تھپڑ ایک فلم تھی بھارت کی جس میں ایک عورت طلاق لینے کا ارادہ کرتی ہے اور سوائے اسکے کسی کو اسکی طلاق لینے کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ ایک تقریب کے دوران اسکے شوہر نے اپنے باس سے بحث کی اور دونوں قریب تھا دست و گریبان ہو جاتے اس نے آگے بڑھ کر شوہر اور اسکے باس کے درمیان لڑائی رکوانا چاہی۔ شوہر نے غصے سے پاگل ہو کر اسکے منہ پر تھپڑ مار دیا۔ اس لڑکی نے پورے معاشرے کا رویہ دیکھا جن کے نزدیک یہ معمولی بات تھی کہ شوہر نے اپنا غصہ اس پر نکال دیا ۔ مگر یہاں جو اہم بات تھی وہ اس باس نے لڑکے کو کہی۔ اس نے کہا جانتے ہو تم نے بیوی کو تھپڑ کیوں مارا؟ کیونکہ تم مجھ پر یا اپنے باس پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتے تھے۔۔یہ اساس ہے اس فلم کی۔ آپ پر دنیا میں کوئی بھی انسان صرف تب ہی ہاتھ اٹھا سکتا ہے جب وہ آپ کو اپنے آپ سے کم تر سمجھتا ہوا اور آپ کو دنیا میں کسی انسان کو یہ حق نہیں دینا چاہیئے کہ وہ خود کو آپ سے برتر سمجھے۔
