسطوں تک یہ منظر نامہ چلا ہمیں یہ ڈرامہ بچہ ہونے کیوجہ سے دیکھنا منع تھا تب لوگ کہتے اسٹار پلس پر تو پورے نو مہینے کا منظر نامہ دکھاتے یہ تو کچھ بھی نہیں۔ اب چکرا کر گرنے سے لیکر ایک ایک قدم اٹھاتا دکھاتے ہیں ڈرامے میں
۔ کسی ڈرامے میں شوہر کے بیوی پر تھپڑ مارنے کا منظر دکھاتے تھے تو سب برا سمجھتے تھے تشدد کا نام دیتے تھے۔ اب ہر ڈرامے میں باقائدہ پٹائیاں ہو رہی ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں ہمیں تو برا لگ ہی نہیں رہا۔
برزخ ڈرامہ بنا اس میں ہم جنس پرستی ، کالا جادو تفصیل سے دکھایا دلیل آئی یہ تو پاکستانی عوام دیکھ ہی نہیں رہے بین القوامی پلیٹ فارم کیلئے بنا ہے ۔ اب ہم جنس پرستی پر مزاحیہ انداز میں لطیفے بنائے جا رہے ہیں ہمیں برا ہی نہیں لگ رہا ۔ ریپ مرڈر یہ سب موضوعات جب پی ٹی وی چھوتا بھی نہیں تھا یا نہایت محتاط انداز میں جیسے ماروی ڈرامہ تو ہمارے ڈرامے عالمی معیار کی اداکاری ہدایتکاری دکھا رہے تھے اب ہر پھکڑ موضوع زیر بحث ہے مگر ہر دوسرا ڈرامہ 1980 کی دہائی کی بھارتی فلم کا سستا چربہ ہے۔
میم سے محبت اور کبھی میں کبھی تم میں بے تحاشا رومانس دکھایا گیا بات بات پر گلے لگنا بارش میں ہاتھ پکڑ کر گھومنا تیرے بن میں ٹکرا کر لڑکھڑا کر ہیرو کی بانہوں میں گرنا کانپنا اور ایک اور ڈرامہ تھا راحت کا اسی دنانیر مبین کا جس میں یہ * چھوٹی سی تھیں* تو دوپٹہ اوڑھنا محال تھا بہت پسند کیئے گئے یہ ڈرامے نتیجہ ایک کے بعد ایک ایسے ڈرامے بنتے جا رہے جس میں پھکڑ رومان جسے اسٹار پلس 2000 کی دہائی میں دکھا کر پہلے ہی دماغ خراب کرچکا ہمیں اب جا کر دوبارہ دیکھنا ہے۔ شاباش۔ کبھی میں کبھی تم میں ہیرو ایک نہایت فحش گالی منہ میں روکتا ہے اور واہ واہ ہوتی ہے کیا عکاسی کی گئ ہے بالکل عام زندگی جیسا لگ رہا۔ تو پرورش میں ایک ٹین ایجر لڑکا دوسرے لڑکے کو کہہ رہا ہے یہ جو تم ادھ ننگی ہو کر بیٹھی ہو ایسے صرف ہمارے سامنے ہوا کرو۔
اور ہمارے کھلے ذہن کے ناظرین مجھے سکھا رہے ہیں کہ یہ تو عام بات ہے ہمارے گھر میں ایسے ہی بات ہوتی ہے کیوں بات کا بتنگڑ بنا رہی ہو۔ جہاں باقی دنیا ایلینز ،سائنس فکشن ، بلنگ ، دماغئ امراض نجانے کس کس موضوع پر ڈرامے بنا رہی ہے ہمارے ڈراموں میں ہم دیکھنا چاہتے ہیں لال ٹماٹر ہوئی لڑکی بات بات پر ہاتھ پکڑتا لڑکا ۔ واہ دنیا آگے جارہی ہے ہم پیچھے سے پیچھے۔ آفرین ہے سب پر