Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Privacy Policy
  • Sample Page
Menu
چپکلی شیطان کے روپ کی 5 حیرت انگیز خصوصیات 2. چپکلی شیطان کے 7 خطرناک اثرات 3. چپکلی شیطان کے 10 دلچسپ حقائق 4. چپکلی شیطان کے 6 مشہور قصے 5. چپکلی شیطان کے 8 مختلف اقسام Questions 1. چپکلی شیطان کا روپ کیوں خطرناک ہوتا ہے؟ 2. چپکلی شیطان کا روپ کس طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے؟ 3. چپکلی شیطان کے بارے میں عام سوالات کیا ہیں؟ 4. چپکلی شیطان کا روپ کس طرح کی کہانیوں میں ملتا ہے؟ 5. چپکلی شیطان کے بارے میں لوگوں کی کیا رائے ہے؟ Other 1. چپکلی شیطان کا روپ: ایک خوفناک حقیقت 2. چپکلی شیطان کا روپ: افسانوں سے حقیقت تک 3. چپکلی شیطان کا روپ: ایک تحقیقاتی جائزہ 4. چپکلی شیطان کا روپ: ثقافتی نقطہ نظر 5. چپکلی شیطان کا روپ: انسانی نفسیات پر اثرات

Kia chipkali shetan ka roop hay|ek daraoni aap beeti

Posted on November 30, 2024November 30, 2024 by admin

چھپکلی شیطان کا روپ: ایک خوفناک حقیقت

مجھے جنات کے متعلق بہت سے مراسلے نظر آئے وہ کیسے دکھائی دیتے کن چیزوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔کچھ باتیں سچ ہیں اور کچھ بالکل غلط بھی ہیں۔ آج میں آپکو اپنی آپ بیتی سنائوں گی۔کہتے ہیں شر پسند یا برے جنات غلیظ جانوروں کے روپ میں آتے ہیں خاص کر چھپکلی کی شکل میں جبھی چھپکلی کو بھگانے مارنے کا حکم بھی مسلمانوں کو دیا گیا ہے۔ اور وہ جملہ کہ اگر تو جن ہے تو چلی جا تین بار کہنا بھی میرا آزمایا ہوا ہے ۔ 

آج سے کچھ سالوں پہلے کی بات ہے میں اور میری دو بہنیں ایک ہی کمرے میں سوتئ تھیں۔ ہمارے برابر والا کمرہ ہمارے والدین کا تھا۔ ایک رات جب ہم تینوں سونے لگی تھیں رات کے کوئی دو بج رہے تھے یونہی باتیں کرتے ہوئے اچانک ہمارے کمرے کے دروازے پر آہٹ ہوئی ہم سمجھیں مما ہونگی ۔پکار کر پوچھا کون ہے؟ مگر دروازہ ہلکی سی چرچراہٹ سے کھلتا چلا گیا۔ مگر کوئی بھی نہیں تھا۔ ہم تینوں تھوڑا گھبرائیں۔ کون ہے؟ پکارا لاحول پڑھا تبھی ایک موٹی سی چھپکلی تیزی سے دروازے کے پیچھے سے دیوار پر چڑھی آئی۔ ہمارے کمرے میں کوئی چھپکلی نہیں تھی مگر یوں اچانک دروازہ کھلنے اور اسے تیزی سے کمرے میں داخل ہوتے دیکھ کر ہم تینوں بری طرح ڈر گئیں۔ وہ چھپکلی غیر معمولی طور پر تیز رفتار تھی اور دیوار یا چھت پر اونچائی کی بجائے تھوڑا نیچے چل رہی تھی۔ ہم تینوں ڈرچکے تھے ۔ ہم نے اونچئ آواز میں والدین کو آواز دی۔ پر بیڈ پر بیٹھے بیٹھے ہی ہم میں ہمت نہ تھی اٹھنے کی میں نے زور سے آیت الکرسی کی تلاوت کی جیسے ہی پڑھنی شروع کی وہ چھپکلی نگاہوں کے سامنے پٹ سے ہمارے بیڈ کے پاس چھوٹی الماری پر آگری ۔ ہم خوفزدہ ہو کر پیچھے ہوئے۔ وہ سنبھل کر واپس تیزی سے دیوار پر چڑھ گئ۔ وہ ایک جانب سے چلنا شروع ہوئی اور پورے کمرے کا چکر لگادیا۔

