Skip to content
urdu blog, urdu blogging, urdu blogging course, urdu blogger theme free download, urdu blog adsense approval, urdu blogger, urdu blog writing, urdu blog earning, mrbeast urdu blog, alina urdu blog, elena urdu blog, bts urdu blog, safa urdu blog, urdu notebook blog, blogger from pakistan, blog pakistani, pakistani bloggers in turkey, pakistani news blogger, tayyab javed vlogs, blogging urdu, shifa daily vlogging, ramzan blogging, islamabad family vlog, bloggers in islamabad, istanbul pakistan vlog, blogger shaheen, blogger pakistan, blogging hisham sarwar, pakistani vlogger in istanbul, hooria vlog, does blogger pay you, blogger turkish, blogger kurdish, write blog on blogger, blog on pakistan, urdu vlogs germany, urdu vlog, blogger afridi, blogger masud, 100 blog posts, 300 uc, 7 series pakistan, 7 ka block, first income from blogging, 8 urdu
Menu
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • ہمارے بارے میں (About Us)
Menu

محمد احمد کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا اداکار کون تھا حقیقت سامنے آگئ

Posted on July 29, 2026 by admin

بے حد دکھی دل کے ساتھ محمد احمد صاحب جو پاکستان کے مشہور اداکار اور ڈرامہ نگار ہیں ایک پوڈ کاسٹ میں نام لیئے بنا بتا رہے تھے کہ ایک ہیرو نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی انکے گنجے پن انکے چمڑے کے بیگ کا مزاق اڑایا ۔ انکے اس اعتراف کے بعد بہت سے فنکاروں نے انکی حمایت میں آواز اٹھائی اور نام جاننے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے پوڈ کاسٹ میں صاف بتایا کہ سخت ردعمل انہوں نے اسلیئے نہیں دیا کہ وہ نہیں جانتے تھے کون کون سا کیمرہ حرکت میں ہے اور انکے ردعمل کو کیا رنگ دیا جائے گا۔ بات سچ نکلی کیمرہ ایک یہ سب معاملہ ریکارڈ کررہا تھا اور انکی اس پوڈ کاسٹ کے فورا بعد ہی ویڈیو ریلیز بھی کردی گئ۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے صرف وہ ایک فہد شیخ انکا مزاق اڑانے میں شامل نہیں تھا بلکہ ایک اور مشہور اداکارہ پروین اکبر کا بیٹا فیضان جو اپنے آپ کو سوکالڈ کامیڈیں بھی کہتا ہے وہ بھی اس میں شامل تھا۔ ہنس ہنس کر فہد شیخ کے ہاتھ پر ہاتھ مارتے انکے مزاق میں حصہ لیتے۔ لیکن نہیں یہ صرف دو لوگ نہیں تھے۔ گھنگھریالے بالوں والی وہ اداکارہ بھی ہنس رہی تھی جس کا نام بھی میں آپ نہیں جانتے۔ سیٹ پر موجود لوگ اسٹاف ایک بندہ جو محمد احمد کے پیچھے آکر کھڑا ہوگیا تھا وہ بھی ہنس رہا تھا ایک اور بندہ جو ہاتھ میں کاغذ پکڑے تھا وہ بھی اپنی طرف سے مزاق بنا رہے تھے۔
کس بات کا؟ فہد شیخ انکے گنجے سر پر کہہ رہے کہ کیا ہیئر اسٹائل بنائوں مانگ کس طرف نکالوں ؟ اور یہ بندہ آگے سے کچھ کہتا ہے تو محمد احمد بہت سلیقے سے کہتے ہیں کہ تم بھی دشمنوں میں شامل ہوگئے؟ تو آگے سے فہد شیخ نے کہا یہ بھی پنجابئ ہے ہم سب آپکے خلاف ایک ہیں۔


کوئی تک ہے اس بات کی؟ اس مزاق کی؟ آپکو اگر کبھی کسی سینئر اداکار کی جانب سے کوئی تنقید کا سامنا بھی رہا یے تو آپ بہتر تھا ان سے اکیلے میں جا کر اپنی ناراضگی کا اظہار کردیتے۔ بلنگ وہ بھی اتنا گھٹیا انداز گفتگو؟ کیا مطلب تھا اس بکواس سے کہ یہ بھی پنجابی ہے؟ کوئی تک نہیں بنتی اس بات کی۔ مزاق وہ ہوتا ہے جس پر سب ہنسیں بشمول اسکے جس سے منسوب مزاق کیا جارہا ہو جو فہد شیخ نے کیا اسے مزاق اڑانا کہتے ہیں۔بدتمیزی کہتے ہیں۔جہالت کہتے ہیں۔
آپ اپنے سے بڑی عمر کے شخص کا لحاظ نہیں کرتے انکے کام کا لحاظ نہیں کرتے کوئی حیرت نہیں آپ اس شخص کے مقابلے میں ابھئ تک بونا قد رکھتے ہیں نہ آپ ڈرامہ صنعت میں کوئی اہم مقام رکھتے نہ آپکے پرستار بہت ہیں۔
باقی فیضان صاحب آپکی بہن بہنوئی سوشل میڈیا پر مستقل آنلائن رہتے ویڈیوزبناتے ان سے تھوڑی تمیز سیکھ لیں کہ مزاح کیسے تخلیق کیا جاتا ہے؟
آپکی والدہ محمد احمد کی ہی عمر کی ہیں انکے ساتھ ایسا مزاق کرکے کوئی ویڈیو بنائے آپکو اچھالگے گا؟
باقی سب احمق اداکار جو اگر بلنگ کا حصہ نہیں تھے تو آگے بڑھ کر روکنے کی بجائے کھڑے دانت کیوں نکال رہے تھے؟
آپ سب برابر کے قصور وار ہیں۔ کیونکہ بلی ایک ہوتا ساتھ ڈھیر سارے لوگ دےکر اس فتنے کا حصہ بن جاتے۔
سب سے بڑھ کر اس انسان جس نے ویڈیو بنائی آج تک تو توفیق نہ ہوئی اس موضوع پر بات کرنے کی آج محمد احمد نے کہا تو فورا ویڈیو ریلیز کردی کیوں ؟ جب محمد احمد نے نام نہیں لیا آپ نے کیوں ویڈیو ہی شئیر کردئ؟ مسٹر مزمل آپ بھی اس سب کے برابر کے شریک ہیں اور شرم سے ڈوب مرنے کا مقام آپکا بھی ہے جس کے کریڈٹ پر کوئی کام نہیں بس اسی طرح ادھر ادھر کی چغل خوری کرکے بکواس کرنا پوڈ کاسٹ بنا کر کوئی نیا جھگڑا کھڑاکرنا یے۔ اپنا پوڈکاسٹ کا نام پھاپھا کٹنا رکھ لیں یہی کام آتا آپکو

  1. Home
  2. Daily blogs
  3. محمد احمد کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا اداکار کون تھا حقیقت سامنے آگئ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Surprise short urdu horror story|کہانی: “تین بہن بھائیوں کا سرپرائز”
Dead talent society | UNIQUE HORROR COMEDY| MUST WATCH
©2026 urduz web blog | Design: Newspaperly WordPress Theme