ہم نے ہمت کی اٹھ کر ٹیوب لائٹ جلا دی۔اب ہم اس پر نگاہ کیئے تھے کہ شائد اب باہر نکل جائے مگر وہ نہ نکلی الٹا پورے کمرے کا چکر لگانے لگی۔ ہم تین نہ ہوتے تو یقینا بہت برا حال ہوتا ۔ میں نے آیت الکرسی کا ورد شروع کر دیا وہ اسی تیزی سے چکر کاٹنے لگی ایک دیوار سے دوسری دیوار اور عجیب سی کٹ کٹ کی آواز نکالنے لگی ۔میں نےآیت الکرسی چاروں قل سب کچھ جو یاد تھا پڑھنا شروع کردیا اس پیلی پھٹک چھپکلی کے جسم پر دھبے نمودار ہوئے لال رنگ کے اور وہ بہت زور سے آواز نکالنے لگی۔اب ہمیں ڈر اتنا نہیں لگا۔ میں اٹھ کر گئ والدین کے کمرے کا دروازہ کھولا انکو دو تین بار پکارا مگر دونوں بے خبر سوتے رہے آواز پر اٹھے ہی نہیں ۔واپس آکر کمرے میں اپنے بیڈ پر آبیٹھی۔ سامنے دیوار پر اب ایک اور چھپکلی آگئ تھی کالی گندی سی رنگت کی۔ یہ چھپکلی دوسری الماری کے پاس سے نکلی تھی حالانکہ اس سے پہلے ہمارے کمرے میں ایک بھی چھپکلی نہیں تھی اب دونوں چھپکلیاں قریب قریب آگئ تھیں۔ ۔ دوسری چھپکلی نے اب آواز نکالنا اور کمرے کا چکر کاٹنا چھوڑ دیا تھامگر وہ دونوں اب دیوار پر چپکی تھیں ہل بھی نہیں رہی تھیں۔۔یہ تمام سلسلہ کم از کم دو تین گھنٹے چلا ہم تینوں خوف کے مارے سو بھی نہیں پا رہے تھے تبھی اذان کی آواز آنا شروع ہوئی۔صبح کی روشنی پھیلنی شروع ہوئی تب ہم نے بتی بجھائی اور سونے لیٹ گئے۔

صبح جب پھر آنکھ کھلی تو کالی والی چھپکلی اسی جگہ تھی جبکہ پیلی چھپکلی جس کے جسم پر سرخ دھبے تھے اسکا نام و نشان بھی نہیں تھا۔آج بھی وہ رات یاد آتی ہے تو رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اس سے قبل میں نے کبھی چھپکلی کی آواز نہیں سنی تھی نا ہی کسی چھپکلی کو اتنی تیزی سے حرکت کرتے دیکھا آج تک دوبارہ۔یہ بات سچ ہے کہ چھپکلی خاص طور پر غیر مرئی مخلوق ہو سکتی ہے اس دن کے بعد سے میں چھپکلیوں سے محتاط رہتی ہوں ۔ گھر میں ایک چھپکلی بھی نہیں رہنے دیتی اسکے لیئے اسپرے منگوا رکھتئ ہوں۔ آپ لوگ بھی چھپکلیوں کو دیکھتے ہی مار دیں بھگا دیں ۔یہ عموما شیطان کا روپ ہوتی ہیں

Home » Urdu Horror stories » Kia chipkali shetan ka roop hay|ek daraoni aap beeti
Aks E Zaat| Meta title: “The Deception of Inferiority: One Man’s Journey to a False Sense of superiority

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2025 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme